بیگو سرائے: ہتھیار کے ساتھ اسمگلر گرفتار

Share Article

 

بیگو سرائے، بہار میں اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کی ٹیم نے ہفتہ کی رات بیگو سرائے ضلع کے بیہٹ میں چھاپہ ماری کرکے ایک اسمگلر کو بھاری مقدار میں ہتھیار کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

 

گرفتار اسمگلر دیپک یادو عرف گوری لال لکھی سرائے ضلع کے میدنی چوک تھانہ علاقہ کا رہنے والا ہے۔دیپک کے پاس سے پولیس نے چار پستول، آٹھ میگزین اور ایک ٹاٹا انڈیکا کار برآمد کی ہے۔

 

ایس ٹی ایف ایس پی رنجیت مشرا کو ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ دیپک بیہٹ میں ہتھیار کی سپلائی کرنے والا ہے جس کے بعد ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اسے دبوچ لیا۔دیپک لکھی سرائے، بیگو سرائے، بھاگلپور، سمستی پور، پٹنہ وغیرہ کیجرائم پیشہ گروہ کو منھ مانگی قیمت پر ہتھیار اور گولی، میگزین مہیا کرتا تھا۔ پولیس کو کافی دنوں سے اس کی تلاش تھی۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *