11/26ممبئی حملے میں والدین کوکھونے والا بچہ موشے ہندوستان پہنچا

Share Article
Baby-Moshe
26/11ممبئی حملے میں اپنے والدین کوکھونے والاموشے آج ہندوستان پہنچ گیاہے۔ موشے آج صبح ہی ممبئی پہنچ گیا، اس دوران اسرائیل کے افسروں نے اس کا استقبال کیا۔ممبئی پہنچے موشے کے نانا نے کہاکہ موشے یہاں واپس آکربہت خوش ہے، ممبئی اب پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ جگہ ہے۔
2008کے ممبئی میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے وقت موشے محض دوسال کا تھا تب اس خادم نے اس کوبچالیاتھا۔عیاں رہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے گذشتہ سال جولائی میں اپنے اسرائیل کے دوران موشے سے ملاقات کی تھی اوراسے ہندوستان آنے کی دعوت دی تھی۔اسرائیل کے وزیراعظم بنجامن نیتن یاہوکے دورے کے دوران موشے بھی ہندوستان آیاہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہواس وقت چھ روزہ دورہ ہندپر ہیں نتین یاہوآج آگرہ پہنچ کرتاج محل کا دیدارکریں گے۔اپنے دورے میں وہ ممبئی بھی جائیں گے۔ ممبئی کا دورہ اسلئے خاص ہے کہ کیونکہ ممبئی دہشت گردانہ حملے میں اپنے ماں باپ کوکھونے والا بچہ موشے بھی اس میں شامل ہوگا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *