کونسل کا لانگ مارچ

اعجاز حفیظ خاں
ایک سونامی آیا اور گزر بھی گیا ۔ نہ کوئی پھول کھلا ،نہ کوئی پتا ہلا ۔نہ بات بنی ،نہ رات سجی ۔نہ کوئی فسانہ،نہ کوئی بہانہ اور نہ ہی ’’کسی ‘‘ کا آنا۔ کئی بار عرض کر چکے ہیں کہ اب 1977ء کا زمانہ نہیں ہے ،جب ایک شخص کی خوشنودی کے لئے تحریک چلائی گئی۔شروع میں وہ چھپ کر سب کچھ کر رہا تھا ۔5جولائی کو پاکستان کا یہ بروٹس منظر ِ عام پر آگیا ۔اُس کے بعد کے 11سال اس

Read more

جانشینی کا رواج

میگھناد دیسائی
جب یہ خبر آئی کہ جان کینیڈی کو گولی مار دی گئی ہے،تو اس وقت میں برکلے میںواقع کیلی فورنیا یونیورسٹی کے اپنے دفتر میں تھا۔اس کے علاوہ یہ بھی خبر تھی کہ لنڈن جانسن کو بھی گولی مار دی گئی۔ان خبروں کے بعد میں نے صدر کے جانشینوں کی فہرست یاد کرنے کی کوشش کی۔اگر صدر اور نائب صدر کی موت واقع ہو جاتی ہے تو ان کی جگہ ہاؤس کے اسپیکر میککورمیک اوران کے بعد سینیٹ کے پریسیڈنٹ پروٹیم کارل ہیڈن کو صدر بنایا جاتا، جوکہ نوے سال کے تھے ۔لیکن نائب صدر لنڈن جانسن کے

Read more

دو خطوں کی دنیا

شائشتہ فاخری
لکڑی کی تلوار زمین کے سینے میں پیوست تھی۔ تاتار رکوع کے انداز میں جھکا پسینے میں شرابور ہو رہا تھا۔ تھکان کی پستی جسم پر حاوی تھی، مگر وامیرو کی محبت کا جوش جنوںاسے اپنی انتہا پر پہنچائے ہوئے تھا۔ زمین بھی جیسے اس کے جلال کی تاب نہ لاکربیچوں بیچ سے دو حصوں میںتقسیم ہوتی جا رہی تھی۔پہلے دراڑ، پھر نالا، پھر دریا جیسی چوڑی ہوتے ہوتے زمین دو حصوں میں بٹنے لگی، یہاں تک کہ بیچ میں گہری کھائی آ گئی۔ تاتار کی مضبوط پکڑ تلوار کی موٹھ پر تھی۔ کاندھے تک جھولتے گھنگھریالے بال

Read more

ڈریس کوڈ: مطلب! کم سیاح، غریبی، بے روزگاری، بھکمری

وسیم راشد
کشمیر میں سیاحت کے لئے آئے ٹورسٹ کے لئے ڈریس کوڈ نافذ کیا جائے‘‘یہ مطالبہ ہے جماعت اسلامی کشمیر کا۔ گزشتہ ہفتہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں کچھ نہ کچھ ایسے اہم واقعات ظہور پذیر ہوئے، جن میں ہر ایک پر قلم اٹھانے کو جی چاہتا ہے ۔چاہے وہ وارڈن کا معصوم بچی کو پیشاب پلانے کا واقعہ ہو یا پھر وارڈ بوائے کے ذریعہ آپریشن کرنے کا یا ایک ذہنی جسمانی طورپر معذور لڑکی کی عصمت دری کرکے اسے قتل کرنے کا ۔سبھی کو دیکھ اور سن کر انسانیت تو شرمندہ ہوتی ہی ہے، خود کو اپنی آنکھوںپر یقین نہیں آتا

Read more

بہار میں ایک وائس چانسلر تین یونیورسٹیاں

سنیل سوربھ
کسی بھی ریاست کی ترقی میں تعلیم کا اہم رول ہوتا ہے۔بہار کا تعلیمی نظام قدیم دور سے پوری دنیا میں مشہور رہاہے۔پچھلے دور میں’ نالندہ یونیورسٹی‘ اور’ وکرم شیلا یونیورسٹی ‘اس کی مثال ہے۔یہاں دانشوروں اور تعلیم یافتہ لوگوں کی بھرمار رہی ہے۔ آریہ بھٹ سے لے کر وششٹ نارائن سنگھ،اوتار تلسی تک ہزاروں دانشور ان اور تعلیم یافتہ شخصیتیں بہار کی زمین میں پیدا ہوئیں۔ آج ریاست کے اقتدار پر قابض لوگ بہار کو ترقی کرنے میں گجرات سے بھی زیادہ شرح ترقی کی بات کر رہے ہیں،لیکن

Read more

پاک مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنے وطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں

اپنے وطن سے محبت انسان کا فطری عمل ہے ، اس لیے ہر زمانے میں دنیا کے تمام انسانوں نے اپنے وطن سے محبت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔شاید یہی وجہ ہے کہ مذہب اسلام نے بھی وطن کی محبت کو سراہا ہے ،جس کا نمونہ ہمارے اسلاف کے فکری انداز سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔ اس کا

Read more

بجلی کے بحران سے پریشان ہیں یو پی کے عوام

کے پی ترپاٹھی
ملک کے سب سے بڑے صوبہ اتر پردیش میں ترقی کی نئی نئی باتیں سننے کو مل رہی ہیں، منصوبے بھی پیش کیے جا رہے ہیں اور اعلانات بھی ہو رہے ہیں، لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ جن پرانی زنگ آلودہ صنعتوں کو تھوڑے سے سہارے کی ضرورت ہے، ان پر کسی کا دھیان ہی نہیں جا رہا ہے۔ دوسری طرف جو صنعتیں چالو حالت میں ہیں،انہیں معقول بجلی نہیں مل پا رہی ہے۔ مرادآباد میں بجلی کٹوتی کی مخالفت میں لوگوں نے ریل لائن کو بند کر دیا ، وہیں سہارنپور میں خواتین سڑک پر اتر آئیں۔ میرٹھ کے سردھنہ میں لوگ

Read more
Page 312 of 423« First...102030...310311312313314...320330340...Last »