بارتھ ایسٹ میں مودی کی ریلی:وعدے ہیں، وعدوں کا کیا؟

بھارتیہ جنتا پارٹی کے پی ایم عہدے کے امیدوار نریندر مودی پارلیمانی انتخابات سے پہلے شمال مشرق میں بھی بی جے پی کی جگہ بنانے کے لیے مستعد ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں مودی نے شمال مشرقی ریاست منی پور اور آسام میں ریلیاں کی ہیں۔ انھوں نے مرکزی حکومت کیغفلت کے شکار شمال مشرق کے لوگوں کو ملک کی دیگر ریاستوں کے لوگوں کی طرح برابری کا حق دلانے کے لیے کئی وعدے کیے ہیں، حالانکہ بی جے پی آج تک شمال مشرق میں اپنا کوئی خاصمقام نہیں بنا پائی ہے۔
حال ہی میں ارونا چل کے طالب علم نیڈو کی موت کے بعدملک کی تقریباً سبھی بڑی پارٹیوں نے بیان کی حد تک کافی سنجیدگی دکھائی،مگر اس سنجیدگی کا اثر عملی طور پر کہیں نظر نہیںآتا، کیونکہ نیڈو کی موت کے بعد بھی پوروانچل کے لوگوں پر مسلسل جان لیوا حملے ہو رہے ہیں۔ نیڈوکی موت کے ایک ہفتہ کے اندر ہی شمال مشرق کی ایک نوخیز لڑکی سے بدفعلی کا واقعی سرخیوں میں آگیا۔ سوال یہ ہے کہ آخر ایسا کیوں ہو رہاہے؟

Read more