ہمارے پاس کوئی قیادت تو ہے نہیں ، کیوں نہ ہم خود ہی مل کر لڑیں

وسیم راشد
ملک کا مسلمان انتہائی بے اعتمادی کی کیفیت سے دوچار ہے۔ بے اعتمادی کی یہ کیفیت نئی نہیںہے۔کچھ برسوںسے پولیس اور حکومت کے رویے نے انہیں بہت مایوس کیا ہے۔ انہیں اپنی سالمیت کے تئیں تشویش ہے۔دہشت گردی کے نام پر مسلم نوجوانوں کی دھر پکڑ کے رجحان اور اب انہیں جیلوں میں مار دیے جانے کے نئے ٹرینڈ نے ملک کے مسلمانوں میں بے چینی و بے اعتمادی پیدا کردی ہے۔کچھ دنوں پہلے جیل میں قتیل کی ہلاکت اور اس کے کچھ ماہ بعد ہی

Read more

خالد مجاہد کا قتل: اور کتنے بے گناہ بھینٹ چڑھیں گے

وسیم راشد
تیئس ومبر2007 میں لکھنؤ، وارانسی اور فیض آباد میں صرف 25 منٹ کے وقفے میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں 15 افراد سے زیادہ ہلاک اور 50 سے زیادہ افراد شدید طور پر زخمی ہوئے۔ ریاست اترپردیش میں ہونے والے ان سیریل بم دھماکوں نے پورے ملک کو دہلا کر رکھ دیا تھا اور پھر اس کے بعد وہی ہوا، جو ہر دھماکے کے بعد ہوتا ہے، یعنی مسلمانوں کی دھر پکڑ اور بم دھماکے کا مجرم بنا کر جیلوں میں بند کیے جانے کا سلسلہ۔ اس سیریل بم دھماکے کے الزام میں پولس نے اعظم گڑھ سے طارق قاسمی اور جونپور سے خالد مجاہد کو گرفتار کر لیا۔ 14 مارچ، 2008 کو اترپردیش کے اس وقت

Read more

فاسٹ ٹریک عدالت کے بعد بھی سرکار پر کچھ ذمہ داریاں ہیں

وسیم راشد
لمبے انتظار کے بعدبالآخر مرکزی حکومت نے فاسٹ ٹریک عدالت کے لئے پیش رفت کرہی دی۔ وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے تمام ریاستی سرکاروں کو ہدایت د ی ہے کہ وہ دہشت گردی کے الزام میں ماخوذ مسلم نوجوانوں کے معاملے کو جلد سے جلد نمٹانے کے لئے فاسٹ ٹریک عدالت قائم کریں۔ یہ مطالبہ مسلمانوں کی طرف سے عرصہ سے کیا جارہاتھا ،مگر مرکزی سرکار نے کبھی اس طرف توجہ نہیں دی۔ ہمیشہ ٹیکنیکل رکاوٹوں کا بہانہ بنا کر اس ایشو کو سرد خانے میںڈالا جاتا رہا،لیکن شاید اب حکومت کو احساس ہونے لگاہے کہ ملک کی دوسری سب سے بڑی اکثریت ک

Read more

وندے ماترم سے بھی بڑے ایشوز ہیں مسلمانوں کے سامنے

وسیم راشد

آزاد ہندوستان کی تاریخ میں مسلمانوں کے تئیں کانگریس کے قول و عمل میں بڑا تضاد رہا ہے۔ اس کے منشورات میں سیکولر ازم اورمساوات کی باتیں درج ہیں، مگر عملی طور پر یہ پارٹی مسلمانوں کے لئے آر ایس ایس اور بی جے پی سے زیادہ خطرناک ہے۔آر ایس ایس کو اس معنی میں بہتر کہا جا سکتا ہے کہ اس کا جو بھی نظریہ ہے ’چاہے مسلم مخالف ہی کیوں نہ ہو‘،کھلے عام ہے۔، مندر مسجد کا ایشو ہو ،دفعہ 370 کا معاملہ ہو، مسلمانوں کو ریزرویشن دیے جانے کا قضیہ ہو یا دیگرکوئی اور موضوع، اس کا موقف واضح اور کھلا ہوا ہے،مگر ملک کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس اس معنی میں آر ایس ایس اور بی جے پی سے زیادہ خطرناک ہے کہ یہ خود کو سیکولر ازم اور

Read more

سربجیت سنگھ کی موت: نفرت کی سیاست میں نقصان صرف معصوم عوام کا

وسیم راشد
یہ ہندوستان ہے میرا وطنِ عزیز،وہ ملک جس کی خاک میں ہمارے آباء و اجداد سوئے ہوئے ہیں،جس کی آزادی کے لئے ہمارے بزرگوں نے لا تعداد قربانیاں دیں اور جس وقت اس ملک کے دو ٹکڑے ہوئے ،اس وقت ہمارے بزرگ جان پر کھیل کر یہیں رہے اور پاکستان جاکر بسنا انہوں نے اپنی توہین سمجھا۔ وہ اسی مٹی سے پیدا ہوئے تھے، اسی مٹی میں مل جانا چاہتے تھے، لیکن اسی تقسیم نے پھر بھی ہزاروں کروڑوں کو ایک دوسرے سے جدا کردیا۔ خاندان کے خاندان ہجرت کا کرب سہہ کر پاکستان پہنچے اور مہاجر کہلائے ، لیکن جانے کون سی بد دعا لگ گئی پاکستان کو کہ تقسیم کے بعد

Read more

کوئلہ گھوٹالہ: سی بی آئی کا کردار نہایت شرمناک

وسیم راشد
ملک غلام تھا تو ہم یہ سمجھتے تھے کہ گورے ہماری قومی دولت سے اپنے خزانے کو بھر رہے ہیں۔ ایسا سوچنا صحیح بھی تھا،وہ ہماری قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے تھے۔پھر ہم آزاد ہوئے۔ آزادی کے بعد امید کی کرن نمودار ہوئی۔ سونے کی چڑیا کہا جانے والا ہمارا ملک ہندوستان اب کسی کی غلامی میں نہیں تھا۔ اس کی معیشت آزاد تھی اور اس کی قومی دولت پر خود ہمارا اپنا قبضہ تھا۔ تب یہ سوچا گیا کہ بہت جلد ہم سونے کی اس چڑیا کا وقار واپس لے آئیںگے اور بہت جلد ترقی یافتہ ملکوں کی اگلی صف میں کھڑے ہوں گے،کیونکہ ہماری زمین قدرتی وسائل س

Read more

لہولہان ہوئی جا رہی ہے ہر تتلی، ہوس پرستوں نے کیسے یہ گل کھلائے ہیں

وسیم راشد
آج اپنے اس شعر کے ساتھ اس لیے بات کرنے کو جی چاہا کہ 5سال کی معصوم تتلی کےہوس پرستوں نے پر نوچ ڈالے۔ اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔
دلدار دلّی، یہی ٹیگ لائن دی گئی ہے دلّی کو۔لیکن یہ میری دلدار دلّی کو کس کی بد دعا لگ گئی، رات دن عصمت دری کی وارداتیں کسی بھی عمر کی صنف نازک محفوظ نہیں۔ 5سال سے لیکر75سال تک کی عورت کو ہوس پرستوں نے اپنا نشانہ بنا رکھا ہے۔ پے درپے عصمت دری کی وارداتوں سے دہلی دہل گئی ہے۔ کتنا بڑا حادثہ تھا پیرا میڈیکل کی طالبہ کا، جس کی گو نج امریکہ کے ایوا

Read more

بوئے گل ایک سی ہے بوئے وفا ایک سی

وسیم راشد
ملک تقسیم ہوا اور اس تقسیم نے رشتے ناطے سبھی کو بانٹ دیا، لیکن سرحدیں دلوں کو تقسیم نہیں کر پائیں۔تقسیم کے نتیجے میں کتنے خاندان اپنوں سے بچھڑ گئے، جو لوگ ایک ساتھ رات دن بیٹھ کر اپنے صبح و شام گزارا کرتے تھے ،ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوتے تھے، سرحدوں نے ان سب کو پل بھر میں جدا کردیا،لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج بھی ہندوستانیوں کے دلوں میں پاکستان اور پاکستانیوںکے دلوں میں ہندوستان بستا ہے۔ سیاست نے جو نفرت کا بیج بویا ہے، اس کی وجہ سے تو شاید اب پاکستان ہم ہندوستانیوں کے

Read more

آخر اس دوہری پالیسی کا مقصد کیا ہے ؟

وسیم احمد
ان دنوں ملائم سنگھ کی سیاست کا انداز کچھ بدلا بدلا سا لگتا ہے۔ ان کے قول و عمل میں تضاد دکھائی دے رہاہے۔ وہ جوکچھ بھی کہہ رہے ہیں ،کر اُس کے خلاف رہے ہیں۔وہ مرکز میں سرکار کے ساتھ ہیں، مگر عوام میں اسی سرکار کے خلاف بیان دیتے ہیں۔ وہ آخر ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ ان کی کون سی ایسی مجبوری ہے جس کی وجہ سے وہ کانگریس کا ساتھ دینے پر مجبور ہیں؟ان کا کہنا ہے کہ کانگریس جب چاہتی ہے سی بی آئی کو پیچھے لگا دیتی ہے۔ سوال

Read more

مسلمانوں کی جنگ ہندو لڑ رہا ہے

وسیم راشد
نہ جانے کیوں لفظ ہندو یا مسلمان لکھتے ہوئے میرا قلم کانپنے لگتا ہے ۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ بچپن سے ہی ہمیں اپنے گھروں میں ہر مذہب کا احترام کرنا سکھایا گیا ہے، اسی لئے ہندو مسلم تفریق کا کبھی خیالتک نہیں آیا۔ ہم دلی والے ہمیشہ سے ہی گنگا جمنی تہذیب کے سائے میں پل کر بڑے ہوئے ہیں۔ ہم نے سب کو ایک ساتھ مل کر سارے تہوار مناتے ہوئے دیکھا ہے۔ اسی لئے یہ لفظ ہندو یا مسلمان تازیانہ سا لگتا ہے، مگر جیسے جیسے شعور پختگی کی منزلی

Read more