سائنس کا صحیح استعمال خدا کے قریب کرتا ہے

……..گزشتہ سے پیوستہ
جب ہم سونامی، زلزلہ، آتش فشاں، آسمان سے برف کی شکل میں پتھروں کی بارش کو ذہن میں رکھ کر جاپان کے حالات کا جائزہ لیتے ہیں اور قرآنی آیات کی روشنی میں ان سب کا تجزیہ کرتے ہیں تو بے ساختہ زبان سے نکلتا ہے کہ دنیا چاہے جس قدر طاقتور ہونے کا دعویٰ کرے، مگر اللہ کی مرضی اور حکم کے سامنے سب کچھ خس و خاشاک کی طرح بکھر جاتے ہیں، حکومت صرف خدا کی ہے۔ اس لیے قانون صرف اسی کا چلتا ہے۔ سائنس اور تمام علوم اسی کی نشانیاں ہیں۔
جاپان نے 1952 میں ہی اس بات کا اعلان کردیا تھا کہ اسے سونامی اور زلزلہ جیسی آفات کے سلسلہ میں پختہ انتظام کی صلاحیت پر ناز ہے۔ اس نے یہ

Read more

سونامی، زلزلہ، آتش فشاں میں خدا کی ہدایتیں

وصی احمد نعمانی
سورہ ملک کی آیت نمبر 16-17 کی تفسیر اور ترجمہ کرتے ہوئے شیخ الہند حضرت مولانا محمود الحسن اور شیخ الاسلام حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی نے آسمان سے پتھروں کی بارش اور زمین پھٹنے کی وجہ سے زلزلہ کی تشریح کرتے ہوئے جو کچھ لکھا ہے، وہ جاپان کی موجودہ صورت حال کی طرف نہایت لطیف سا اشارہ ہے۔ یہ کچھ اس طرح ہے۔ ’’یعنی زمین کو تمہارے سامنے کیسا پست و ذلیل و نرم کردیا اور مسخر کردیا ہے کہ جو چاہو اس میں تصرف کرو تو چاہیے کہ اس پر اور اس کے پہاڑوں پر چلو پھرو اور روزی کماؤ، مگر اتنا یاد رکھو کہ جس نے روزی دی ہے، اس کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ خدا نے پہلے اپنے انعامات کو یاد دلایا

Read more

سونامی، زلزلہ، آتش فشاں میں خدا کی ہدایتیں

قرآن سائنس اور کائنات کے عنوان کے تحت ’’چوتھی دنیا‘‘ میں سلسلہ وار مضامین شائع کیے جارہے ہیں۔ تقریباً 275 مضامین پر مشتمل یہ سلسلہ جاری ہے۔ زلزلہ، آتش فشاں، سونامی جیسے ذیلی مضامین کا نمبر تقریباً 50 مضامین شائع ہونے کے بعد آنے والا تھا۔ اب تک9 ذیلی مضامین ہی عوام کے سامنے آئے ہیں۔ مگر چونکہ ’’جاپان‘‘ کا حالیہ واقعہ جس کی شروعات 11 م

Read more

سورج کی اپنی روشنی ہے، چاند کی اپنی روشنی نہیں ہے

وصی احمد نعمانی( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ)
قرآن سائنس اور کائنات کے خاص موضوع پر الگ الگ ذیلی عنوانوں کے تحت سائنسی تحقیقات کی جدید روشنی میں ہم اپنا مطالعہ جاری رکھیںگے اور اس یقین کو پختہ تر کرتے جائیںگے کہ جدید سائنسی تحقیق ہمیں قرآن کریم میں مذکور خدا کی نشانیوں کو زیادہ اچھی طرح سمجھنے میں کس قدر معاون و مددگار ہیں۔ یہ سائنسی تحقیق ہمارے اعتماد اور اعتقاد کو مزید مضبوط کرکے اس میں ’’جلا‘‘ بخشتی ہے، کیوں کہ سائنس حکمت ہے اور سوچ و فکر، غور و خ

Read more

سائنس کی ترقی حاملین قرآن نے اہم رول ادا کیا

گزشتہ سے پیوستہ
اسپین کے مسلمانوں نے بھی سائنس کو بے پناہ ترقی دی۔ اس میدان میں اسپینی مسلمانوں کا سائنسی کارنامہ بے مثال ہے۔ جو بڑی مدت تک کسی دیگر تہذیب میں دیکھی نہیں گئی تھی۔ وہاں کے مسلمان فلکیات، ریاضیات، طبیعیات، کیمسٹری اور طب میں ممتاز ترین اعلیٰ درجہ رکھتے تھے۔ اسپینی مسلمان ’’ارسطو‘‘ کا بے پناہ احترام کرتے تھے، مگر انہوں نے سچی بات ببانگ دہل کہی اور ارسطو کے نظریہ کو رد کردیا کہ ’’زمین کائنات کا مرکز ہے۔‘‘ اسپینی مسلمانوں نے ثبوت کے ساتھ کہا کہ زمین اپنے محور پر گردش کرتی ہوئی سورج کے گرد گھومت

Read more

!گودھرا انصاف پر سوال

وصی احمد نعمانی
گودھرا حادثہ سے متعلق عدالتی فیصلہ نے صاحب عقل و شعور، فہم و ذکاء کو بے چین کردیا ہے۔ عدالتیں بہرحال اس بنیاد پر فیصلہ کرتی ہیں کہ اس کے سامنے کس طرح کے گواہان اور شہادتیں پیش کی گئی ہیں، انہیں کو بنیاد مان کر عدالتیں اپنے فیصلے کے رخوں کو موڑتی ہیں۔ اس کے باوجود بہت سی موشگافیاں ایسی ہوتی ہیں جو ثبوت و دلائل کے ساتھ عدالت کے فیصلے کے طرز اور ’’مواد‘‘ کو سراہنے اور انہیں ماننے کی وجوہ پر اپنی نگاہیں کھلی رکھ کر، پھر فیصلہ کی تعریف، تنقید کرتی ہیں۔ احمدآباد کی فاسٹ ٹریک عدالت کے موجودہ فیصلہ کو قانون

Read more

قرآن کریم کی تعلیمات نے مسلم سائنسداں پیدا کئے

……گزشتہ سے پیوستہ
قرآنیتعلیمات نے بے شمار سائنسی رموز کی طرف رہنمائی کی ہے، اسی لیے وہ سائنس داں جو قرآن کے نکات کو سمجھنے میں کامیاب ہوئے، انہیں سائنسی میدان میں بڑی کامیابی ملی۔ اسی لیے یہ بات نہایت مضبوطی سے کہی جاتی ہے کہ ’’جتنی ترقی حامل قرآن لوگوں نے ایک صدی میں کی اتنی ترقی کرنے کے لیے کسی دوسری قوم کو ایک ہزار سال سے زیادہ کی مدت درکار ہوتی۔‘‘ قرآن کریم انتہائی یاس و حرماں نصیبی کے عالم میں کردار کی وہ مضبوطی، وہ استواری، ثابت قدمی، قوتِ ارادی اور تسلیم و رضا کی وہ قوت عطا کرتا ہے ج

Read more

سائنس اور اسلام میں کوئی تضاد نہیں

……گزشتہ سے پیوستہ
وصی احمد نعمانی
اگرچہ یہ بات بالکل درست ہے کہ سائنس اور مذہب کے درمیان تعلق کسی بھی ایک جگہ یا ایک وقت میں یکساں نہیں رہا ہے، مگر یہ ایک امرواقعہ ہے کہ کسی توحید پرست مذہب میں کوئی ایسی تحریر موجود نہیں ہے، جو سائنس کو رد کرتی ہو، لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ماضی میں چرچ کے حکم کے مطابق سائنسی علوم کا حصول اور اس کی جستجو گناہ قرار پائی تھی۔ سائنسی علوم چرچ کے حکم سے مسترد کردئے گئے اور ان کا حصول جرم قرار پایا۔ زندہ جلا دینے کے ڈر سے بہت سے سائنس داں جلاوطنی کرنے پر مجبور کردئے گئے۔ یہا

Read more

سائنسی معلومات ایمان کو پختہ کرتی ہے

وصی احمد نعمانی( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ)
سائنس ان رازوں کو آشکار کرتی ہے جو خدا کی نشانیاں ہیں۔ اس سے صاحب ایمان کو غور و فکر کا نایاب موقع میسر ہوتا ہے اور وہ اعتماد و یقین کے بحر بیکراں میں غوطہ زن ہو کر خود کو خدا کے قریب کرلیتا ہے۔ جس قدر سائنسی اطلاعات سے رغبت بڑھتی جاتی ہے خدا کی کرشمہ سازیاں عیاں ہوتی جاتی ہیں۔ ایک وقت ایسا آتا ہے، جب بندہ یہ پکار اٹھتا ہے کہ خدا یا یہ سب کچھ تونے بے کار اور بے فائدہ نہیں بنایا ہے، بلکہ ان تمام صناعی میں تیری کبریائی کا ظہور ہے، اسی لیے خدا نے زمین و آسمان کی ساخت میں غور و فکر کا حکم دیا ہے۔ (ملاحظہ فرمائیں سورہ آل

Read more