رمضان کا مہینہ ، ایک قابل غور پہلو

مولانا ندیم الواجدی
رمضان کا مہینہ کس قدر با برکت ہے، اس کا اندازہ کرنا ہوتو سرکار دوعالم صلے اللہ علیہ وسلم کا یہ خطبہ ملاحظہ کیجیے جو آپؐ نے شعبان کی آخری تاریخ کو ارشاد فرمایا: حضرت سلمان فارسی ؓ روایت کرتے ہیں کہ شعبان کے آخری دن سرکار دوعالم صلے اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف لائے اور ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! تمہارے اوپر ایک عظیم اور بابرکت مہینہ سایہ فگن ہونے والا ہے، اس مہینے کی ایک رات ہزار مہینوں سے افضل ہے، اللہ تعالیٰ نے اس مہینے کے روزے فرض کیے ہیں اور اس کی راتوں میں قیام کو نفلی عبادت قرار دیا ہے، جو شخص اس مہینے میں نفلی عبادت کے ذریعے تقرب الٰہی کا طلب گار ہوگا اس کو رمضان کے علاوہ دوسر

Read more

عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی ضروری ہے

مولانا ندیم الواجدی
ہمارے دانشور طبقے کو کبھی بھول کر بھی یہ خیال نہیں آتا کہ نونہالانِ قوم کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دینی چاہیے ، اس کے بر عکس وہ اس نہج پر ضرور سوچتے ہیں کہ طلبۂ مدارس کے لیے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی ضروری ہے ۔ اس موضوع پر اتنا کچھ لکھا گیا ہے کہ اب اخبارات میں صرف اسی کی صدائے بازگشت سنائی دیتی ہے ،عصری تعلیم گاہوں کی کوئی بات بھی نہیں کرتا۔ بلاشبہ دینی تعلیم کے ساتھ اگر کچھ ضروری تعلیم عصریات کی بھی ہو جائے تو ہمارے دینی مدارس دین ودنیا کے اس امتزاج کے ساتھ زیادہ بہتر انداز میں خدمت کر سکتے ہیں ،لیکن مدارس کی اصلاح کے چکر میں پڑ کر ہمیں ان بچوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جو محض دنیوی تعلیم میں لگے ہوئے ہیں اور انہیں یا ان کے سر پرستوں ، یا ان کے ٹیچروں کوکبھی بھول کر بھی یہ خیال نہیں آتا کہ ہمارے بچ

Read more

اسلام وصف اعتدال اور انتہا پسندی

مولانا ندیم الواجدی
سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ سے خبر آئی ہے کہ وہاں کی مشہور اسلامی یونیورسٹی میں دہشت گردی کے موضوع پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا،اس چار روزہ کانفرنس میں دنیا بھرسے آنے والے علماء اور زعماء نے مساجد کے ائمہ اور خطباء سے کہا ہے کہ وہ اسلام کی اعتدال پسند تعلیمات عام کریں کانفرنس میں مسلم نوجوانوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ویب سائٹس کے ذریعے رواداری اور اعتدال کی اسلامی اقدار سامنے لائیں اور دوسروں کے لئے داعی کے طورپر سرگرم ہوں، اس کانفرنس میں مسلمان گھرانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ بچوں کو افہام وتفہیم کا کلچر سکھلایا جائے تاکہ وہ دوسروں کو قبول ک

Read more

مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ تجھے

مولانا ندیم الواجدی
مشہور عالمی دینی درس گاہ ازہر الہند دار العلوم دیوبند کے مہتمم حضرت مولانا مرغوب الرحمن صاحبؒ نے آٹھ دسمبر دو ہزار دس کی صبح یوپی کے مردم خیز شہر بجنور میں وفات پائی، وہ قمری ماہ وسال کے حساب سے سو سال اور شمسی حساب سے چھیانوے برس کے تھے، طویل العمری خدا کی بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، اور بہت کم لوگ ایک صدی کا سفر پورا کرکے اس نعمت کے مستحق ہوتے ہیں، پھر اگر یہ طویل سفر کامیابیوں اور کامرانیوں سے بھر پور ہو تو یہ نعمت عظیم ہی نہیں عظیم ترین بن جاتی ہے، حضر

Read more

کیا آپ حج کے لئے جا رہے ہیں؟

مولانا ندیم الواجدی
حج کے دن قریب آتے جارہے ہیں، جو مسلمان سفر حج کا ارادہ کرچکے ہیں ان کی تیاری آخری مرحلے میں ہے، بہت جلد وہ اس بلد امین کی مقدس سرزمین پراپنے قدم رکھیں گے جہاں بیت اللہ شریف واقع ہے ،اس گھر کو اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لیے تعمیر کئے جانے والے پہلے گھر کا شرف حاصل ہے۔
’’اللہ تعالیٰ کا پہلا گھر جو لوگوں کے لیے مقرر کیا گیا ہے وہی ہے جو مکہ مکرمہ میں ہے اور جو تمام لوگوں کے لیے ہدایت وبرکت والا ہے‘‘۔ ( آل ع

Read more