ملک سے معافی مانگیں اعظم خاں: سری کانت شرما

Share Article
BJP demands exemplary action against SP leader Azam Khan over sexist remark, ruckus in Lok Sabha

 

لکھنؤ، اتر پردیش کی حکومت میں توانائی کے وزیر سری کانت شرما نے ایم پی اعظم خاں کے پارلیمنٹ میں دیئے بیان پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس بیان بازی پر جہاں ایک طرف ایس پی سربراہ اکھلیش یادو سے اعظم خاں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا، وہیں کہا کہ اعظم خاں کو اپنی غلط بیانی پر ایوان ہی نہیں پورے ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔

Image result for Azam Khan apologizes to country: Sri Kant Sharma
سری کانت شرما نے ٹویٹ کے ذریعے اعظم خاں کے بیان کو بے حیائی بتایا اور کہا ہے کہ اسے پورے ملک نے دیکھا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا ہے ’ایوان میں زمین مافیا اعظم خاں کی بے حیائی کو پورے ملک نے دیکھا، بھارت ماں کو ڈائن کہنے والے اور بہن بیٹیوں پر گندی بیان بازی کرنے والے اعظم خان، ایوان ہی نہیں پورے ملک سے معافی مانگیں‘

قابل ذکر ہے کہ 25 جولائی کو ایوان میں جب اعظم خاں نے بولنا شروع کیا تو اسپیکر کی نشست پر بھاجپا ایم پی رما دیوی تھیں۔ اعظم خان نے ایک شعر سے اپنی بات کی شروعات کی لیکن اس کے بعد ہی ایک نامناسب تبصرہ کر دیا۔ وہ تبصرہ براہ راست رما دیوی سے متعلق تھا۔ اس کے بعدبی جے پی نے اعظم کے تبصرہ پر ہنگامہ شروع کر دیا۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *