جموںو کشمیر: نیشنل کانفرنس اور کانگریس میں سیٹوں کے بٹوارے پر ان بن
سولہویں لوک سبھا کے انتخاب کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی سیاسی جماعتوں نے خم ٹھونک کر میدان میں اترنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔فی الوقت پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر کی کل 6، یعنی سرینگر، بارہمولہ، اننت ناگ، لداخ، اودھم پور اور جموں نشستوں پر نیشنل کانفرنس کے تین (وادی کی تین نشستوں)، کانگریس کے 2 (جموں، اودھم پور) اور ایک آزاد امیداوار (لداخ سیٹ ) پر براجمان ہیں۔ مبصرین کا ماننا ہے کہ اب کی بار بھی انتخابات میں یہی صورتحال ابھر کر سامنے آنے کا قوی امکان ہے، یعنی نیشنل کانفرنس وادی کی تین نشستوں اور کانگریس جموں اور اودھم پور کی سیٹوں کو جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔ لیکن، ظاہر ہے کہ اس ضمن میں وثوق کے ساتھ ابھی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔
Read more