مدھیہ پردیش: گھر گھر میں یوراج

ہندوستانی سیاست میں لگاتار لیڈر کے بیٹوں کی آمد ہو رہی ہے۔ بیٹے باپ کی سیاسی وراثت کو سنبھالنا چاہتے ہیں۔ اقربا پروری کا چلن اب صرف گاندھی نہرو خاندان تک محدود نہیں رہ گیا ہے۔ گاندھی نہرو خاندان سے ہوتے ہوئے اب یہ ملک کے دوسرے حصے میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ کشمیر کا عبداللہ خاندان، اڑیسہ کا پٹنائک، ہریانہ کا چوٹالہ، تمل ناڈو میں کرونا ندھی یا اترپردیش کا ملائم سنگھ خاندان۔ گنتی یہیں آکر نہیں رک رہی ہے۔ پانچ ریاستوں میں ہورہے اسمبلی انتخابات میں کئی نئے فرزند لیڈر انتخابی میدان میں اترے ہیں، جن کے سیاسی

Read more

جموں و کشمیر:اسمبلی الیکشن 2014میں سیاسی وارثوں کی اجارہ داری

انیس سو اکتیس میں جموں و کشمیر کے مطلق العنان حکمراں مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے لیڈران میں شیخ محمد عبداللہ کا نام بھی اُبھرا تھا۔ لیکن اُس وقت شاید ہی یہ بات کسی کے وہم و گمان میں بھی رہی ہوگی کہ ایک مزاحمتی لیڈرکی حیثیت سے شہر ت پانے والے اس نوجوان کی آنے والی کئی

Read more

ٹیم انڈیا میں مستقبل کے ہیرو

سچن تیندولکر بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ ان کے آخری ٹیسٹ سے قبل ہندوستانی کھلاڑیوں نے جس طرح کا کھیل دکھایا، اس سے سچن کے لئے کرکٹ کو الوداع کہنا مزید آسان ہو گیا۔ وراٹ کوہلی، روہت شرما، شکھن دھون اور کپتان مہندر سنگھ دھونی جس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، اس سے تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کا مستقبل اب محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ سچن کی وراثت کو سنبھالنے والے بیشتر کھلاڑی وہ ہیں، جنھوں نے سچن کے کرکٹ میں بڑھتے قد کے ساتھ کرکٹ کے گر سچن کو کھیلتے دیکھ کر سیکھے اور ان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی خوش قسمتی حاصل کی۔دو دہائیوںتک ہندوستانی کرکٹ کا اہم حصہ رہے سچن دراوڑ، گانگولی، لکشمن، کنبلے کی عمارت کے سچن آخری

Read more

امیری اور غریبی کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج: ہندوستان کے لئے لمحۂ فکریہ

ملک ہندوستان میں اقتصادی طور پر نا برابری ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً اس نا برابری کو کم کرنے کے لیے بڑی اسکیموں کاا علان ہوتا رہتا ہے، مگر نتیجہ صفر رہتا ہے۔ اقتصادی طور پر نا برابری ہی امیری اور غریبی پیدا کرتی ہے۔ ابھی حال میں نیشنل سیمپل سروے (این ایس ایس) کی جو رپورٹ آئی ہے، وہ اس لحاظ سے بہت ہی چونکانے والی ہے۔ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ امیری اور غریبی کے سبب یہ نا برابری کن کن ریاستوں میں کتنی ہے اور ان کی اصل نوعیت کیا ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ اس نابرابری

Read more

راجستھان : کانگریس سےمایوس مسلمان

راجستھان میں دسمبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی اشوک گہلوت سرکارکو کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسلمان ، جن کی آبادی ریاست میں 11.3فیصد ہے، وہ کانگریس سے بہت زیادہ ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ جب سے ملک آزاد ہوا ہے، کانگریس انھیں مسلسل دھوکا دے رہی ہے۔ الیکشن کا موسم جب آتا ہے تو وہ بی جے پی کا خوف دکھا کر سیکولر ازم کے نام پرمسلمانوں سے ووٹ حاصل کرلیتی ہے، لیکن جب یہ موسم گزر جاتا ہے تو وہ انھیں بیگانہ سمجھنے لگتی ہے۔ کانگریس کا

Read more

سچن تیندولکر کا رٹائرمنٹ

وہ ممبئی میں اپنا 200واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ ریٹائر ہور ہے ہیں۔ اگر میں غلط نہیں ہوں، تو 1989میں جب انھوں نے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، تب وہ صرف 16برس کے تھے اور اب 24برس بعد ان کے ریٹائرمنٹ کا وقت آگیا ہے۔ یہ وہ وقت ہے جب وہ بلا شبہ دنیا میں کسی بھی کرکٹر کے بہت ہی قابل ذکر کرکٹ کریئر کی پوزیشن میں ہیں۔ یقیناً ڈان بریڈ مین جیسے کرکٹر سے موازنہ پورے طور پر صحیح نہیں ہے۔ ایک بات تو یہ ہے کہ ان دنوں صرف ٹیسٹ کرکٹ ہوا کرتا تھا۔ ڈان بریڈ مین نے کل 52میچمیں 80اننگس کھیلیں، جس میں وہ دس بار ناٹ آؤٹ رہے۔ 80اننگس میں انھوں نے کل 6ہزار 996رن بنائے۔ 100کی اوسط سے رن بنانے میں 4رن کی کمی رہ گئی تھی۔ وہ ایسا اس لیے نہیں کر سکے کہ وہ

Read more