سماجوادی پارٹی کی سرکار سے پوچھے جارہے سوال مسلمان مذاق ہیں کیا

سماج وادی پارٹی کی سرکار نے اتر پردیش میں مسلمانوں کا مذاق بنا کر رکھ دیاہے۔ ساڑھے چار سال کے دور حکومت میں وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے اقلیتوں کی بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا۔ مسلمانوں کو فرضی بیانوں،جھوٹے اشتہارات اور کھوکھلے لالچ دے کر بہلایا جاتا رہا۔ اقتدار سنبھالنے کے بعد سماج وادی پارٹی کی سرکار نے مسلمانوں کی بہبود کے لئے جن اسکیموں اور پروگراموں کا اعلان کیا،وہ سب ان ساڑھے چار برسوں میں بے معنی ثابت ہوئے۔ جس منشور کے ذریعہ سماج وادی پارٹی انتخاب جیت کر آئی،اس میں اقلیتوں کی بہبود کے لئے جو وعدے کئے

Read more

’ٹریپل ایکس ‘کے ٹیلر کو لےکر اپنے فینس سے کیا بولیں دیپیکا

ٹریپل ایکس د ریٹرن آف جینڈر کریج کے پہلے ٹیزر-ٹیلر میں دیپیکا پادوکون کی صرف نام سے مایوس مداحوں کو بھروسہ دیتے بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ نےکہا کہ وہ انتظار کریں کیونکہ آنے والے دنوں میں ان کے لیے ابھی بہت کچھ آنا باقی ہے۔ کل جاری ہوئے فلم کے ایک منٹ 24سیکنڈ کے ٹیزر ویڈیوں میں ون ڈیژل اور سیموئل ئل جیکسن پوری طرح سے چھائے ہوئے ہیں۔ اس میں دیپیکا کو بلیڈ اور بندوق چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے لیکن یہ تین شاٹس سے زیادہ نہیں ہے۔

Read more

تیاگ کا مطلب ہے اہنکار کا تیاگ

جس نے خودغرضی اورتکبر کو ترک کردیا، اس نے زندگی میں سب کچھ پالیا۔ تیاگ کا مطلب یہ نہیںہے کہ ہمالیہ چلے جائیں،جنگل چلے جائیں۔ تیاگ کا مطلب ہوتا ہے اہنکار کا تیاگ۔ یہ باتیں اکھل وشو گایتری پریوار کے سربراہ ڈاکٹر پرنو پنڈیا نے ایم پی فاؤنڈیشن کے ذریعہ منعقد’ کرنل اجے مُشرن اینوئل میموریل لیکچر‘ میں اپنے کی- نوٹ لیکچر کے دوران کہیں۔

Read more

کسانوں کو نظر انداز کرہی ہیں بیج کمپنیاں

ایک طرف سرکار کسانوںکے مفادات کے لیے اسکیموں کا اعلان کرتی ہے، وہیںسرکاری عملہمنصوبہ بندی کے عمل میںنقب لگاکر لوٹ مچانے کی تیاری میںلگ جاتا ہے۔ مختلف ریاستی سرکاروں نے کسانوں کو بہتر کوالٹی کا بیج دینے کے لیے سیڈ سرٹیفکیشنایجنسیز تشکیل کی ہیں۔ لیکن بہار میںان ایجنسیوں کے ذریعہ کسانوں کے مفاد کو نظرانداز کرکے سیڈ سرٹیفکیشن کے عمل میں زبردست بے ضابطگیاںبرتی جارہی ہیں۔ تازہ معاملہ پٹنہ میں واقع بہار اسٹیٹ سیڈ سرٹیفکیشن ایجنسی کا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ اس ایجنسی کے افسر مدھیہ پردیش کے اجین میں واقع ایک نجی فرم میسرز مہا کال سیڈس سے ساز باز کر کے سرٹیفکیشن کے عمل کو فرضی ڈھنگ سے انجام دینے میں لگے ہیں۔

Read more

اقتدار میں قائم رہنے کے فن میں ماہر ہے کنزروٹیو پارٹی

سیاسی پارٹیاں عام طور پر نظریات پر مبنی ہوتی ہیں، خواہ وہ برطانیہ کی لیبر پارٹی کی طرح بائیں بازو کی ہو یا دائیں بازو کی۔سبھی سیاسی پارٹیوں کا مقصد اقتدار حاصل کرنا ہوتا ہے تاکہ وہ اپنے وژن کو نافذ کر سکیں۔ کنزروٹیو پارٹی دینا کی سب سے پارنی سیاسی پارٹیوں میں سے ایک ہے۔ اس کے ڈانڈے 1688پرامن انقلاب سے مل جاتے ہیں۔ حالانکہ تبدیلی مخالف پارٹی ہونے کے ناطے کنزرویٹو پارٹی شکست خوردہ فریق کے ساتھ تھی، لیکن اس کے باوجود اقتدار کے جد وجہد میں ایک فریق کے طور پر اس نے اپنا دعویٰ ہمیشہ قائم رکھا ۔

Read more

مگدھ میں بیماری کھا رہی ہے نونہالوں کو

بہارکے مگدھ ڈویژن میںبرسات کاموسم جاپانی انسیفلائٹس اورایکیوٹ سنڈروم انسیفلائٹس بیماری یہاںکے نونہالوںکے لییقہر بن جاتاہے۔ ہر سال یہ بیماری درجنوں بچوں کی موت کا سبب بنتی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میںمگدھ کے پانچ ضلعوںمیںپانچ سو سے زیادہ بچوںکی موت جے ای اور اے ای ایس سے ہوچکی ہے۔ یہ اعدادو شمار بیمار ہونے پرسرکاری اسپتال پہنچے اور موت کی آغوش میںسماگئے بچوںکے ہیں۔ جو بچے بیمار ہونے پر اسپتال نہیں

Read more

سیلاب کی آہٹ سے اڑے ہوش

تمام انتظامی دعووں کے بعد بھی بہار میں سیلاب سے پہلے کی تیاریوںکے نام پر شاید ایماندارانہ کوششیںنہیں کی گئی ہیں۔ کہیںکہیںباندھوںکی مرمت کے نام پرخانہ پری کیے جانے کا چرچا ہے، تو کہیںباندھوںکے تحفظ کی بابت ندیوںمیںبولڈر گرانے کے نام پر بے ضابطگیاں برتی جانے کا معاملہ سڑکوںپر جُگالی کررہا ہے۔ بہار پوری طرح سیلاب کی لپیٹ میںتو نہیںآیا ہے،لیکن نیپال کے ساتھ ساتھ بہار میںہورہی ریکارڈ بارش کے سبب گنگا، گنڈک،

Read more

جھارکھنڈ کا نکسلواد پہنچا سب سے خطرناک موڑ پر نکسلی اب گائوں والوں سے مانگ رہے ہیں بچے

جھارکھندکے وزیر اعلیٰ رگھور داس اور پولیس ڈائریکٹر ڈی کے پانڈے جہاں نکسلیوں پر پوری طرح قابو پانے کا دم بھرتے نہیں تھک رہے ہیں اور لگاتار یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ ایک سال کے اندر صوبہ کو نکسل سے پاک بنا دیا جائے گا، وہیں زمینی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔صوبہ میں دہشت گردی کے واقعات لگاتار بڑھ رہے ہیں، ساتھ ہی دہشت گرد تنظیموں کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہورہاہے۔دہشت گردوں نے اپنی اپنی الگ تنظیم کھڑی کرلی ہیں، جو لگ بھگ دو درجن کی تعداد میں ہیں۔سب کا اپنا اپنا علاقہ ہے اور اپنا اپنا تسلط۔اپنے علاقوں سے دہشت گرد تنظیم فی ماہ کروڑوں کی لیوی

Read more

افریقی ممالک سے ہندوستان کی بڑھتی دوستی

وزیراعظم مودی ملکی معیشت میں بہتری اور تیزی لانے کے مقصد کے لیے دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں وہ حالیہ دنوں بے پناہ تنقید کے باوجود چار افریقی ممالک کا دورہ کرکے ملک واپس آچکے ہیں۔وہ اپنے اِس دورے میں جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور کینیا بھی گئے۔ وہ گزشتہ 34 برسوں میں موزمبیق کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں۔ ان چاروں ملکوں میں وزیراعظم کے وفد کے اراکین نے کئی اقتصادی و ثقافتی معاہدات کو حتمی شکل دی۔اس دورے میں وزیر اعظم کی پہلی منزل موزمبیق تھا۔اس کے بعد جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور کینیا گئے۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقہ ہندوستان کا چھٹا بڑا تجارتی پارٹنر ملک ہے۔ دونوں ملکوں کا تجارتی حجم پانچ بلین ڈالر سے زائد ہے۔ ماہرین کے مطابق وزیراعظم کے دورے کا بنیادی مقصد افریقہ میں چینی تجارتی عمل کا مقابلہ کرنا ہے۔

Read more

مسجد نبوی پر خود کش حملہ دہشت گردوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ

گزشتہ ہفتہ سعودی عرب میں تین دہشت گردانہ خود کش حملے ہوئے۔ پہلا جدہ میں امریکی قونصل خانہ کے سامنے ہوا۔ دوسرا قطیف کی ایک مسجد کے باہر ہوا، یہ علاقہ شیعہ اکثریت والا ہے اور تیسراحملہ مسجد نبوی کے باہر جنت البقیع کے قریب کار پارکنگ میں ہوا۔ بظاہر یہ دہشت گردوں کا روایتی عمل ہے جو گاہے بگاہے مختلف ملکوں میں امن بگاڑنے کے لئے انجام دیا جاتا ہے۔لیکن سعودی عرب کے تین الگ الگ جگہوں پر ایک ہی دن میں چار دھماکے ہونا کچھ خاص اشارے دے رہاہے۔

Read more