فیصلے کے بعد ماتم منا رہا ہے ہاشم پورہ
ہاشم پورہ فساد کیس میں 28 سال کی لمبی عدالتی کارروائی کے بعد فیصلہ آیا ہے۔ یہ فیصلہ دہلی کی تیس ہزاری کورٹ نے گزشتہ 21 مارچ کو سنایا۔ فیصلہ میں عدالت نے پی اے سی کے ان سبھی 16 ملزمین کو بری کردیا، جن پر 22 مئی، 1987 کو ہاشم پورہ کے 42 مسلم نوجوانوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے اور ان کی لاشیں گنگ نہر اور ہنڈن ندی میں پھینکنے کا الزام ہے۔ اس فیصلہ کے بعد ہاشم پورہ کے لوگ ماتم منا رہے ہیں، اپنے مرنے والوں کا نہیں، بلکہ ہندوستانی عدلیہ اور اس کے انصاف کرنے کے طریقوں کا۔ ’چوتھی دنیا‘ کی ٹیم نے فیصلہ آنے کے اگلے ہی دن ہاشم پورہ کا دورہ کرکے وہاں کے لوگوں کا ردِ عمل جاننے کی کوشش کی۔
Read more