ہریانہ کانگریس میں دنگل

ہریانہ کی سیاست ان دنوں وزیر اعلیٰ بھوپندر سنگھ ہڈا اور مرکزی وزیر اور دلت لیڈر کماری شیلجا کے آپسی دنگل کی گواہ بن رہی ہے۔ان دونوں کی آپسی کڑواہٹ آنے والے انتخابات میں کانگریس کے لئے مشکلیں بڑھا سکتی ہیں۔ ہڈا اور شیلجا کبھی بھائی بہن کی جوڑی کی شکل میں جانے جاتے تھے۔ ان دونوں کی آپسی کھینچا تانی کی وجہ سے ہریانہ کانگریس میں گٹ بازی اور اِنڈسپلن بہت بڑھ چکاہے۔

Read more

راہل کی ناکامی کانگریس کی مصیبت

سابق وزیرا عظم راجیو گاندھی کے قتل کے بعد گزشتہ 22سالوں میں گاندھی خاندان نے ہندوستانی سیاست میں سیدھے طور پر ملک کی کوئی ذمہ داری نہیں لی ہے، لیکن کانگریس کا چہرہ گاندھی خاندان ہی بنا رہا ہے۔ پارٹی کے لئے سڑک سے اقتدار تک کی جدوجہد بھی گاندھی خاندان نے کی اور اقتدار بے مقصدلیڈروں نے سنبھالا۔شاید یہی وجہ ہے کہ آج کانگریس پارٹی میں راہل گاندھی کے علاوہ کانگریس کے پاس نہ تو کوئی چہرہ بچا ہے اور نہ ہی کوئی تنظیم، لیکن راہل کے ساتھ جو مشکلیں ہیں وہ یہ کہ آج تک راہل گاندھی نے اپنی ایسی کوئی صلاحیت پیش نہیں کی، جس کی بنیاد پر کانگریس کے لیڈروں میں یہ امید جگائی جا سکے کہ راہل گاندھی کے ہاتھوں میں پارٹی کا مستقبل محفوظہے یا پھر راہل کی قیادت میں کانگریس

Read more

نیرا راڈیا ٹیپ سے سپریم کورٹ بھی حیران: جلد ہی چند بڑے ناموں کا ہوگا پردہ فاش

ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کے شک میں ملک کی سرکردہ صنعتی کمپنیوں کی سب سے طاقتور لابیسٹ رہیں نیرا راڈیا کے فون کی ٹیپنگ 16 نومبر، 2007 کو وزارتِ خزانہ کے حلف نامہ کی بنیاد پر شروع کی گئی تھی۔ تب کسی کو بھی یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس فون ٹیپنگ کی جانچ سے ملک کے کچھ میڈیا گھرانے، اقتدار اور کارپوریٹ لابی کے اتحاد کا حیران کر دینے والا انکشاف ہوگا، جس سے ملک کے کئی جانے مانے صنعت کار، میڈیا کے کچھ بڑے چہرے اور کئی مرکزی وزیر اور لیڈر ایک ہی حمام میں ننگے کھڑے نظر

Read more

راہل اور مودی میں سے کس کا جادو چلے گا

سطحی طور پر دیکھیں، تو نریندر مودی اور راہل گاندھی کی سیاسی جنگ میں فی الحال نریندر مودی کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔ اس کی وجہیں ہیں۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے وزیر اعظم کے امیدوار نریندر مودی اپنی تقریروں کے ذریعے جب بھی کانگریس پر وار کرتے ہیں اور سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو للکارتے ہیں، تب ملک کے لوگ اس بات کا انتظار کرتے ہیں کہ شاید اب راہل، مودی کی للکار کا جواب دیں گے اور پارٹی اور سرکار کی بات رکھیں گے۔ لیکن عموماً ایسا ہوتا نہیں ہے۔ مودی ایک کے بعد دوسرا وار کرتے ہیں اور جواب میں راہل کی جگہ کانگریس کا کوئی اور لیڈر مورچہ سنبھالتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ تب ایک سوال فطری طور پر ذہن میں آتا ہے کہ آخر کار کیوں کانگریس یا

Read more

راہل ، مایاوتی اتحاد: ہاتھی اور ہاتھ ساتھ ساتھ

آءندہ انتخابات کے پیش نظر بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی اور کانگریس ہائی کمان سونیا گاندھی کے درمیان بڑی خاموشی سے ملاقاتوں کے کئی دور مکمل ہو چکے ہیں۔ بی ایس پی اور کانگریس کا اتحاد بس کچھ ہی دنوں میں پروان چڑھنے والا ہے۔ ان دونوں ہی پارٹیوں کے درمیان ایک عام رضامندی بن چکی ہے۔ معاملہ بس ایک مسئلہ پر آ کر اٹک گیا ہے اور وہ ہے لوک سبھا انتخابات میں اتر پردیش میں سیٹوں کے بٹوارے کا معاملہ۔ سونیا گاندھی نے مایاوتی سے یہ بات صاف طور پر کہہ دی ہے کہ ان کے بیچ یہ سیاسی رشتہ تبھی پختہ ہوگا، جب مایاوتی کانگریس کو اتر پردیش کی 80 پارلیمانی سیٹوں میں سے 35 پر لڑنے دینے کو راضی ہوں گی، ورنہ یہ نئی بنتی دوستی بکھر بھی سکتی ہے۔ دوسری طرف مایاوتی چاہتی

Read more

امت شاہ دوبارہ جیل جا سکتے ہیں

سی بی آئی اس بات پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ سہراب الدین، کوثر بی اور تلسی پرجاپتی کی اموات کے ملزم امت شاہ کی ضمانت خارج کرنے کی عرضی سپریم کورٹ میں لگا دی جائے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ امت شاہ ایک بار پھر سلاخوں کے پیچھے چلے جائیں گے۔ امت شاہ نریندر مودی کی طرف سے اتر پردیش میں پوری طرح کمان سنبھالے ہوئے ہیں۔ ان کے جیل جانے کی صورت میں اتر پردیش نریندر مودی کے ہاتھ سے پھسلتا ہوا نظر آئے گا، کیوں کہ پھر مودی کے پاس امت شاہ جیسا کوئی دوسرا بھروسے مند شخص نہیں رہے گا، جو وہاں نریندر مودی کی جیت کی مہم کو چلا سکے۔ کانگریس اب سیدھے سیدھے نریندر مودی پر وار نہ کرکے ان کے بھروسے کے لوگوں پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، تاکہ

Read more

آئی بی ، سی بی آئی تنازعہ: ملک کے اتحاد و سا لمیت کے لئے خطرہ

حکومت خود کو سیکولر ثابت کرنے کے لیے اس قدر بے چین ہے کہ اس نے حکومت کے لیے کام کرنے والی سی بی آئی کو ذریعہ بنا کر ملک کے لیے کام کرنے والی آئی بی کو کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے۔ آئی بی افسران حکومت کے تئیں بے حد مشتعل ہیں۔ فی الحال آئی بی وزارت داخلہ یا ریاستی حکومتوں سے اندرونی سلامتی سے متعلق اطلاعات راست طور پر شیئر نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی دہشت گردی سے متعلق کسی آپریشن میں وہ ریاستی حکومتوں سے کوئی تعاون کر رہی ہے۔ آئی بی کے چیف آصف ابراہیم نے اس سلسلہ میں وزیر

Read more

امریکی لابنگ فرم بنائے گا مودی کو وزیر اعظم

مودی کی شبیہ کو چمکیلا بنانے کے لیے یہ کمپنی بیچ بیچ میں موقع اور دستور کے مطابق شگوفے بھی چھوڑتی ہے۔ مثلاً اتراکھنڈ میں آئی آفاتِ سماوی کے وقت اس طرح کی خبریں آنا کہ نریندر مودی نے سیلاب اور زمین کھسکنے میں پھنسے 1500 لوگوں کی جان بچائی ہے۔ اس خبر کے سوشل سائٹس پر آنے کے بعد سیاسی دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔ اتراکھنڈ کے حالات اور مخالف ماحول کے درمیان ایسا کر جانا اور وہ بھی متاثرہ لوگوں کی راحت رسانی کے کام میں لگی فوج تک کو بھنک لگے بغیر، ممکن نہیں تھا۔ جب بعض سماجی کارکنوں

Read more

کیا ملک میں تیسرا مورچہ بن پائے گا

یوں تو تیسرا مورچہ بنانے کی نورا کشتی ہندوستان کی سیاست میں گزشتہ 25 برسوں سے چل رہی ہے، لیکن اس قواعد میں لگے نیتاؤں کی، میں بھی وزیر اعظم – میں بھی وزیر اعظم والی حسرتوں نے اسے ٹھوس شکل اختیار کرنے ہی نہیں دیا۔ آئندہ لوک سبھاانتخابات کے مد نظر تیسرے مورچہ کی تشکیل کے لیے ایک بار پھر سیاسی ہلچل شروع ہو گئی ہے، لیکن اس میں شامل ہونے والے موقع پرست اور شاطر لیڈر جھوٹی شان کی وجہ سے اپنی جماعت تیار ہی نہیں کر پا رہے ہیں۔ نتیجتاً، اس کی آڑ میں چوتھا مورچہ تو تشکیل پاتا نظر آ رہا ہے، لیکن تیسرے مورچہ کا تصور ایک بار پھر ہوا ہوائی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

Read more
Page 1 of 41234