بنگلہ دیش انتخابات :شیخ حسینہ کوملی شاندارجیت

Share Article
shaikh-haseena
بنگلہ دیش میں وزیراعظم شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ نے اتوارکوہوئے عام انتخابات میں شاندارجیت درج کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ حسینہ کی پارٹی نے 300میں سے 260سیٹوں پرجیت درج کی ہے۔وہیں عوامی لیگ کی معاون کنزرویٹیو جاتیہ پارٹی کو21 سیٹیں ملی ہیں۔ جبکہ اہم اپوزیشن قومی ایکتا محاذ (یواین ایف) کوبی این پی کے ساتھ صرف 7 سیٹیں ملیں۔ آپ کوبتادیں کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اورونڈے ٹیم کے کپتان مشرف مرتضیٰ کوجیت حاصل ہوئی ہے۔مرتضیٰ نے شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ کے ٹکٹ پرالیکشن لڑاتھا۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ دوسیٹوں پرآزاد امیدوارفاتح قراردیئے گئے ہیں۔ ایک امیدوارکی فطری موت کی وجہ سے اس سیٹ پرالیکشن ملتوی کردیا گیا تھا۔
الیکشن سے متعلق تشدد میں کم ازکم 17 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ اپوزیشن نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے پھرسے الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔بنگلہ دیش کی اہم اپوزیشن پارٹی نے عام انتخابات کے نتائج کوخارج کردیا ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عوامی لیگ کی جیت کا اعلان کردیا ہے۔ حالانکہ بتایاجارہاہے کہ الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے الزامات کی جانچ بھی شروع کردی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *