والمیکی نگر سے سارسوت پانڈے ہوں گے کانگریس امیدوار

Share Article

 

 

کانگریس نے بہار کے والمیکی نگر لوک سبھا علاقے کے لئے سارسوت پانڈے کو امیدوار بنایا ہے۔ وہ سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی کیدار پانڈے کے پوتے اور سابق ممبر پارلیمنٹ آنجہانی ڈاکٹر منوج پانڈے کے بیٹے ہیں۔ سارسوت ریاستی کانگریس کے سابق سیکرٹری ہیں۔

 

Image result for congress flag

بہار میں راشٹریہ جنتا دل سمیت چھ جماعتوں کے عظیم اتحادمیں کانگریس 9 لوک سبھا سیٹوں کے لئے انتخاب لڑ رہی ہے۔ والمیکی نگر میں چھٹے مرحلے میں 12 مئی کو انتخابات ہونا ہے۔ آٹھ نشستوں کے کانگریس امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہو چکا ہے۔ پارٹی کے سابق ممبر اسمبلی اور ترجمان ہرکھو جھا نے جمعہ کے روز اطلاع دی کہ پارٹی نے والمیکی نگر سے فعال کارکن سارسوت پانڈے کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی اعلیٰ کمان سے والمیکی نگر کے امیدوار کے نام کا باقاعدہ اعلان کا انتظار ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *