آسام سے 30 بنگلہ دیشی شہریوں کو بھیجا گیا بنگلہ دیش

Share Article

 

کریم گنج ضلع سے 30 بنگلہ دیشی شہریوں کو جمعرات کو بنگلہ دیش بھیجا گیا ہے۔ ان میں دو لوگ وہ بھی شامل ہیں جو گزشتہ چار سال سے جیل میں بند تھے اور غیر قانونی طریقے سے بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 

Image result for Bangladesh sends 30 Bangladeshi nationals from Assam

پولیس سے ملی معلومات کے مطابق آسام کے مختلف اضلاع میں گرفتار 30 بنگلہ دیشی شہریوں کو آج ضلع کے ستار کاندی بھارت-بنگلہ دیش سرحدی علاقے سے بنگلہ دیش بھیجا گیا۔ اب تک کل 124 بنگلہ دیشی شہریوں کو بنگلہ دیش بھیجا جا چکا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ چار سال پہلے کچھار پولیس نے دو بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا تھا۔بنگلہ دیشی شہری عبدا لقدوس اور نور امین کریم گنج سرحدی علاقے کے ذریعے بھارت میں داخل کرنے کے دوران دونوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں چار سال جیل میں رہنے کے بعد جمعرات کو دیگر 30 بنگلہ دیشی شہریوں کے ساتھ ان دونوں کو بھی بنگلہ دیش بھیجا گیا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *