خواتین بھی انقلاب لا سکتی ہیں

وسیم راشد
واشنگٹن اپنے کام کے سیاستدانوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکہ کو ڈر ہے کہ اگر اخوان المسلمین اقتدار میں آگئی تو امریکی مفادات کو خطرہ ہوجائے گا۔ یوروپ اور اسرائیل نہر سوئز کے تعلق سے پریشان ہیں۔ حالات بے قابو ہوتے جارہے ہیں۔
مصر کے حالات بدستور بگڑتے جارہے ہیں۔ بین الاقوامی ایئرلائنسزنے تا حکم ثانی اپنی اڑانیں رد کردی ہیں۔ انٹرنیٹ مکمل طور پر منقطع نہیں ہوا، لیکن براؤزنگ، ڈاؤن لوڈنگ او

Read more

آپ کیوں بار بار پھنس جاتے ہیں سیاسی چالوں میں

وسیم راشد
میرا آج کا عنوان نہ کوئی بہت چونکا دینے والا ہے، نہ حیران کرنے والا اور نہ ہی کسی سیاسی داؤ پیچ میں الجھ کر لکھا گیا ہے۔ بس دل چاہا کہ ایک بار ضرور اپنے مسلم بھائیوں اور بہنوں سے سوال کروں کہ آخر کیوں بار بار آپ اس سیاسی شعبدے بازی کا شکار ہوجاتے ہیں، کبھی بابری مسجد کے جھگڑے میں، کبھی ہندو یا سنگھ دہشت گردی کے ہیر پھیر میں، کبھی مسلم پرسنل لاء بورڈ کے کسی تنازعہ میں، کبھی فتوے، کبھی جمعیۃ علماء ہند کی آپسی رنجش کے گواہ بننے میں، کیوں آپ ان سب لغویات میں پڑ کر اپنے مستقبل کو داؤ پر لگاتے ہیں۔ ملک میں کمر توڑ مہنگائی نے امیر، غریب سبھی کو توڑ دیا ہے۔ بدعنوانی نے ایسا کالا سایہ کیا ہے کہ اب تو کتنے گھوٹالے ہوئے؟ کب ہوئے؟ کتنے کے ہوئے؟ ان کا شمار بھی

Read more

!ہمارے سیاستداں اور افسران ملک بیچنے پر تلے ہوئے ہیں

وسیم راشد
سپریم کورٹ نے 2010میں بھی کئی معاملوں پر بارہا حکومت کو پھٹکار لگائی ، لیکن حکومت ہے کہ بیدار ہونے کو تیار ہی نہیں۔-2جی اسپیکٹرم گھوٹالہ، دولت مشترکہ کھیل گھوٹالہ، آدرش سوسائٹی گھوٹالہ،آئی پی ایل گھوٹالہ اور کئی ایسے گھوٹالے ہیں جن کی وجہ سے حکومت کو کافی ذلت اٹھانی پڑی ہے۔اب بلیک منی جیساسنگین مسئلہ ہمارے سامنے ہے۔بلیک منی ایک ایسا خزانہ ہے جو ہمارا ہوتے ہوئے بھی ہمارا نہیں ہے۔ہمارے خون پسینے کی گاڑھی کمائی ہم سے کوسوں دور ہے۔کماتے ہم ہیں لیکن فائدہ غیر ممالک اٹھاتے ہیں۔ ان کے بینک ہمارے

Read more

!الجھا دیا نا آپ کو پھر سے مسجد کے جھگڑے میں

وسیم راشد
بات ہے دہلی کی اور دہلی کے مشہور علاقے جنگ پورہ کی، جہاں ایک مسجد کو شہید کردیا گیا۔ ابھی بابری مسجد کا تنازعہ ہی حل نہیں ہوا ہے کہ پھر سے قوم کو مسجد کے جھگڑے میں الجھا دیا گیا۔ اول تو یہ ثابت ہوگیا ہے کہ یہ وقف بورڈ کی زمین ہے، لیکن اگر نہ بھی ہوتی تو کسی مسجد کو شہید کرنے یا مندر کو ڈھانے سے پہلے کیا ذمہ داران کا یہ فرض نہیں کہ اس علاقہ کے سرکردہ لیڈران یا مذہبی لیڈران کو بلا کر اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ یہ مندر یا مسجد غیرقانونی ہے اور اس کی ملکیت فلاں کی ہے۔ ایسی اندھیر نگری کہ راتوں رات مسجد کو شہید کردیا جائے اور صبح جب نمازی وہاں نماز پڑھنے جائیں تو ملبے کا ڈھیر ملے۔ ہم نے ہمیشہ ہی کوشش کی کہ ایماندارانہ طور پر صحافت کا فرض ادا کریں اور زر

Read more

سب مرے چاہنے والے ہیں مرا کوئی نہیں

وسیم راشد
ہفتہ روزہ اخبار کی پریشانی یہ ہے کہ وہ موضوع جس پر آپ بڑے جوش و خروش سے قلم اٹھاتے ہیں، وہ روزنامہ کے مقابلے پرانا ہوجاتا ہے۔ مگر کچھ موضوعات ایسے ہوتے ہیں، جن پر بے اختیار لکھنے کو دل چاہتا ہے۔ 3خبریں یہ کالم لکھتے وقت میری آنکھوں کے سامنے ہیں۔ اتفاق کی بات تینوں ہی اردو زبان و ادب کے فروغ سے متعلق ہیں، جس میں ایک خبر یہ ہے کہ قومی اردو کونسل کی سالانہ اراکین کی کانفرنس میں مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل کپل سبل صاحب نے اردو کے فروغ کے لیے ایک نئے روڈ میپ کا اعلان کیا ہے

Read more

اے نئے سال بتا، تجھ میں نیا پن کیا ہے؟

وسیم راشد
یہ کیا ہوگیا میرے قلم کو کہ نیا ’سال مبارک‘ لکھتے ہوئے ہاتھ تو میرا کانپ ہی رہا تھا۔ قلم بھی ساتھ چھوڑ گیا۔ جی ہاں! کئی بار کوشش کی مگر نیا سال مبارک لکھنے میں اس بال پین کی شاید ریفل ختم ہوگئی، لیکن مجھے ایسا محسوس ہوا کہ 2010بے تحاشہ پریشانیوں اور دکھوں کا سال رہا۔ حکومت کے لیے بھی اور عوام کے لیے بھی، تو شاید قلم بھی ہمارے سیاست دانوں کی طرح ہٹ دھرم ہوگیا کہ جو الفاظ نہیں چاہتا انہیں لکھنے میں ڈھیٹ بن جاتا ہے۔ نیا سال جی ہاں! صرف ہندسوں میں نیا صرف ایک ہندسہ بدلنا ہے اور پوری دنیا میں سال نو

Read more

جی! یہ آپ ہی کے چنے ہوئے نمائندے ہیں

وسیم راشد
یہ لیجیے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد اب رسوئی گیس کی باری ہے۔ جی ہاں! آپ کا چولہا جلے نہ جلے آپ کو لہسن 150روپے کلو اور پیاز 60روپے کلو ملے۔ آپ کے گھر ایک وقت ہی کھانا پکے، مگر حلق تک بھرے ہوئے یہ گھوٹالہ باز اسی طرح آزادانہ پھرتے رہیںگے۔ آدرش گھوٹالہ سامنے آیا، سبھی تفصیلات سامنے آگئیں، مگر چوان صاحب ابھی تک دندناتے پھر رہے ہیں۔ 2جی اسپیکٹرم گھوٹالہ جی ہاں! ہندوستان کی تاریخ کا گھوٹالوں کا راجا اور اس کا گھوٹالہ باز بھی کسی راجا سے کم نہیں۔ وہ بھی اے راجا ہے۔ یعنی جیسا نام ویسا کام

Read more

اب اور کیا بگڑے گا اس ملک کا ؟

وسیم راشد
مجھے یہ سب مت بتائیے الٰہ آباد ہائی کورٹ سے میرا اور میرے خاندان کا سو سال سے تعلق ہے۔ لوگوں کو معلوم ہے کہ کون ایماندار ہے اور کون بے ایمان۔ اگر کل مارکنڈے کاٹجو رشوت لینا شروع کرے گا تو پورے ملک کو اس کی خبر ہوجائے گی۔‘‘
یہ غصہ بھرا بیان ہے جسٹس کاٹجو کا۔ جسٹس کاٹجو کون ہیں؟ جسٹس کاٹجو کوئی معمولی نام نہیں ہے۔ جسٹس کاٹجو مرحوم جسٹس ایس این کاٹجو جو کہ الٰہ آباد ہائی کورٹ

Read more

وکی لیکس کے کچھ انکشافات درست تو کچھ گمراہ کن

وسیم راشد
وکی لیکس نے دنیا بھر کے حوالے سے بے شمار انکشافات کیے ہیں۔بالخصوص امریکہ کی حقیقی ڈپلومیسی سے اس نے عالمی رہنمائوں کو روشناس کرایا ہے کہ کس طرح امریکہ اپنے سفارتخانوں کے ذریعہ دوست ممالک کی بھی جاسوسی کرتا ہے۔ وکی لیکس تقریباً ڈھائی لاکھ امریکہ کی خفیہ سفارتی دستاویزات کو منظرِ عام پر لایا ہے جن میں سے بیشتر پچھلے تین سال کے عرصے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان خفیہ سفارتی دستاویزات میں سے کچھ دستاویزات رواں سال فروری کی بھی ہیں۔اس ادارے نے ان خفیہ دستاویزات کو قسطوں میں اپنی ویب سائٹ پر

Read more