چارباغ ریلوے اسٹیشن پر کیلے کی فروخت پر عائد پابندی ہٹائی گئی

Share Article
Ban on sale of bananas at Charbagh Railway Station was lifted

 

شمالی ریلوے کے سینئر ڈویژن کمرشل مینیجر لکھنؤ جگتوش شکلا نے کہا کہ چارباغ ریلوے اسٹیشن پر کیلے کی فروخت پر لگی پابندی ہٹا دلی گئی ہے۔ یہ پابندی دو دن کے لئے ہی عائد کی گئی تھی۔ اسٹیشن کے تمام پلیٹ فارم کیصاف صفائی اس کی اہم وجہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ دو دنوں تک اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر کیلے کے چھلکے نہیں نظر آنے سے ہر پلیٹ فارم مکمل طور پر صاف بنا رہا۔ لوگوں کو تھوڑی تکلیف ہوئی لیکن اس کا تجربہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یہ انتہائی اچھی پہل تھی۔ صاف صفائی کو لے کر آگے بھی اسی طرح کی کوشش کریں گے۔ اس میں پھل فروشوں نے بھی ریلوے کا مکمل ساتھ دیا۔ وہ اپنا نقصان برداشت کر بھی حفظان صحت سروے کے لئے تیار ہو گئے۔

وہیں کیلے کی فروخت پر لگی روک کی خبرکی تشہیر بھی خوب ہوئی ۔ اس سے کچھدکانداروں کو تکلیف پہنچی اور وہ سپلائی کے ذریعے منگائے جانے والے کیلے منگانے سے بھی انکار کر گئے۔ اب بھی پابندی ہٹنے کے بعد بہت سارے دکانداروں کے پاس فروخت کے لئے کیلے نہیں ہے ، جسے اب انہیں منگوانا پڑے گا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *