نوٹوں کی چوری کرنے والا ’بینک نوٹ پریس ‘افسرگرفتار

Share Article
verma-arrested
مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع میں واقع بینک نوٹ پریس میں نوٹوں کی چوری کاعجیب وغریب معاملہ سامنے آیاہے۔پچھلے آٹھ مہینے سے ہورہی چوری کاالزام پریس کا ڈپٹی کنٹرولرمنوہرورما کوگرفتار کرلیاگیا اورچھاپے ماری کے دوران 90لاکھ روپے ضبط کئے گئے ہیں۔بینک نوٹ پریس تھانے کے انچارج امراؤ سنگھ کے مطابق، انہو ں نے کہاکہ جمعہ کوصبح پریس میں تعینات مرکزی صنعتی سیکوریٹی فورسز کے جوانوں کودپٹی کنٹرول افسرمنوہرورماکی سرگرمیوں پرشک ہوا۔اس کے جوتوں کی تلاشی میں دوسوکے نوٹ کی گڈی نکلی۔امراؤ سنگھ نے بتایاکہ منوہرورماکے دفتراورگھرکی تلاشی لی گئی توکل 90لاکھ 49ہزارروپے ضبط کئے گئے۔ورماکے دفتراورگھربرآمدرقم میں 500اور200روپے کے نوٹ ہی ہیں،جن کی چھپائی اس بینک نوٹ پریس میں ہوتی ہے۔امراؤ سنگھ نے بتایاکہ ملزم کے پاس سے جونوٹ برآمدہوئے ہیں، ان میں کچھ تکنیکی خامیاں ہیں، مگرانہیں بازارمیں آسانی سے چلایاجاسکتاہے۔
منوہرورما کے گھرمیں جوتے کے ڈبوں اورکپڑوں کے تھیلیوں میں چھپاکر رکھے گئے نئے نوٹ ملے۔ناقص نوٹوں کی چھنٹائی کاکام جہاں ہوتاتھا وہیں پرمنوہرورما سپروائزرکے سطح کا افسرتھا۔اعلی افسرہونے کے باعث آفس سے آتے جاتے وقت اسکی تلاشی نہیں ہوتی تھی اوروہ آرام سے چوری کرلیتاتھا۔سی آئی ایس ایف نے منوہرورما کوپولس کے حوالے کردیاہے اورپولس نے نوٹ چوری کے الزام میں انہیں گرفتارکرلیاہے۔منوہرورما نے اپنایہ جرم قبول کرلیاہے۔سی آئی ایس ایف کے ایک جوان کومنوہرورماپرشک ہوا کیونکہ وہ دوسروں کی نظربچاکرنوٹوں کی گڈّی ڈسٹبن کے پاس ایک باکس میں پھینک دیتاتھا اوربعدمیں موقع پاکروہ نوٹوں کی گڈی کوکپڑوں اورجوتوں میں چھپا لیتا۔سی آئی ایس ایف کے جوان نے افسروں کواپنے شک کے بارے میں بتایاتب سی سی ٹی وی کیمرے کوڈسٹبن کی جانب فکس کردیاگیاتھا، جس کے بعدگنہگارمنوہر ورما کوگرفتارکرنے میں کامیابی ملی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *