!انسداد فرقہ وارانہ بل :نظر ثانی مسودہ بھی خامیوں سے پاک نہیں

عبد الباری مسعود
گرچہ سونیا گاندھی کی زیر قیادت قومی مشاورتی کونسل یا این اے سی نے متعدد حلقوں کی طرف سے سخت اعتراضات کے بعد فرقہ وارانہ تشدد کے متعلق مجوزہ خصوصی قانون کے مسودہ سے اقلیتوں کے خلا ف منظم اور منصوبہ بند تشدد کو ’ ملک کے سیکولر تا نے بانے کو تباہ کرنے ‘(destroys the secular fabric) کی تعریف سے مشروط کرنے والی شق کو حذف کردیا ہے، تاہم اب بھی اس نظر ثانی شدہ مسودہ سے سول سوسائٹی کی تنظیمیں اور اقلیتیں، بالخصوص مسلمان مطمئن نہی

Read more

مخالف حالات سے کیسے نمٹیں انا

ڈاکٹر سنیلم
انا نے مضبوط لوک پال بل پیش نہ کیے جانے کی صورت میں 16 اگست سے غیر معینہ بھوک ہڑتا ل کا اعلان کیا ہے۔،حکومت نے بھوک ہڑتال نہ کرنے دینے کا من بنا رکھا ہے۔ بابا رام دیو کے ساتھ سرکاری اعدا دو شمار کے مطابق 20 ہزار سے زیادہ تحریک میں شامل لوگوں کو لاٹھی کے دم پر کھدیڑ کر سرکارنے صاف کر دیا ہے کہ اسے انا اور ان کے حمایتیوں کو کھدیڑنے میں کوئی وقت نہیں لگے گا۔انا اور انا کے حمایتیوں کی سرکار سے نمٹنے کی کیا تیاری ہے یہ پورا ملک انا سے جاننا چاہتا ہے۔ اب تک انہوں نے صرف حمایتیوں سے سڑکوں پر نکل کر حمایت کرنے کی اپیل کی ہے لیکن سبھی جانتے ہیں کہ پورے ملک میں بڑی سے بڑی تعداد میں بد عنوانی سے پاک ہ

Read more

رہائشی علاقوں میں غیر قانون تجارتی سرگرمیاں

یہ مسئلہ تقریباً ہر چھوٹے بڑے شہروں میں درپیش ہے کہ رہائشی علاقوں میں لالچی اور خود غرض قسم کے لوگ ایسی تجارتیں شروع کردیتے ہیں، جن کی وجہ سے اس علاقہ میں رہنے والے لوگوں کے لیے مختلف مسائ

Read more

اس خواتین ریزرویشن کو نظر انداز کر دیں؟

سید اسحاق گورا
کیا آپ لوگ جانتے ہیں کہ خواتین ریزرویشن کا جن ایک بار پھر بوتل سے باہر آگیا ہے؟ اس سے پہلے بھی اس پر بہت باتیں ہو چکی ہیں ۔مگر یہ بل اور بلوں کی طرح ٹھنڈے بستے میں پڑا ہوا ہے۔ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ مذہب اسلام نے مردوں کی طرح عورتوں کو بھی علم حاصل کرنے کی اجازت دی ہے۔ وہ معلم ہوسکتی ہیں، وہ طبیب ہوسکتی ہیں، وہ شرعی اصولوں کے مطابق تجارت کرسکتی ہیں، وہ کارِ افتاء انجام دے سکتی ہیں، جج بن سکتی ہیں اگر مردوں اور عورتوں کی جداگانہ ضروریات کا نظم کیاجائے، الگ الگ

Read more

پاکستان کو ڈیل گیم ختم کرنے کا مشورہ

مبین ڈار
پاکستان کے ڈیل گیم سے پوری دنیا واقف ہے اور اس کے قریبی اتحادی بھی یہ مشورہ دے دے کر تھک چکے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے معاملہ میں ایک واضح موقف اختیار کرے۔ افغانستان کی اعلیٰ طالبان قیادت کو پاکستان نے شروع سے اپنا ’’مہرہ‘‘ تصور کیا تھا اور جب 9/11 کے واقعہ کے بعد دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ شروع ہوئی تو ہر چند کہ پاکستان امریکہ کا اتحادی بنا اور دہشت گردی کے خلاف چلنے والی لڑائی میں امریکہ سے اربوں ڈالر کی رقم امداد کے طور پر وصول کی لیکن پاکستانی فوج اور ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران سے طالبان کے رابطے نہیں ٹوٹے جس کی وجہ سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیچیدگی پیدا ہوئی اور خاطر خواہ کامیابی

Read more

میرے زمانہ کی دلی

کے فروغ کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ عوام تک ضرور رسائی حاصل کرے۔ جو زبانیں محض خواص کے دائرۂ عمل میں رہتی ہیں وہ فنا ہوجاتی ہیں۔ اردو نے جو مقبولیت اور پذیرائی حاصل کی اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ عوام کے زیرسایہ پلی بڑھی۔ دلی میں یہ صورت مزید تقویت حاصل کرگئی کیونکہ یہاں قلعہ معلیٰ کی زبان جامع مسجد کی سیڑھیوں سے ہوتی ہوئی گلی محلوں تک پہنچی اوراس نے عوام الناس میں فروغ پایا۔ اس زبان کو فروغ دینے میں ارزل واسفل طبقے کا بھی بڑ ا معنی خیز کردار رہاہے۔ دلی کے کرخن

Read more

سی ٹی ای ٹی یعنی اساتذہ کی اہلیتی جانچ مسائل و مصائب کا انبار

سلمان فیصل
چھبیس جون2011 اُن آٹھ لاکھ لوگوں کے لیے یوم الحشر تھا، جو مستقبل میں استاد بن کر قوم کی خدمت کرنے کی امید و آرزوکے چراغ اپنے دلوں میں ہمہ وقت روشن رکھتے ہیں۔ ’’یو م الحشر‘‘ اس معنی میں تھا کہ اس دن سرکار کی جانب سے اساتذہ کی مستقل تقرری کے واسطے ان کی قابلیت اور صلاحیت کو پرکھنے کے لیے ایک ٹیسٹ رکھا گیا تھا اور ملک بھر میں مختلف مراکز پر امیدواروں کا ہجوم نفسی نفسی کے عالم میں تھا۔ بات در اصل یہ ہے کہ جس طرح کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تقرری کے لیے NETکا معیار رکھا گیا ہے ، اسی طرح اسکول کی سطح پر اساتذہ کی تق

Read more

آزادیء نسواں کا نعرہ ، ایک تجزیہ

محمد احمد کلیم اللہ
اسلام سے پہلے دنیا نے جس قدر ترقی کی تھی ،اس میں صرف ایک صنف (مرد ) اخلاقی اوردماغی قوتوں کا کرشمہ تھی، پھر جب اسلام آیا تو اس نے دو صنفوں (مر د وعورت) کی جد وجہد کو وسائلِ ترقی میں شامل کرلیا ،اس لیے جب اس کے باغ تمدن میں بہار آئی تو ایک نیارنگ وبو پیداہوگیا۔ عورت کو دنیا نے جس نگاہ سے دیکھا وہ مختلف ممالک میں مختلف رہی ہے، مشرق میں عورت مرد کے دامنِ تقدس کا داغ ہے، روما اس کو گھر کااثاثہ سمجھتاہے، یونان اس کو شیطان کہتا ہے ،کلیسا اس کو باغ انسانیت کا کانٹا تصور کرتاہے؛ لیکن اسلام کانقطۂ نظر ان سب سے جداگانہ ہے ،وہاں عورت نسیم اخلاق کی نکہت اور چہرۂ انسانیت کا نور سمجھی جاتی ہے۔ حض

Read more

مغربی بنگال میں اوقاف گھوٹالہ: سی بی آئی انکوائری میں تاخیر کیوں

انوار عالم خان
وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے 1996 میں چیف جسٹس آف انڈیا کو عام مسلمانوں کی شکایات کی بنیاد پر، اپنے ایک تحریری شکایت نامہ میں مغربی بنگال وقف بورڈ میں ہونے والی بد عنوانیوں اور مذکورہ بورڈ کی کار کردگیوں کی تفصیلی شکایت کرتے ہوئے ان سے تمام واقعات کی سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کی مانگ کی تھی۔ 12 اپریل 1996 کو ان کے اس تحریری شکایت نامہ کو سپریم کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار نے مغربی بنگال کی سابقہ ریاستی حکومت کو بھیجتے ہوئے اس سے ایک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی تھی۔مذکورہ واقعہ جسٹس جی آر بھٹاچارجی کی اس انکوائری رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے جسے کمیشن آف انکوائری ایکٹ 1952 کی دفعہ 3

Read more