death-in-bangladesh
بنگلہ دیش میں چٹ گاؤں کے ایک سابق میئرکی آخری رسومات کے دوران 18دسمبرکوبھگدڑمچنے سے کم سے کم دس لوگوں کی موت ہوگئی ،جبکہ 15دیگرافرادزخمی ہوگئے۔مرنے والوں میں زیادہ ترہندوہیں۔حکام کومرنے والوں کی تعدادبڑھنے کاخدشہ ہے کیونکہ شہرکے جمال خان علاقے کے ایک سمیلن مرکزمیں ہوئے حادثہ میں کئی دیگرلوگ زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے ایک اہم نیوزایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں ملی جانکاری کے مطابق، دس لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ترجمان نے کہاکہ یہ حادثہ ریماکمیونٹی مرکزمیں اس وقت ہواجب سابق مےئراوربرسراقتدارعوامی لیگ لیڈرمحی الدین چودھری کیلئے ’پرارتھنا‘تعزیت کے دوران ہندوؤں کوکھاناکھلایاجارہاتھا۔تبھی اچانک بھیڑبے قابوہوگئی اوروہاں پربھگدڑمچ گئی، جس کے بعدموقع پرہی کئی لوگوں کی موت ہوگئی ،جبکہ کافی لوگ زخمی ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here