بحرین۔ اسرائیل دوستی کھل کر سامنے آ گئی

Share Article

 

امریکہ میں اسرائیلی وزیرخارجہ کی بحرینی ہم منصب سے ملاقات

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیجی ریاست بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے جمعرات کے روز امریکہ میں اسرائیلی وزیرخارجہ یسرائیل کاٹزسے ملاقات کی۔ خلیجی ریاست بحرین کی طرف سے صہیونی ریاست کیساتھ دوستی کی یہ کھلم کھلا کوشش ہے۔عبرانی ٹی وی چینل 14 کے مطابق بحرینی اور اسرائیلی وزراء خارجہ کی ملاقات واشنگٹن میں مذہبی آزادی سے متعلق ایک کانفرنس کے موقعے پرہوئی۔ یہ ملاقات ایران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی برائن ہک کی جانب سے کرائی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنمائوںنے مختصر ملاقات میں مصافحہ کیا، خوش گوار موڈ میں یادگار تصاویر بنوائیں تاہم اس ملاقات کی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی۔مشرق وسطیٰ کیلیے امریکی ایلچی جیسن گرین بیلٹ نے جمعرات کو ‘ٹویٹر’ پر اپنے صفحے پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں بحرینی وزیرخارجہ آل خلیفہ اور ان کے اسرائیلی ہم منصب یسرائیل کاٹز کوایک ساتھ کھڑے خوش گوارموڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ جیسن گرین بیلٹ نے اس ملاقات کوشاندار قراردیا اور لکھا کہ رواں ہفتے بحرینی اوراسرائیلی وزراء خارجہ کی ملاقات خطے میں ایک اچھی پیش رفت ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں امریکہ کی دعوت پرمشرق وسطیٰ کے لیے ایک معاشی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس نام نہاد اقتصادی کانفرنس میں فلسطینیوں کو بعض معاشی مراعات دے کران کے سیاسی حقوق دبانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ فلسطینیوں اور کئی عرب ممالک نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا تھا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *