مشن 2019 کے لئے پرینکا کا بڑا داؤ: یوپی میں بی جے پی کی’ساویتری‘ اور ایس پی کے’سچن‘ نے تھاما کانگریس ’ہاتھ‘

Share Article

savitri-bai-phoole-and-priy

بی جے پی کی رہنما ساویتری بائی پھولے نے کمل کا ساتھ چھوڑ کر، کانگریس کا ہاتھ تھام لیا ہے۔وہ دہلی میں ہفتہ کو کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلیں۔ اس دوران ان کے ساتھ پارٹی صدر راہل گاندھی،اترپردیش مشرقی حلقہ کی سیکرٹری پرینکا گاندھی اور اتر پردیش مغربی حلقہ کے سیکرٹری جیوتی ادتیہسندھیا موجود تھے۔ ساویتری بائی پھولے بہرائچ سے بی جے پی کی ممبرپارلیمنٹ تھی۔

دسمبر میں ساوتری بائی پھلے نے بی جے پی سے ناراض ہوکر استعفیٰ دے دیا تھا۔پھلے کئی مواقع پر بی جے پی کی پارٹی لائن سے ہٹ کر بیان دے کر تنازعات میں رہیں، ایس سی؍ ایس ٹی ذاتی سے منسلک مسائل پر بی جے پی کی تلخ تنقید کرتی رہی ہیں۔ پھلے کا جانا بی جے پی کے لئے بڑا جھٹکا تھا اور اب ان کے کانگریس میں شامل ہونے کی خبر بی جے پی کی پریشانی اور بڑھا سکتی ہے۔

کانگریس کی جانب سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے،’کانگریس صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں آج ساویتری بائی پھلے (ایم پی، بہرائچ) اور راکیش سچان (سابق ایم پی، فتح پور) کانگریس پریوار کا حصہ بنے۔‘پارٹی نے کہا،’ اتر پردیش سیکرٹری جنرل پرینکا گاندھی واڈرا اور جیوتی رادتیہ سندھیا نے دونوں لیڈروں کا کانگریس پریوار میں استقبال کیا۔‘گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ساویتری بی جے پی کے ٹکٹ پر بہرائچ سے منتخب ہوئیں تھی۔گزشتہ سال دسمبر میں انہوں نے بی جے پی پر اپنے نظر انداز کرنے اورسماج میں تقسیم کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بہرائچ سے ممبر پارلیمنٹ ساویتری بائی پھلے نے بی آر امبیڈکر کی برسی کو استعفیٰ کے لئے منتخب کیا تھا اور اس وقت انہوں نے کہا کہ آئین کو لازمی لاگو کروانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب بالواسطہ طور پر اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’ملک کے چوکیدار کی پہریداری میں وسائل کی چوری کرائی جا رہی ہے۔‘

انہوں نے کہا تھا، ’وی ایچ پی، بی جے پی اور آر ایس ایس سے منسلک تنظیموں کی طرف سے ایودھیا میں دوبارہ 1992 جیسی صورتحال پیدا کرکے سماج میں تقسیم اور فرقہ وارانہ کشیدگی کی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سے مجروح ہو کر میں بی جے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہی ہوں۔ ‘

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *