آزادی کا دن قومی وقار کا دن ہے، اس سے کوئی کھلواڑ نہیں

ترقی پذیر اور سیکولر ہندوستان میں فرقہ پرستی کے لئے کوئی جگہ نہیں یہ الفاظ 15اگست کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے ہمارے وزیر اعظم نے کہے ہیں۔ ظاہر ہے یہ سننے میں بہت اچھے لگ رہے ہیں ،لیکن اصلیت میں ہندوستان میں اس وقت جو سیاست کام کر رہی ہے ، اس میں فرقہ پرستی کا زہر بہت پھیل چکا ہے، لیکن اس وقت ہمیں اس مسئلہ پر، اس بیان پر بات نہیں کرنی ہے۔ یوم آزادی ہمارے لئے فخر کا دن ہے۔ 67سال بعد بھی ہماری آزادی وہ نہیں ہے جسکا ہم نے تصور کیا تھا ،لیکن پھر بھی یہ ہمارا قومی دن ہے اور ہمیں اس دن کا احترام کرنا ہی چاہئے ، ہمارے وزیر اعظم اس دن پوری دنیا کے لئے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سیاسی پارٹیوں یا حکمراں پارٹی سے ملک کے عوام کے یا اپوزیشن کے جو بھی

Read more

اب لڑکیوں کو ہی فیصلہ لینا پڑے گا

وسیم راشد
شادی کتنا خوشگوار تصور ہے۔ اس لفظ کے ساتھ ہی دو دلوں کے خوبصورت احساس سے ہی دل خوش ہو جاتا ہے۔ ہم ایشیاوالے شادی کو ایک اہم فریضہ مانتے ہیں۔ سماجی اعتبار سے بھی اور مذہبی اعتبار سے بھی اس شادی کے لئے اور بہتر رشتوں کے لئے ماں باپ رات دن ایک کر دیتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ ان کے بچوں کا لائف پارٹنر ایسا ہو جو ان کے بچوں کی زندگی خوشگوار بنا سکے۔ لیکن یہی شادی اگر لالچ ، فریب اور دھوکہ میں بدل جائے تو زندگی عذاب بن جاتی ہے۔

Read more

مسلمانوں کے امپاورمنٹ نہ ہونے کا اصل ذمہ دار کون؟

الیکشن کا زمانہ آیا کہ بیان بازی اور ووٹ بینک کی سیاست شروع ہوجاتی ہے اور سب سے زیادہ ہمدردی جتا ئی جاتی ہے مسلمانوں سے۔ کیونکہ ہندوستان کے مسلمان ہی ملک کے سب سے پسماندہ اوراستحصال شدہ طبقے کا حصہ ہیں۔ ہر پارٹی ن ان سے ہمدردی جتاتی ہے ، ہر امیدوار مسلمانوں کا سچا ہمدرد اور اور بہی خواہ بننا چاہتا ہے ۔ کے رحمن خاں اقلیتی مائنارٹیز کمیشن کے جب سے وزیر بنے ہیں، انھوں نے بالواسطہ کانگریس اور مسلمانوں کے بیچ کی خلیج پاٹنے کی کوشش شروع کر رکھی ہے۔ اب جبکہ مسلمان کانگریس سے بالکل

Read more

پلاننگ کمیشن رپورٹ: غربت میں کمی کا دعویٰ حقیقت سے چشم پوشی

وسیم راشد
کمر توڑ مہنگائی، تھالی سے کم ہوتا ہوا کھانا، سکڑتا دسترخوان، پریشان ماں اور کمانے کے بوجھ سے دبا ہوا باپ ۔ یہ ہمارے خیال میں ہندوستان کی ہر ریاست ، ہر شہر ، ہر ضلع اور ہر گائوں کا سین ہے۔مگر ایسے میں اگر آپ سے یہ کہہ دیا جائے کہ آپ کو 5 روپے میں دہلی جیسے شہر میں پیٹ بھرکھانا اور ممبئی جیسے شہر میں 12روپے میں کھانا مل سکتا ہے تو یقینا آپ کو مذاق تو لگے گا ہی مگر آپ کو غصہ بھی بے انتہا آئے گا۔ رشید مسعود اور راج ببر دونوں ہی کانگریس پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ ظاہر ہے پلاننگ کمیشن کی رپورٹ کو

Read more

عدلیہ پر بھروسہ تو ہے پر فیصلہ کہیں جھول ضرور ہے

وسیم راشد
باٹلہ ہائوس دلی میں کہاں ہوتا ہے؟ مجھے یاد ہے یہ سوال مجھ سے 2010میں جب میں لندن ایک سیمنار میں گئی تھی تب کسی نے پوچھا تھا۔ میں حیران رہ گئی ۔ ظاہر ہے بٹلہ ہائوس انکائونٹر کی خبر پورے ہندوستان کے لئے تو اہم ہو سکتی ہے مگر بیرون ممالک میں بھی اس کا چرچا ہے، اس کا مجھے اندازہ نہیں تھا۔ اس کے علاوہ ہندوستان کا تاج محل مشہور ہے۔ اس کے بارے میں کوئی سوال کرے تو حیرت نہیں ہوتی مگر دلی کا ایک بہت ہی گنجان مسلم محلہ ، اس کے بارے میں اگر کوئی پوچھتا ہے تو یقینا حیرت ہوتی ہے۔ اس سے تو یہی اندازہ

Read more

مڈ ڈے میل صرف پیسہ بنانے کی اسکیم ہے

وسیم راشد
آہ و بکا کی آوازیں ، معصوم بچوں کی چیخین، روٹی پیٹتی مائیں، خون کے آنسو روتے باپ اور سفید کفن میں لپٹی پانچ سے 10سال کے بچوں کی لاشیں ، یہ منظر بہار کے چھپرا ضلع کا ہے، جہاں زہریلا کھانا کھا کر تقریباً دو درجن بچوں کی موت ہو گئی ۔ مڈڈے میل غریببچوں کو دیا جانے والا وہ کھانا ، جو حکومت کی طرف سے دیا جاتا ہے ، یہ وہ کھانا ہے جس کی آس میں پیٹ بھرنے کی امید میں والدین بچوں کو اسکول بھیج دیتے ہیں۔ کیسا عجیب تماشا ہے کہ حکومت جو کھانا غریب معصوم بچوں کے لئے مڈڈے میل کی شکل میں دیتی ہے وہ ہی کھانا ان کی موت کا سبب بن جاتا ہے۔ حکومت نے یہ اسکیم اس لئے شروع کی تھی تاکہ کم سے کم ایک وقت کھانا ملنے کے شوق اور ضرورت کے تحت

Read more

مرکزی اسکیموں سے محروم مسلم طلباء

تعلیمی پسماندگی کا گراف دن بدن بڑھتا ہی جارہا ہے۔ بڑے بڑے دعوے، جو مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے لیے کیے جارہے ہیں، وہ سب بے بنیاد ہیں۔ زمینی سطح پر مسلمانوں کی تعلیمی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ نہ تو مسلم بچوں کو تعلیمی قرض مل رہا ہے نہ ہی مڈل، سکنڈری اور سینئر سکنڈری سطح پر جو اسکالر شپ ملنی چاہیے، وہ مل پا رہی ہیں اور یہ حال پورے ہندستان کا ہے۔ حالت یہ ہے کہ اگر ہم 1983 سے 2004 تک کے 11 ریاستوں کے تقریباً ً246,398 بچوں کے اعدا دو شمار پر نظر ڈالیں، تو دوسرے مذاہب کے مقابلے میں ان بچوں کا اسکولوں میں داخلہ بہت ہی کم ہے اور اگر ہم 2004-10 کی بات کریں، تو یہ فاصلہ بڑھتا ہی گیاہے۔ مسلم اکثریتی ریاستوں، جیسے یو پی، مدھیہ پردیش،

Read more

سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تحسین ہے

وسیم راشد
دلی کی سیاسی سرگرمیاںآج کل عروج پر ہیں۔ 2014کے الیکشن کے لئے سبھی سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے طریقہ سے تیاری میں لگی ہوئی ہیں۔ ایسے میں سپریم کورٹ نے 2تاریخ ساز فیصلے سنا کر ایک بار پھر سے جمہوری ڈھانچہ کو استحکام بخشا ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر ممبران پارلیمنٹ اور اسمبلی ممبران کو کسی مجرمانہ معاملہ میں دو سال یااس سے زیادہ کی سزا ہوگی تو اس کی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔اس کے علاوہ جس وقت کسی ممبر پارلیمنٹ ،ممبر اسمبلی کو قصوروار ٹھہرایا جائے گاتو وہ فوری طور پر خودبخود

Read more

یہ ہم کون سا اسلام اپنا رہے ہیں

وسیم راشد
حج اور عمرہ ایک ایسی عبادت ہے جس کو ادا کرنے کے لئے ہر مسلمان بے قرار رہتا ہے۔ہمیں یاد ہے ہمارے بچپن میں دور دراز علاقوں سے کوئی اکّا دکّا شخص ہی حج یا عمرہ کے لئے جاتا تھا اور جو جاتا تھا کئی کئی دن اس کے جانے کا اور واپسی کا جشن منا یا جاتا تھا۔پانی کے جہاز سے ممبئی جانا اور پھر وہاں سے روانگی کافی مشکل اور مہنگا پڑتا تھا،لیکن ہوائی سفر نے جہاں اس عبادت کی ادائیگی کو آسان کردیا ہے ،وہیں اب الحمد للہ مسلمان بھی کافی تعداد میں صاحب حیثیت ہونے لگے ہیں اور خدانے اپنے گھر بلانے کے لئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کردی ہیں لیکن آج بھی حج اور عمرہ پر جانے والوں کو لوگ عزت و احترام سے دیکھتے ہیں۔ ان کو پھول مالائیں پہنا کر رخصت کرتے ہیں اور واپسی میں بھی ان کے احترام میں عقیدت کے پھول بچھادیتے ہیں۔

Read more
Page 18 of 35« First...10...1617181920...30...Last »