بائرن میونخ کا 19 ویں بار جرمن کپ کے خطاب پر قبضہ

Share Article
German cup,Bayern Munich,Robert Lewandowski

 

جرمنی کے فٹ بال کلب بائرن میونخ نے جرمن کپ کا خطاب جیت لیا ہے۔ خطابی مقابلے میں بائرن میونخ نے لیپجگ کو 3-0 سے ہرا دیا۔اس جیت کے ساتھ ہی بائرن نے 19 ویں بار یہ خطاب اپنے نام کیا۔بائرن نے اس سے پہلے بندیسلگا کا بھی خطاب جیتا تھا۔ اس طرح بائرن میونخ 12 ویں بار ایک ہی سیزن میں جرمن کپ اور بندیسلگا جیتنے میں کامیاب رہا۔بائرن کے لئے اس مقابلے میں تجربہ کار اسٹرائیکر رابرٹ لیویندوسکی نے دو اورکگسلے کووان نے ایک گول کیا۔ لیپجگ نے میچ میں جارحانہ آغاز کرتے ہوئے 11 ویں منٹ میں ہی گول کیلئے پہلی کوشش کی۔

 

اس کے لئے یوسف پالسن نے ہیڈر سے گول کرنے کی کوشش کی، لیکن گیند کو بائرن کے گول کیپر مینوئل نویئر نے روک لیا۔ اس کے بعد لیویندوسکی نے 29 ویں منٹ میں پہلا گول کر کے ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔ انہوں نے ڈیوڈ البا کے کراس پر گیند کو ہیڈر سے گوسپوسٹ میں ڈال دیا۔ میچ کے 78 ویں منٹ میں کومان نے گول کر کے ٹیم کا اسکور 2-0 کر دیا۔ لیویندوسکی نے 85 ویں منٹ میں ٹیم کا تیسرا گول کر لیپجگ کو میچ سے مکمل طور باہر کر دیا اور اس طرح بائرن نے 3-0 سے میچ جیت کر یہ خطاب اپنے نام کر لیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *