ٹوٹ سکتی ہے بی ایس پی ، مایاوتی سے ناراض لیڈر بغاوت پر اتارو

لکھنؤ : لوک سبھا کے بعد یو پی اسمبلی انتخابات میں منہدم ہوئے مایاوتی کے قلعہ سے بی ایس پی کے اندر خانہ بغاوت کے سر بلند ہونے لگے ہیں۔ اب تک جو لیڈر مایاوتی کی ہاں میں ہاں ملاتے تھے انھوں نے بی ایس پی کی خستہ حالت کے بعد اب وہ مایاوتی سے بغاوت کرنے کو تیار ہیں۔ ایک

Read more

پاکستان کے پاراچنار میں بم دھماکہ، 15اہلاک، 50سے زائد زخمی

اسلام آباد: پاراچنار کو ایک بار پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، شہر کے وسط میں مرکزی امام بارگاہ کے دروازے پر ہونے والے بم دھماکہ مین 15افراد شہید اور 50سے زائد زخمی ہو گئے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

Read more

ریل میں سفر کرتے ہیں تو پڑھیں یہ خبر، بدلنے والے ہیں کئی ضوابط

نئی دہی: انـڈین ریلوے اپنی نئی اسکیم ’وکلپ‘ یکم اپریل 2017 سے شروع کرنے جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مسافروں کے ذریعہ ریزرو کئے گئے ٹکٹ کنفرم نہیں ہوتے ہیں تو ایسی صورت میں دیگر ٹرینوں میں ریزرویشن کرا سکیں گے، جس کے لئے انہیں دیگر ٹرینوں میں ٹکٹ کی سہولت مہیا کرائے گی۔ یہ سہولت یکم اپریل 2017 سے نافذ کی جائے گی۔ اس سہولت کے تحت ویٹنگ لسٹ میں شامل مسافر اپنے ٹکٹ کی تصدیق کے لئے ’وکلپ‘ سروس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس میں مسافر آزاد ہوں گے کہ وہ دوسری ٹرین میں سفر کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

Read more

انکم ٹیکس محکمہ کہ جواب نہ دینے والے خلاف کارروائی یقینی ہوگی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ نوٹ بندی کے وقت زیادہ کیش جمع کرانے کو لے کر انکم ٹیکس محکمہ کے ذریعہ بھیجے گئے نوٹس کا جواب نہیں دینے والے 9.29 لاکھ لوگوں کے خلاف یقینی طور پر کارروائی کی جائے گی۔ انکم ٹیکس محکمہ نے ان لوگوں کو اس لئے نوٹس بھیجا تھا کیونکہ ان کے ذریعہ جمع کی گئی رقم ان کی انکم پروفائل سے میل نہیں کھاتی ہے۔ لوک سبھا میں فائنانس بل پر ہو رہی بحث پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جیٹلی نے کہا کہ نوٹ بندی کے 50 دنوں کے دوران 18 لاکھ لوگوں کے

Read more

نقد لین دین کی حد ہوئی دو لاکھ، نہیں تو لگے گا 100 فیصد جرمانہ

نئی دہلی: حکومت نے کالے دھن کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے یکم اپریل سے نقد لین دین کی حد کم کر کے دو لاکھ روپے کرنے اور الیکشن ٹرسٹ میں صرف چیک کے ذریعہ ہی چندہ دئے جانے کے نظام کا منگل کو تجویز کی۔ اس کے پہلے کیش لین دین کی حد تین لاکھ روپے رکھنے اور اس سے زیادہ پر 100 فیصد جرمانہ کی تجویز مرکزی بجٹ میں رکھی تھی۔

Read more

جسٹس کرنن نے سپریم کورٹ سے 14 ہزار کروڑ ہرجانہ کا مطالبہ کیا

دہلی: جسٹس سی ایس کرنن نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور آئینی بینچ کو خط لکھا ہے۔ جس میں انھوں نے 14 کروڑ روپے کے ہرجانہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات کی وجہ سے ان کی ساکھ پر چوٹ پہنچی ہے۔ سپریم کورٹ نے آج کلکتہ ہائی کورٹ کے

Read more

عدالت کے حکم سے شتابدی ٹرین کا مالک بن گیا کسان

دہلی: لدھیانہ کی ایک ضلع عدالت نے تحویل اراضی کے ایک معاملہ میں ریلوے کی طرف سے کسان کو معاوضہ نہیں دئے جانے پر عجیب وغریب فیصلہ سنایا ہے۔ کورٹ نے حکم دیا ہے کہ سورن شتابدی ایکسپریس ٹرین اور لدھیانہ اسٹیشن کو 45 سالہ متاثرکسان سمپورن سنگھ کو دے دیا جائے۔ متاثر کی اپیل پر عدالت نے سورن شتابدی ایکسپریس اور اسٹیشن کی قرقی کا حکم دیا

Read more

طالبان کے خوف سے لڑکی سے لڑکا بن گئی پاکستان کی سرفہرست اسکوائش کھلاڑی

پاکستان کی نمبر ون خاتون اکوائش کھلاڑی ماریا ترپکائی جب چھوٹی بچی تھیں، تو انھوں نے اپنے سارے کپڑے جلا ڈالے تھے۔ اپنے لمبے بالوں کو کاٹ کر انھوں نے چھوٹا کر دیا تھا۔ پھر آئندہ دس سالوں تک ماریا خود کو بھی یہ یقین دلاتی رہیں کہ وہ لڑکی نہیں، لڑکا ہیں۔ ماریا کی پیدائش پاکستان کے جنوبی وزیرستان میں ہوئی تھی۔ یہ حصہ ان جگہوں میں شامل جہاں طالبان کی گہری پکڑ ہے۔

Read more

پاریکر نے گووا اسمبلی میں ثابت کی اکثریت، 22 اعتماد کے ووٹ ملے

گووا میں وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر نے اسمبلی میں اکثریت ثابت کر دی ہے۔ 40 ایم ایل اے والی اسمبلی میں پاریکر کے حق میں Manohar-Parrikar22 ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن میں 16 لوگوں نے ووٹ کیا۔ کانگریس لیڈر وشو جیت رانے نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا اور واک آئوٹ کر لیا۔ طاقت آزمائی کے بعد پاریکر نے کہا کہ ان کے ساتھ 23 ممبران اسمبلی ہیں اور 22 نے ووٹنگ ان کے حق میں کی۔انھوں نے کہا کہ ایک اسپیکر بھی ہماری طرف سے تھا جنھوں نے ووٹ نہیں کیا۔ منوہر پاریکر نے کہا کہ ہم نے کسی ایم ایل اے کو کسی ہوٹل میں نہیں رکھا ، کسی ریزارٹ میں نہیں رکھا۔ سبھی نے اپنی مرضی سے ووٹ دیا ہے۔

Read more