مـیـں بـھـی حـاضـر تھـا وہـاں…..

یوپی اردو اکادمی کے انعامات تقسیم
لکھنؤ:اترپردیش اردو اکادمی کی جانب سے گنا سنستھان میں وزیرتعمیرات عامہ وہاؤسنگ نسیم الدین صدیقی کی صدارت میں جلسہ تقسیم انعامات منعقد ہوا۔پروگرام کی نظامت شاہنواز قریشی نے کی۔اس موقع پر اردو اکادمی کی نائب صدر محترمہ ترنم عقیل اور سکریٹری امجد حسین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔پروفیسر ولی الحق انصاری کو مجموعی خدمات کے لئے’’ مولانا ابوالکلام آزاد یوارڈ‘‘پانچ لاکھ روپیہ،پی پی شریواستو رند( نوئیڈا )کو’’امیر خسروایوارڈ‘‘ ایک لاکھ پچاس ہزار روپیہ، م

Read more

ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کا مطلب؟

سدھارتھ آغا
پاکستان میں امریکی سفارتی عملے میں بطور کنسلٹینٹ تعینات ریمنڈڈیوس کی لاہور کی جیل سے رہائی اور فوری طور پر خصوصی طیارے سے لندن کے لیے پرواز کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان ڈیڑھ ماہ سے کشیدگی میں اضافہ کا باعث بنا دوہرے قتل کی واردات سے منسلک مقدمہ انجام پذیر ہوا۔ صوبہ پنجاب کی راجدھانی لاہور میں 27جنوری کو گاڑی چلاتے وقت ڈیوس نے فیضان حیدر اور محمد فہیم نام کے موٹر سائیکل سوار دونوجوانوں پر نو گولیاں چلائی تھیں جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ دریں اثنا ایک سائیکل سواربھی لقمۂ اجل ہوا جب ڈیوس کی مدد کے لیے پیچھے آرہی سفارتی عملے ک

Read more

گودھرا فیصلہ : چھلے سے بھی زیادہ سوراخ

رام پنیانی
گزشتہ22 فروری2011کو سیشن عدالت نے گودھرا ریل آگ زنی معاملے میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گجرات ریاست کے اس الزام کو صحیح ٹھہرایا کہ مقامی مسلمانوں نے سابرمتی ایکسپریس کے ایس 6-کوچ میں آگ لگانے کی سازش رچی تھی۔جن94ملزمین پر مقدمہ چل رہا تھا، ان میں سے 63کو بری کر دیا گیااور 31کو سازش کے تحت کارسیوکوں کو زندہ جلانے کا مجرم ٹھہرایا گیا۔ گودھرا سانحہ کو سازش بتانے والے پہلے شخص تھے گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی۔ وہ سانح

Read more

شعلہ بن کر پھونک دے خاشاک غیر اللہ کو

فاروق حمید
توحید کامطلب ہے یکتا، تنہا اور اکیلا۔ بعض لوگ توحید کامطلب ایک اللہ یا خدا سمجھتے ہیں یہ ترجمہ ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ لفظ ’ایک’ میں بھی جمع کا شائبہ موجود ہے، مثلاً ایک قوم، ایک کلاس۔ اب صاف ظاہر ہے کہ ایک قوم میں توکروڑوں اَفراد ہیں لہٰذا صحیح
مفہوم :وہی ہے جو ہم نے شروع میں عرض کیاہے۔ اِصطلاحی مفہوم ہے یہ ہے کہ اللہ رب العالمین کویکتا، اکیلااور اَحدتسلیم کرنا۔ اسلام کے بنیادی عقائد میں اہم ترین اوراصل

Read more

تعلیم نسواںا ور اقبال

پروفیسر مظفر حنفی
کلام اقبال‘ کی پہلو داری اور ہمہ جہتی کا زمانہ قائل۔ اس طرح ان کے افکارو نظریات میں بھی بڑی رنگارنگی ہے۔ ان خیالات سے ہرشخص کا صدفی صد متفق الرائے ہونا ضروری نہیں ہے لیکن یہ بھی مناسب نہیں ہے کہ اقبال کی شاعری یاان کے جن افکار سے ہمیں اتفاق نہ ہو ان کو بالکل رد کردیں یا پھر انہیں اپنی پسند کے مطابق ڈھالنے کے لئے غلط تاویلیں اور دوراز کا ردلیلیں پیش کرنے لگیں۔ مثلاً مذہب اور سیاست کی وحدت پر علامہ کا اصرار، جمہوریت قوم اور وطن کے بارے میں عام مروجہ نظریات سے بالکل مختلف ان کا انداز فکر نیز عورت اور تعلیم نسواں سے متعلق اقبال کا منفرد تصور اگر عہد حاضر کے بعض ناقدین کی ذاتی پسند اور معیارات کاساتھ نہیں دیتے تو ان سے اقبال کے کلام اور افکار کی اہمیت و افاد

Read more

سنتوش بھارتیہ انجم جمالی ایوارڈ سے سرفراز

میرٹھ:چوتھی دنیا انٹرنیشنل اردو ویکلی کے چیف ایڈیٹر سنتوش بھارتیہ کو چیمبرآف کامرس، میرٹھ میںڈاکٹر انجم جمالی میموریل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ایک تقریب میں انجم جمالی ایوارڈ سے سرفرازکیا گیا۔انہیں یہ ایوارڈپروگرام کے مہمان خصوصی اتر پردیش حکومت کے سابق وزیر اور ممبر اسمبلی ایڈوکیٹ شاہد منظور،کانگریسی لیڈر و سابق وزیر ڈاکٹر معراج الدین احمد اور ضلع اسپتال کے سی ایم او ڈاکٹر سبودھ تیواری کے ہاتھوں

Read more

ہندوستان میں مسلمانوں کی سیاسی جماعت : ایک تجزیہ

محمد احمد اللہ کلیم
ہندوستان میں مسلمانوں کی معاشی بد حالی، تعلیمی پسماندگی اور بے روزگاری وغیرہ کے سلسلے میں مختلف طرح کے تجزیے کیے جاتے رہے ہیں اور اس کی کئی وجوہات بھی بیان کی جاتی ہیں، ان میں ایک بنیادی وجہ ہندوستانی سیاست میں مسلمانوں کے اثر و رسوخ کا نہ ہونا بھی بیان کیا جاتا ہے۔ یہ خلاف واقعہ بھی نہیں ہے کہ آبادی کے اعتبار سے پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات میںمسلمانوں کو جتنی سیٹوں کی نمائندگی ملنی چاہئے ،ان کی آدھی سیٹیوں پر بھی مس

Read more