اسامہ کی موت نے پاکستان کی پول کھول دی

سدھارتھ رائے
فرض کیجئے کہ اسامہ پاکسان میں نہیں دہلی میں مارا گیا ہوتا تو عوام کا ردعمل کیا ہوتا؟ جواب یہ ہے کہ ہمارے ہاتھ لیڈران کے گریباں تک ہوتے اور حکومت کو استعفیٰ دینا پڑگیا ہوتا، لیکن پاکستان میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ کیونکہ پاکستان میں جمہوریت تو ہے لیکن اس کے پاس نہ ہی کوئی اختیار ہے اور نہ ہی ملک کے لوگوں کی حمایت۔
لیڈران اپنے حکمرانوں کے سامنے بے بس ہیں اور حکمرانوں کی حکمراں پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی ہیں۔ پاکستان حاشیہ پر تو تھا ہی، اب ایسا نہ ہو کہ وہ دوسرا افغانستان

Read more

بارش کا نظام، قرآنی آیات اور سائنس میں تال میل

وسیع احمد نعمانی
بارش کے نظام اس کے سائیکل اور مراحل پر سائنس نے خوب ریسرچ اور تحقیق کی ہے۔ وہ تمام مراحل ترتیب وار قرآنی آیات میں موجود ہیں۔ بنیادی طور پر بارش کے دو اہم ذرائع ہیں۔ 1- قطبین پر ہوا کے دباؤ میں تبدیلی اور موسم کا بدلنا 2 – سمندر کی سطح پر موسموں کی تبدیلی کا اثر، یہ دونوں مراحل ایسے ہیں، جن کے زیر اثر بارش کے سائیکل اور اس کے نظام میں تبدیلی ہوتی ہے اور پوری دنیا میں بارش ہوتی ہے، ان مراحل کا ذکر قرآن پاک کی مختلف آیتوں میںنہایت صاف الفاظ میں فرمایا گیا ہے۔ جناب خالد سیف اللہ(علیگ) نے اپنی مشہور کتاب ’’قرآن کریم سائنس اور کائنات‘‘ میں صفحہ 132 پر بارش یا مانسون کے بارے میں کچھ اس طرح لک

Read more

پاکستان سازشوں کے نرغے میں

محمود ایاز
امریکہ کی بہادر فوج نے القاعدہ کے سربراہ اور ہزاروں امریکیوں کے قاتل اسامہ بن لادن کو پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں کامیاب کارروائی کرکے ہلاک کر دیا۔ 2 مئی رات سوا ایک بجے یہ کارروائی کی گئی جس میں 4 امریکی ہیلی کاپٹروں نے حصہ لیا، اسامہ بن لادن سمیت چار افراد ہلاک کیے گئے، ان کی دو بیویاں، 6 بچے اور 4 ساتھی بھی گرفتار کر لیے گئے۔ عمارت کو بارود سے تباہ کیا گیا، یہ عمارت پانچ سال پہلے تعمیر کی گئی اور ہمیں چار سال قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ

Read more

ترک اسباب نا شکری ہے

قمر عثمانی
اللہ تعالیٰ نے انسان کو دنیا میں پیدا فرمایا تو ا س کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اوراس کی راحت اورآسائش کے لئے اس کو اسباب وسائل عطا کئے اس کو قسم قسم کی نعمتوں سے نوازا، ایسی ایسی بے شمار نعمتیں اس کو عطاکیں جن کا شمار ناممکن ہے۔ قرآن کریم میں ارشاد ہے ’’ یعنی اگر تم اللہ کی نعمتوں کو شمار کرنا چاہو ہو تو شمار نہیں کرسکتے۔ (ترجمہ)‘‘ وہ اسباب اور وسائل جو اللہ تعالیٰ نے راحت و آسائش اور حصول نفع کے لئے عطا فرمائے ہیں وہ اللہ کی نعمتیں ہیں اور نعمتوں پر شکر ادا کرنا واجب ہے اور شکریہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی کے مطابق ان نعمتوں سے استفادہ کیاجائے ان کو استعمال کرکے راحت و آرام کے ساتھ ساتھ اچھے مقاصد کے حصول کے لئے کامیاب جدوجہد کی جائے۔ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کو دارالاسباب بنایاہے یہاں ہر چیز اسباب سے مربوط ہے مثلاًپیٹ بھرنے کے لئے

Read more

مسلمانوں کی جذباتیت دورحاضر کا بڑا المیہ

نورین علی حق
ناموس رسالت و و حدانیت ہو کہ عظمت قرآن یا الیکشن اور کر کٹ میچ ہر جگہ ان دنوں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنا عام سی بات ہو گئی ہے ۔عالمی سطح پر جب مسلمانوں کے خلاف سازشیں کی جاتی ہیں تو ان سازشوں کی طرف سے مسلمانوں کی توجہ ہٹانے کے لیے سال میں کم از کم دو تین بار جذبات انگیزی کا سہارا تو لیا ہی جاتا ہے اور اب تو صرف مغربی مسلم دشمنوں تک ہی یہ تخصیص نہیں رہ گئی ہے ،اس حربہ کا استعمال وقتاً فوقتاً ہمارا ملکی میڈیا بھی بڑے شاطرانہ انداز میں کرنے لگا ہے چو ں کہ اس کا بھی دست شفقت مسلمانوں کی دکھتی رگ تک پہنچ چکا ہے اور پوری دنیا کے فرقہ پرست عناصر ہر سطح پر مسلمانوں کے خلاف

Read more

میرے زمانے کی دلی

ضمیر حسن دہلوی بواصداقت زمانی سے ہمارا دور پرے کا رشتہ ہے۔ اس لیے مجھے گاہ بگاہ ان کے یہاں جانا ہوتا ہے۔ وہ بھی میری بڑی مداح ہیں۔ مجھے گئے ہوئے کچھ دن ہوجائیں تو ان کے تقاضے آنے لگتے ہیں، صداقت بوا لاکھ نیکوں کی نیک سہی مگر انہیں اپنی قوم سے اللہ واسطے کا بیر ہے اور سب سے زیادہ عزیز آج کل والی

Read more