بہار: سیاست کے مکڑجال میں ٹاپرس گھوٹالہ

ٹاپرس گھوٹالہ کو لے کر روز نئے نئے راز فاش ہورہے ہیں۔ یہ بات معاملے کو کہاں اور کس سمت میں لے جائے گی،کہنا مشکل ہے۔ لیکن اب تک کی کارروائی میں پولیس کی تفتیش اس معاملے کے اہم ہیروز ’بہار اسکول ایگزامنیشن بورڈ‘‘ کے اس وقت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لال کیشوَر پرساد سنگھ ، ویشالی ضلع کے وی آر کالج کے پرنسپل (کرتا دھرتا ہی کہنا صحیح ہوگا) امیت کمار عرف بچہ رائے اور جنتا دل (یو) کی لیڈر اور سابق ایم ایل اے اوشا سنہا تک آکر سمٹ گئی ہے۔ اوشا سنہا ڈاکٹر لال کیشوَر پرساد سنگھ کی بیوی اور مگدھ یونیورسٹی کے گنگا دیوی ویمن کالج کی پرنسپل ہیں۔لال کیشور اور ان کی بیوی نے انٹر ایگزام کو دودھاری گائے سمجھ کر خوب دوہا۔ اوشا سنہا نے اس معاملے میں بیوی ہونے کا حق ادا کیا اور لال کیشور کے لئے جتنا کرسکتی تھی

Read more

بہار قانون ساز کونسل اور راجیہ سبھا کے لئے انتخاب وقت سے پہلے توڑ جوڑ شروع

بہار میں قانون ساز کونسل کی 7 اور راجیہ سبھا کی پانچ سیٹوں کے لئے 10 اور 11جون کو ہونے والا انتخاب نتیش کمار کے لئے بی جے پی سے حساب چکانے کا سنہریٰ موقع ثابت ہوسکتا ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ 2014 کے راجیہ سبھا کے انتخاب میں بی جے پی نے جنتا دل( یو )کے باغی ممبران اسمبلی کی طرف سے کھڑے کئے گئے امیدوار انیل شرما کو حمایت دے کر نتیش کمار کے لئے پریشانی کھڑی کر دی تھی، چونکہ اس انتخاب میں ووٹ دکھا کر دینے کی پابندی نہیں ہے اس لئے کراس ووٹنگ کے امکان

Read more

بہار میں جنگل راج، اقتدار کے نشہ میں چور عوامی نمائندے

بہار میں اقتدار کے نشہ میں عوامی نمائندے اور ان کے رشتہ دار بے لگام ہو گئے ہیں۔یہ عوامی نمائندے عوام کے ووٹ سے جیت کر اسمبلی اور لجسلیٹیو کونسل تو پہنچ جاتے ہیں لیکن پاور اور پیسہ آنے کے بعد جب اقتدار سے جڑ جاتے ہیں تو یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم عوام کے نمائندے ہیں،عوام

Read more

کنہیا کے استقبال میں بچھ گئے نتیش اور لالو نوجوان ووٹرس کو راغب کرنے کی سیاست

جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر اور حال کے مہینوں میں نریندر مودی سرکار کی بھگوا پالیسی کی مخالفت کی علامت بن کر ابھرے یا ابھارے گئے کنہیا کمار کا دو روز پٹنہ میں قیام کرنا، سیاست میں ہلچل کا بڑا سبب بن گیا۔برسراقتدار مہا گٹھ بندھن نے کنہیا کو کسی بہادر ہیرو جیسا استقبال کیا ۔ کنہیا کو لے کر کمیونسٹ پارٹی پُر جوش ہے، لیکن اس کے جنرل سکریٹری تھوڑا بھرم میں بھی ہیں۔ اپوزیشن بی جے پی سمیت این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں نے ریاستی سرکار کے اس پُر تپاک استقبال پر سخت تنقید کی ۔

Read more

نتیش نے سنبھالی جے ڈی یو کی کمان ملک کی کمان پر نظر

پٹنہ کے کرشن میموریل ہال میں پارٹی کے ہزاروں عہدیداروں اور لیڈروں کی موجودگی میں نتیش کمار نے شرد یادو کے ہاتھوں سے جنتا دل (یو)کی کمان اپنے ہاتھوں میں لے لی۔ حالانکہ سرسری طور پر اسے محض ایک رسمی کہا گیا، لیکن اپنے بھاشن میں نتیش کمار نے جن باتوں کی وضاحت کی اس سے صاف ہو گیا کہ ان کی سیاسی لائن میں

Read more

عورتوں کے ہیرو بن گئے نتیش۔ شراب بندی کے فیصلے سے بہار میں بَہار

کہتے ہیں کہ سچے دل سے لیا گیا فیصلہ چاہے جتنا مشکل ہو ،اسے پورا کرنے میں دھیرے دھیرے ہر سچے آدمی کا تعاون ملنے لگتا ہے۔ صوبہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے جب صوبہ میں مکمل شراب بندی کا فیصلہ لیا تو اس وقت تو ایسا لگا کہ و ہ جلد بازی میں لیا گیا سیاسی فیصلہ ہے اور اس کے کامیاب ہونے کے آثار بے حد کم ہیں،لیکن ابھی مہینہ بھی پورا نہیں ہوا اور ایسا لگنے لگا ہے کہ نتیش کمار اپنے خواب کو پورا کرنے کی راہ میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ حال یہ ہے کہ سماج کے لگ بھگ ہر طبقے اور

Read more

بہار میں مجرمانہ شبیہ والے بے خوف ہیں

لوک جن شکتی پارٹی کے لیڈر اور لالو کے کاروباری باہو بلی برج ناتھی سنگھ کوپٹنہ کی کچی درگاہ علاقے میں گولیوں سے بھون دیا گیا۔ انہیں اے کے 47 کی دس گولیاں ماری گئیں جس سے فوری ان کی موت ہوگئی۔ان کا بیٹا اور بیوی اور بھائی کی بیوی سنگین طور سے زخمی ہیں۔ اس معاملے میں راگھو پور (لالو پرساد ،رابڑی دیوی اور اب تیجسوی پرساد یادو کا اسمبلی حلقہ)کے ایک مجرم سرغنہ منا سنگھ سمیت دیگر لوگوں پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں اب تک پولیس نے کئی گرفتاری کی ہے،لیکن حادثے کا اہم سرغنہ منا سنگھ کو ابھی تک پکڑا نہیں جاسکتا ہے۔

Read more

بہار کے عوام پر ٹیکس کا بڑھتا بوجھ مزید ٹیکس کی پلاننگ

’بہار کو خصوصی صوبہ کا درجہ‘ گزشتہ انتخابات سے نتیش کمار اور جنتا دل ( یو) کا انتخابی ایشو رہا ہے اور اب یہ راشٹریہ جنتا دل سپریمو لالو پرساد کا بھی ایشو بنتا جارہا ہے۔ بہار کے برسراقتدار مہا گٹھ بندھن کا تیسرا اور سب سے چھوٹا حصہ کانگریس کی ریاستی اکائی نے اسے اب تک ایشو نہیں بنایا ہے،لیکن وہ اس کا سپورٹ ضرور کررہی ہے۔ بہار کی ترقی اور اسے پسماندگی سے نجات دلانے کے لئے صوبہ کے لئے خصوصی ریاست کے درجے کو ضروری بتایا جارہا ہے۔ بہار کے مقامی سیاست میں مرکزی

Read more

قومی راجدھانی دلی میں جھنڈا گاڑنے کی تیاری میں نتیش

بہار میں شاندار انتخابی جیت اور اپنے کام کاج کی بہترین شروعات کرنے کے بعد نتیش کمار اب دہلی کے لئے مشن 2019 کی تیاری میں لگ گئے ہیں۔ کہا جائے تو اپنی حلف تقریب میں ہی نتیش کمار نے اس کی شروعات کردی تھی

Read more

بہار: راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کی ریلی میں نہیں جما رنگ

پٹنہ کا تاریخی گاندھی میدان 5 اپریل کو ایک بڑی سیاسی کہانی کا گواہ بننے کو بیتاب تھا، لیکن رالوسپا کی پھیکی ریلی نے گاندھی میدان کی اس حسرت کو پورا نہیں ہونے دیا۔ گاندھی میدان کے لیے خیر یہ کوئی پہلا اور نادر واقعہ نہیں تھا، اس لیے ریاست کے سیاسی گلیاروں میں اسے لے کر چرچا کا بازار نہیں سجا اور گاندھی میدان نے ریلی کے لیڈروں کو یہ کہہ کر مطمئن کر لیا کہ اگر میرے آنگن میں بڑی لائن کھینچنی ہو، تو کوشش بھی بڑی کرو، کیو ںکہ صرف ہوا میں تیر چلا کر اور پرانی حصولیابیوں کا ڈھنڈورا پیٹنے سے اب کام چلنے والا نہیں ہے۔ نریندر مودی کے نام سے رالوسپا کی گاڑی چلا تو دی، لیکن اگر اسے منزل تک پہنچنا ہے، تو ہوا ہوائی دعوے کو چھوڑ کر زمین پر محنت ہر حال میں کرنی ہی ہوگی۔

Read more