خواتین کے لئے بری خبر ، 2 لاکھ سے زیادہ کی جویلری خریدنے پر لگے گا ٹیکس

Share Article

Jwelleryنئی دہلی: آئندہ یکم اپریل سے دو لاکھ روپے سے زیادہ کے زیوروں کی خرید پر ایک فیصد کا ریسورس ٹیکس یعنی ٹی سی ایس (ٹیکس ڈڈیکشن سورس ) دینا ہوگا۔ ابھی تک اس کی موجودہ لمٹ پانچ لاکھ روپے ہے۔ مالیاتی بل 2017پاس ہونے کے بعد زیور بھی عام چیزوں کے زمرے میں آ جائیں گے، جن پر دو لاکھ روپے سے زیادہ کی خرید پر ایک فیصد ٹی سی ایس دینا ہوتا ہے۔
اس بل میں ٹی سی ایس کے لئے پانچ لاکھ روپے سے زیادہ کے زیوروں کی خرید کی لمٹ کو ختم کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ 2017-18 کے بجٹ میں تین لاکھ روپے سے زیادہ کے نقد سودوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس کی خلاف ورزی میں نقدپیسے لینے والے شخص پر اتنی ہی رقم کا جرمانہ لگانے کی پیشکش ہے۔ حالانکہ زیوروں کی خرید کے لئے کوئی خصوصی تجویز نہیں ہے۔ ایسی صورت میں اب اسے عام چیزوں کے ساتھ ملا دیا گیا ہے۔ ان چیزوں پر ایک بار میں دو لاکھ روپے سے زیادہ کی خرید پر ایک فیصد کا ٹی سی ایس لگتا ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *