تمام نئے سوالوں کا جواب ہے قرآن کریم

وصی احمد نعمانی
……گزشتہ سے پیوستہ
علماء کرام نے قرآن کریم کی تفسیر اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ہر زمانہ میں کی ہے اور نئے نئے سوالات کا جواب کتاب اللہ کی روشنی میں اس طرح دیا ہے کہ زمانہ نے ہمیشہ عش عش کیا ہے۔ اس کے باوجود کوئی یہ دعویٰ کرے کہ فلاں کی تفسیر یا تشریح حرف آخر ہے یا یہ کہ اب کسی تفسیر کی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ بڑے بڑے علماء نے ہر طرح کے مسائل پر سیر حاصل تشریح کردی ہے تو یہ دعویٰ حقیقت کے برخلاف ہوگا، کیوں کہ سوالات ہمیشہ اور ہر زمانہ میں اس وقت کی ضرورت کے مطابق پیدا ہوتے رہیںگے

Read more

علماء کی تفسیر حرف ِ آخر ہے، سائنس کی تحقیق

وصی احمد نعمانی
قرآن سائنس اور کائنات‘‘ کے موضوع پر سلسلہ وار مضامین میں چار اہم الفاظ، قرآن، سائنس، کائنات اور علم کو سمجھنے کی ہم کوشش کرچکے ہیں اور محترم قارئین حضرات خاص مضمون کی جانب اپنی توجہ مبذول کرنے کے لیے پوری طرح ذہنی اعتبار سے تیار ہیں۔ اس لیے ضروری یہ ہوجاتا ہے کہ دو اور اہم نکتہ کو اپنے ذہن میں بالکل صاف کرلیں وہ یہ ہیں کہ:
1 – قرآن کریم میں جو نکتے مذکور ہیں وہی حتمی ہیں۔ سائنس تو سالوں سال کی محنت اور تحقیق کے بعد کسی نتیجہ پر پہنچ کر یا ثابت کر کے یہی کہتی ہے کہ ’’سائنس ا

Read more

علم کا مرتبہ عبادت سے بڑا ہے

وصی احمد نعمانی
قرآن سائنس اور کائنات‘‘ کے موضوع پر سلسلہ وار مضامین کو ٹھیک سے سمجھنے کے لیے چار اہم الفاظ کو اچھی طرح سمجھنے کی ضرورت کے پیش نظر تین الفاظ (1) قرآن (2) سائنس (3) کائنات پر ہم گفتگو کرچکے ہیں، اب جو بیحد اہم لفظ ’’علم‘‘ ہے، اسے اچھی طرح جاننا ضروری ہے۔ پورے عنوان ’’قرآن، سائنس اور کائنات‘‘ کے تحت جتنے مضامین پیش کیے جائیں گے، وہ سب کے سب ایک دوسرے سے ’’چین‘‘ کی طرح منسلک ہوںگے اور علم کی تشریح یا تبصرہ کو ذہن میں رکھ کر باقی مضامین کو اچھی ط

Read more

علم کا مرتبہ عبادت سے بڑا ہے

گزشتہ سے پیوستہ
وصی احمد نعمانی
چوتھی دنیا‘ کے گزشتہ شمارہ میں ’’سائنس، قرآن اور کائنات‘‘ کے موضوع کو ’’کور‘‘ کرنے کے لیے قاری سے درخواست یہ کی گئی تھی کہ خاص موضوع پر بحث شروع کرنے کے قبل چار عدد اہم الفاظ کو سمجھنے کی زحمت کریں۔ وہ الفاظ ہیں (1) قرآن (2) سائنس (3) کائنات (4) علم۔ پہلے دونوں الفاظ پر قاری حضرات کی خدمت میں ہم اپنی گزارشات پیش کرچکے ہیں، آج باقی ماندہ دو الفاظ کو سمجھنے کی کوشش کریںگے۔ وہ دونوں الفاظ یہ ہیں ’’کائن

Read more

علم کا مرتبہ عبادت سے بڑا ہے

وصی احمد نعمانی
اللہ کی ذات پاک ہے وہ ساری کائنات کا رب اور خالق ہے۔اسی کی حکمرانی بحروبر پرہے۔ زمین و آسمان میں ذرہ برابر کوئی ایسی چیز یا عمل ایسا نہیں ہے جو اللہ کی مرضی اور جانکاری کے بغیر ہو۔ اس نے سوچا اور ’’کن فیکون‘‘ کے مصداق میں کچھ اس کی مرضی کے مطابق ہو گیا۔ ایسا یقین اعتماد رکھنے والا خدا کا بے حد پیارا بندہ کہلاتا ہے اور ایسے با اعتماد و خوش نصیب بندے کو خدا اس دنیا کی بے پناہ دولتوں سے نوازتا رہتا ہے۔ راقم اپنے کو بے حد خوش بخت سمجھتا ہے جبکہ اس پروردگار عالم نے اپنی بے پناہ کرم فرمائیوں سے ہمیشہ نوازا اور پختہ ایمان ہے کہ وہ ہمیشہ آگے بھی نوا

Read more

کالاپانی‘‘ کے مقدموں کی معتبر تفتیش “

وصی احمد نعمانی( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ)
کسی بھی عظیم قوم و ملک کے لیے اس کی وراثت ملک کے شاندار و تابناک ماضی کی عکاس ہوتی ہے اور اسی کی بنیاد پر مستقبل کا انحصار ہوتا ہے۔ ’’تاریخ‘‘ وراثت کا وہ حصہ ہے جو ماضی، حال اور مستقبل کا ’’بیرو میٹر‘‘ ہے۔ مگر اس کے لیے شرط یہ ہے کہ اس ملک کی تاریخ سچائی، حقیقت پسندی، بے لوث تجزیہ اور فراخ دلی پر مبنی تحریری ریکارڈ پر ثبوت کے ساتھ موجود ہو، جس قوم و ملک نے اپنے سپوتوں کے تاریخی کارناموں کو ایمانداری اور فراخ دلی سے محفوظ کرنے کی مجاہدانہ کوشش نہیں کی، وہ خود اپنے ہاتھوں خسارہ میں رہا ہ

Read more