جب رام اور کر شن ا سموکنگ نہیں کرتے تو پھر آپ کیوں ؟

Share Article
BabaRamdev
ملک کی سب سے بڑی ریاست یو پی کے پریاگ راج (الہ آباد)میں کمبھ میلا جاری ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ 55دنوں تک چلنے والا یہ کمبھ میلا 15جنوری سے شروع ہوا اور 4مارچ کو ختم ہوگا۔اس بیچ یوگ گرو بابا رام دیو سنگمساحل پر کمبھ میلے پہنچے اور سادھو سنتوں سے ملاقات کی ۔ساتھ ہی انہوں نے سادھو سنتوں سے اسموکنگ چھوڑنے کی درخواست بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ہم رام اور کرشنن کے بھکت ہیں انہوں نے تو اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی اسموکنگ نہیں کی تو پھرہم کوکیوں اسموکنگ کرنی چاہئے؟ہم کو اسموکنگ چھوڑنے کا ضرور بالضرور عہد کرنا چاہیے۔
بابا رام دیو نے کہا کہ ہم سادھوسنت بڑے اہم کام کے لئے اپنا گھر،ماں باپ اور اس کے ساتھ ساتھ سب کچھ چھوڑ چکے ہیں ۔تو ہم اسموکنگ کیوں نہیں چھوڑ سکتے ہیں؟بابا نے کئی سادھوؤں سے چلم لی اور تمباکو چھوڑنے کے لئے عہد بھی کروایا۔رام دیو نے کہا میں نے نوجوانوں سے تمباکو اور اسموکنگ کو چھڑوایا ہے تو مہاتماؤ سے کیوں نہیں۔
55دنوں تک چلنے والا یہ کمبھ میلا 15جنوری سے شروع ہوا اور 4مارچ کو ختم ہوگا۔آپ کو بتادیں کے دنیا کے سب سے بڑے اس میلے میں 130ملین عبادتگار کے شرکت کرنے کا امکان ہے۔ایسا مانا جاتا ہے کہ لوگ یہاں اپنے گناہوں سے آزادی پانے کے لئے گنگا،یمنا اور سرسوتی کے سنگم کی جگہ پر ڈبکی لگاتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *