اسمارٹ کارڈ کے نام پر غریبوں کی صحت سے کھلواڑ

امریتانج اندیور ، مظفر پور
آنکھوںکے مریض لکشمن بھگت کا جب قومی دیہی صحت بیمہ اسکیم کے تحت اسمارٹ کارڈ بنا، تو اس کی امیدیں یقین میں تبدیل ہوتی محسوس ہوئیں کہ اب میری جیب میں پیسے ہوں یا نہ ہوں، ہماری آنکھیں اب ضرور صحت مند ہو جائیں گی۔ لیکن، جب وہ علاج کے لیے اسپتال پہنچے، تو ان کی امیدیں معدوم ہوتی نظر آئیں، کیونکہ ان کے گھر میں کسی کو بھی یہ معلوم نہیں تھا کہ اسمارٹ کارڈ سے کیسے اور کس اسپتال میں علاج ہوتا ہے۔ لوگوں سے دریافت کرنے کے باوجود صحیح جواب نہ ملنے کی وجہ سے لکشمن بھگت شہر کے مختلف اسپتالوں کا چکر لگاتے لگاتے پریشان ہوگئے۔ آخر کار انہوں نے کسی پرائیوٹ ہسپتال میں اپنی آنکھوں کا علاج پیسے دے کر کرایا۔ بھگت کا تعلق لیچی کے لیے مشہور، بہار کے مظفر پور ضلع کے

Read more

سول سروسیز میں کیسے بڑھے مسلمانوں کی نمائندگی

امتیاز حسین
ایک بار پھر سول سروسز کے نتائج ہندوستانی مسلمانوں کے لیے قابل غور ہیں، کیونکہ اس سال بھی ان کا سماج اپنے حصے کے 3 فیصد پر منجمد اعداد و شمار کو پارنہیں کر سکا۔ ایسا لگتا ہے کہ اس ملک میں مسلمانوں نے تین فیصد کو اپنی تقدیر کا حصہ بنا لیاہے اور وہ اسی پر اکتفا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ خاص کر بہار و بنگال کے مسلمانوں کی نمائندگی، ان کے حسب حال، بے حد مایوس کن رہی ہے۔ ایک بار پھر یہ بات آشکارہ ہو گئی ہے کہ مسلمانوں کے متوسط طبقے کا تعلیمی معیار اور ان کا موجودہ سماجی رجحان سول سروسز جیسے مقابلہ جاتی امتحانات کے مکلف ہو ہی نہیں سکتا۔ مسلمانوں کا یہ لمحۂ

Read more

ہندوستان میں آئس ہاکی کا مستقبل

میچ شروع ہونے میں ابھی کچھ وقت باقی ہے۔ ہاکی اسٹک ہاتھ میں لئے کچھ کھلاڑی میدان میں چہل قدمی کر رہے ہیں، لیکن میدان پر دونوں ٹیموں کے چھ چھ کھلاڑی ہی ہیں اور گھاس کے بجائے پورے میدان میں برف کی چادر بچھی ہے۔ آخر یہ کھلاڑی اس برف کے میدان پر کیا کر رہے ہیں؟ جناب، یہ برف پر کھیلی جانے والی ہاکی ہے۔ اسے آئس ہاکی کہتے ہیں۔ اس کھیل میں گول کیپر سمیت چھ کھلاڑی ہوتے ہیں۔ اس کھیل کو روس، کناڈا، امریکہ اور یوروپ کے دیگر ممالک میں کھیلا جاتا ہے۔ 1920میں اولمپک کھیلوں میں شامل ہوئی آئس ہاکی کناڈا کا قومی کھیل ہے اور سویڈن اس کھیل کا عالمی چیمپئن ہے۔ اس

Read more

کشمیر کی لڑکیاں لڑکوں سے زیادہ محفوظ ہیں

سامعہ جمال
جموں و کشمیر،ہندوستان کے سر پر ایک تاج ہے۔اگر ہم غور سے دیکھیںتو ہمیں پتہ چلے گا کہ اس ایک تاج کے اب 3 حصے ہوچکے ہیں۔پہلا IOK(انڈیا مقبوضہ کشمیر)۔دوسرا حصہ POK (پاکستان مقبوضہ کشمیر)جسے آزاد کشمیر بھی کہا جاتا ہے اور تیسرا حصہ چین کے پاس ہے جسے اکسائی چین کہا جاتا ہے۔
پورے کشمیر میں ایسا مانا جاتا ہے کہ وہاں ہر وقت موت کا خوف رہتاہے۔ وہاں پر حالات اتنے برے مانے جاتے ہیں کہ ایسا معلوم ہ

Read more

افسانہ تیری سادگی کے پیچھے

ڈاکٹر اسلم جمشید پوری
ثانیہ خوشی سے بے قا بو ہو تے ہوئے اپنی سہیلی ثمرین سے لپٹ گئی۔
’’ارے…ارے…کیا ہو گیا…؟‘‘ ثمرین نے ثا نیہ کو سینے سے لگاتے ہو ئے کہا۔
’’آج تو غضب ہو گیا…میری تو جیسے قسمت ہی جاگ اٹھی…‘‘ ثانیہ نے بے تحا شہ ثمرین کے ہا تھوں کو چومنا شروع کردیا۔ثمرین اس بے مو سم برسات سے گھبراتے ہو ئے بو لی ’’یار کچھ بتائے گی بھی یا…؟‘‘
’’ارے آج میں ٹی وی دیکھ رہی تھی کہ اچا نک ایک چینل پر میرے آئیڈیل معروف فکشن نگار حشمت ضیاء کا انٹرویو آرہا تھا۔‘‘ثانیہ

Read more
Page 333 of 483« First...102030...331332333334335...340350360...Last »