راجستھان : دلت طالبہ کی عصمت دری کے بعد قتل کو خوب بھنایا راہل نے

اپریل کا مہینہ صوبہ کی سیاست میں ایک دوسری طرح کی اتھل پتھل لے کر آیا۔ دراصل کانگریس کو یہاں ایک ایسا ایشو ہاتھ لگا ہے،جسے بھنانے کے لئے خود اس کے یوراج یعنی کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو میدان میں آنا پڑا۔ راہل آئے ،پورے دم خم کے ساتھ انہوں نے تال ٹھونکی اور امبیڈکر جینتی کے موقع پر انہوں نے اپنابرسوں پرانا آزمودہ ’دلت ہتھیار‘ بھی چلا ہی دیا۔

Read more

الیکشن کمیشن کی ممتا کو پھٹکار، 19 مئی کا بے صبری سے انتظار

انتخاب ختم ہونے کو ہے اور لوگوں کی نگاہیں 19 مئی پر لگی ہیں،کیونکہ اسی دن کاﺅنٹگ ہوگی،لیکن اس درمیان الیکشن کمیشن اور ریاستی سرکار کے بیچ خوب تنا ﺅ رہا۔ کئی بار دلچسپ موڑ آئے،لیکن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان حالات کا سیاسی طریقے سے نمٹارا کیا اور دھاڑتی رہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں بھی کمر کس کر ان پر خوب حملہ کرتی رہیں اور اب بھی کررہی ہیں۔

Read more

بہارخشک سالی کاشکار کسان رورہے ہیں خون کے آنسو

سروج سنگھ
گزشتہ دو سالوں سے خشک سالی کی مار جھیل رہے بہار کو اس سال بھی راحت نہیںملی ہے اور ریاست کے تقریباً آدھے سے زیادہ اضلاع پانی کے لیے بلبلارہے ہیں۔ کسانوں کو پٹون کے لیے پانی نہیں مل رہا ہے اور برباد ہوتی فصلوں کودیکھ کر ان کی آنکھوںسے خون کے آنسو نکل رہے ہیں۔ مارچ میں ہی پانی کی سطح دو فٹ نیچے چلی گئی ہے او رمئی جون میںاس کے پانچ فٹ تک بھاگ جانے کا خدشہ ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ پانی کے بغیر اب لوگ بلبلانے لگے ہیں۔ کسانوں کے چہروں پرتشویشاناک لکیریں صاف دیکھی جاسکتی ہیں ۔حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے افسران کو صاف طور پر ہدایت دے دی ہے کہ خشک سالی اور پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مشن موڈ میں کام کیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔ خشک سالی اور پانی کے بحران کی ہولناکیوں پر نظر ڈالیں ،تو لگتاہے کہ شاہ آباد کا علاقہ اس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔

Read more

جھارکھنڈ میں پانی کا بحران لوگ گڈھوں کا پانی پینے کے لیے مجبور

’رحیمن پانی راکھیے بن پانی سب سون‘ کا مذکورہ مصرعہ جھارکھنڈ میںثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ پانی کے بحران کو دیکھتے ہوئے ریاستی سرکار کو پوری ریاست میںڈیزاسٹر ڈکلیئر کرنا پڑا۔ پوری ریاست میںپانی کے لیے ہاہا کار مچی ہوئی ہے۔ تالاب، کنویں او رریاست کے تقریباً سبھی ہینڈ پمپ سوکھ چکے ہیں۔حالت اتنی بھیانک ہوگئی ہے کہ ریاستی سرکار کوپینے کے پانی اور محکمہ آبپاشی سے جڑے سبھی افسروںاور ملازمین کی چھٹی منسوخ کرنی پڑی۔شہر میںتو کبھی کبھی پانی مل بھی جاتا ہے، لیکن دیہی علاقوں کی حالت انتہائی خوفناک ہے۔ حالات کا اندازہ اسی سے لگایاجاسکتا ہے کہ سرکاری اسکولوں میںمڈ ڈے میل کو پانی کی کمی کے سبب بند کرنا پڑا۔ دیہی علاقوںسے لوگ کوچ کرنے لگے ہیں، پندرہ سو فٹ بورنگ کرنے کے بعد بھی پانی نہیں مل پارہا ہے۔ کھیتوں کی حالت تو اور بھی خوفناک ہے ، پانی کی کمیسے کھیتوںمیںدراریںپڑ گئی ہیں۔ پوری ریاست خشک سالی کا شکار ڈکلیئر کردی گئی ہے۔

Read more

لاتور کے ذریعہ ملک کا مستقبل دیکھئے

ایسا کئی سالوں سے کہا جارہاہے کہ تیسری عالمی جنگ پانی کے لئے ہوگی۔ یہ عالمی جنگ کب ہوگی، کیسے ہوگی، یہ تو ابھی معلوم نہیں، لیکن ہمارے اپنے ملک میں پانی کو لے کر لڑائیاں ہونی شروع ہو گئی ہیں۔ گزشتہ دنوں مہاراشٹر کے لاتور شہر میں دفعہ 144 لگائی گئی۔ مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ میں ایک تالاب کے پانی کی سیکورٹی کے لئے بندوق بردار گارڈ تعینات کئے گئے۔ یہ سب اس لئے ہوا کیونکہ فی الحال ملک کے 12 صوبوں کے تقریباً 35 فیصد اضلاع بھیانک سوکھے کی زدمیں ہیں۔ کھیتی باڑی تو چھوڑیئے، پینے کے لئے پانی ملنا مشکل ہو رہا ہے۔ لاتور میں ٹرین سے پانی پہنچایا جارہا ہے۔ تاکہ لوگوں کو پینے کے لئے پانی مل سکے۔

Read more

دو ہزار انیس میں گٹھ بندھنوں کا گٹھ بندھن ہوسکتا ہے

حالانکہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخاب کے نتائج کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا ہے، لیکن 2019 کے بڑے میچ کی تیاری ابھی سے شروع ہوگئی ہے۔ آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہر ایک ریاست کے انتخاب کے نتیجے اگلے عام انتخابات کی سمت طے کریں گے۔ پچھلے سال بہار اور دہلی انتخابات کے نتائج نے بی جے پی / این ڈی اے مخالف خیمے میں جوش بھردیاتھا۔ لہٰذا آگے کی لڑائی کے لےے بی جے پی مخالف طاقتوں کو منظم کرنے کی قواعد شروع ہوگئی ہے۔ ایک طرف جے ڈی یو کا کچھ حد تک بڑا گٹھ بندھن ہے،جسے اترپردیش میں انتخاب کی حکمت عملی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ لیکن اس کے ایک سے زیادہمطلب ہیں۔ یہ حکمت عملی نتیش کمار کو 2019 میں بی جے پی مخالف گٹھ بندھن کے لیڈرکی مضبوط دعویداری کے لےے اپنائی جارہی ہے۔ کانگریس نے پہلے سے ہی اس گٹھ بندھن میںشامل ہونے کی اپنی خواہش ظاہر کردی ہے۔

Read more

گلیمر کی چکاچوندھ دنیا کا سیاہ پہلو

چھوٹے پردے کی مقبول اداکارہ اور مقبول ٹی وی سیریل ’بالیکا ودھو‘ میںآنندی کا کردار نبھانے والی پرتیوشا بنرجی نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔ پرتیوشا کی لاش گورے گاؤں میں واقع ان کی رہائش پر مشتبہ حالت میںپھانسی کے پھندے پر لٹکی ملی۔ ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کی بوائے فرینڈ راہل راج سنگھ سے ان بن چل رہی تھی اور راہل کی پہلی گرل

Read more

ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیز

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بریوو نے جب ’چمپئن چمپئن‘ گیت لکھا، اس وقت انھوںنے خواب میںبھی نہیں سوچا ہوگا کہ یہ گیت ویسٹ انڈیز کی ٹی 20- ورلڈ کپ جیت کا فتح گیت بن کر تاریخ کے صفحات میں درج ہوجائے گا۔ کارلوس بریتھویٹ کے بلے سے جیت کا چھکا لگتے ہی ساری دنیا ’چمپئن چمپئن‘ گیت کی دھن کے ساتھ جشن میںڈوب گئی۔ کیربیائی آل راؤنڈر کارلوس بریتھویٹ نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میںچار چھکے جڑ کر کولکاتا کے ایڈین گارڈن میںتاریخ رقم کی اور ویسٹ انڈیز کودوسری بار فٹافٹ کرکٹ کا بادشاہ بنا دیا۔ یہ سال کیربیائی کرکٹ کے لیے کامیابیوں کا سال ہے۔ 49دن میں ویسٹ انڈیز ٹیم تین بار ورلڈ چمپئن بنی۔ سب سے پہلے ویسٹ انڈیز کی انڈر 19- ٹیم بنگلہ دیش میںہندوستان کوہراکر ورلڈ چمپئن بنی۔ اس کے بعد 3 اپریل کی شام کو اسٹیفنی ٹیلر کی قیادت والی خواتین کرکٹ ٹیم نے پچھلی تین بار کی ورلڈ چمپئن آسٹریلیا کے وجے رتھ کو روک کر ٹی 20- ورلڈ کپ پر پہلی بار قبضہ کیا۔ اس کے بعد باری تھی مردوںکی، جنھوںنے بڑے ہی بے خوف اور دھماکے دار انداز میںانگلینڈ کو چار وکٹ سے مات دے کر اس کے دوسری بار ٹی 20- ورلڈکپ جیتنے کے خواب پر پانی پھیر دیا۔

Read more

تین طلاق کا مسئلہ: طریقۂ طلاق کو قرآن کی طرف لوٹایا جائے

31مارچ2016کو سپریم کورٹ نے حکومت کو حکم دیاہے کہ زبانی طلاق، طلاق ثلاثہ(تین طلاق) اورتعددازواج(ایک سے زیادہ بیویاں) کے سلسلے میںرپورٹ کو چھ ہفتے کے اندر عدالت کے سامنے پیش کرے۔یہ حکم اتراکھنڈ کی ایک خاتون سائرہ بانوکی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دیاگیا۔سائرہ بانونے اپنی عرضی میںعدالت سے درخواست کی ہے کہ اس کے شوہر نے اسے ایک ہی بار میںتین طلاقیں دے دی ہیں جو کہ خلاف قرآن ہے لہٰذااسے انصاف دلوایاجائے۔واضح رہے کہ سابقہ یوپی اے حکومت نے فروری 2012 میں وزارت خواتین اوربہبود اطفال کے تحت ایک چودہ رکنی کمیٹی رام راجپوت (ڈائریکٹرسینٹر فار وومن اسٹڈیز پنجاب یونیورسٹی)کے زیرنگرانی قائم کی تھی جس کا مقصدحکومت کو طلاق ثلاثہ(تین طلاق) اورتعدد ازواج(ایک سے زیادہ بیویاں) کے

Read more

اترا کھنڈ میں سیاسی کھیل، مودی کی تاناشاہی کا چرچا

بی جے پی کے ذریعہ ’کانگریس سے پاک ہندوستان‘ کے تحت اترا کھنڈ میں صدر راج نافذ کئے جانے کے بعد سیاسی گلیاروں میں مودی سرکار کی اس تانا شاہی کا چرچا ہے۔ مودی سرکار ثابت کرنا چاہتی ہے کہ سیاست میں نہ باتیں سیدھی ہوتی ہیں نہ چالیں۔ اس لئے اترا کھنڈ میں عوام کے ذریعہ منتخب ہریش راوت سرکار کے ساتھ جو سلوک کیا گیا، کانگریس نے اسے بڑی ناانصافی کہا ہے۔ 27تاریخ کو صدر راج لگانے کا فیصلہ خود وزیر اعظم مودی کے اشارے پر لیا گیا، جبکہ 28مارچ کو گورنر ڈاکٹر کرشن کانت پال کے ذریعہ ہریش راوت کو اکثریت ثابت کرنے کو کہا گیا تھا۔

Read more