بابا رام دیو کے بہانے دگ وجے کا وزیر اعظم مودی پر طنز

Share Article

 

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ بابا رام دیو سے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی تک کے مخالف رہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک اخبار میں بابا رام دیو کے بارے میں شائع خبرکو لے کر وزیر اعظم مودی پر بھی حملہ بولا ہے۔ انہوں نے اس اخبار میں بابا رام دیو کے بارے میں شائع خبر کو بھی شیئر ہے۔

یوگ گرو بابا رام دیو کے انٹرویو کے بارے میں ایک انگریزی اخبار نے خبر شائع کی ہے۔ اخبار نے کہا ہے کہ بابا رام دیو نے انٹرویو میں امبیڈکر، لینن اور پیریار کے پیروکاروں کو ’انٹلکچول ٹیرورسٹ‘ قرار دیا تھا۔ اس خبر کو لے کر سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ نے ٹوئٹر کے ذریعے بابا رام دیو اور وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے- میں نے سال 2011 میں بابا رام دیو کو ٹھگ کہا تھا۔ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ میں نے لوگوں کو دوسروں کے مقابلے اچھے سے پڑھ لیتا ہوں؟ میں نے وزیر اعظم کے طور پر مودی کو ملک کے لئے ایک آفت کہا تھا۔ میں اب بھی اس پر قائم ہوں، میں ایک بار پھر صحیح ثابتہوئوںگا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *