علیحدگی پسندوں اور نکسلیوں کا اتحاد خطرناک

سہیل ارشد
گزشتہ21؍اکتوبر کو نئی دہلی کے لٹل تھیٹر گروپ آڈیٹوریم میں کشمیر مسئلے پر منعقد ہونے والی کانفرنس نے ہندوستان کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ’’کشمیر: آزادی ہی واحد راستہ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں حریت کانفرنس(جی) کے چیئرمین اور کشمیر کی آزادی کی تحریک کے لیڈر سید علی شاہ گیلانی کے شانہ بہ شانہ کئی نکسل لیڈران، حقوق انسانی کارکنان اور صحافیوں کے علاوہ مشہور مصنفہ اور نکسلیوں کی حامی سماجی کارکن اروندھتی رائے بھی مقرر کی حیثیت سے شریک تھیں۔ کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کرنے والوں اور نکسلیوں کے اس اتحاد پر نہ صرف سیاسی مبصرین حیران ہیں، بلکہ اس نے خفیہ محکموں کو بھی کشمیر مسئلے کو نئے زاویے سے دیکھنے پر مجبور کردیا ہے۔ اس کانفرنس میں سید علی شاہ گی

Read more

پاکستانی ایٹمی پروگرام کے حقائق اور ڈاکٹر عبد القدیر خان

محمود ایاز
پاکستان کا ایٹمی پروگرام 1954ء میں شروع ہوا جب پاکستان کے وزیر اعظم محمد علی بوگرہ نے وائٹ ہاوس میں امریکی صدر آیزن ہاور سے ملاقات کی تھی اور ایٹم برائے امن کے منصوبے میں شمولیت کے ساتھ ایٹمی توانائی کے کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ درحقیقت یہی آغاز تھا پاکستان کے جوہری پروگرام کا اور یہ عہد تھا کہ جوہری توانائی کو اسلحہ کی تیاری کے لیے استعمال نہیں کرے گا۔ 1963ء میں ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام شروع کرنے کی تجویز کابینہ میں پیش کی مگر یہ تجویز کابینہ نے مسترد کر دی۔ ذوالفقار علی بھٹو کے برسراقتدار آنے کے بعد جنور

Read more

بہار اسمبلی انتخاباب : نتیش کے گھر میں ہوگی ترقی کے دعووں کی اصلی پرکھ

اشرف استھانوی
بہارکا نالندہ ضلع یوں تو مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے لئے مرکز زیارت اور قدرت کے حسین اور دلکش مناظر میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے مرکز سیاحت کے طور پر مشہوراور باعث کشش ہے۔ لیکن بہار اسمبلی انتخاب کے دوران اس ضلع کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ یہ ضلع ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا ضلع ہے اور اس ضلع کے مختلف اسمبلی حلقوں میں وزیراعلیٰ کی برادری سے تعلق رکھنے والے کُرمی ووٹرس فیصلہ کن کردار نبھاتے آئے ہیں۔
نالندہ ضلع میں استھانواں ، راجگیر، اسلام پور، ہلسہ، نالندہ ، ہرنوت اور بہار شریف 7 اسمبلی حلقے ہیں۔ ان میں سے اکثر پر فی الوقت حکمراں جنتا دل یو کا قبضہ ہے جو 2005 کے اسمبل

Read more

فیصلے میں حقائق سے چشم پوشی کی گئی

نافع قدوائی
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے ایک مرتبہ پھر1986سے لے کر 1992کے بعد سے 16اکتوبر 2010تک ہندوستانی مسلمانوں کی تشخص کی علامت بابری مسجد ملکیت مقدمہ کا فیصلہ آنے کے بعد پورے ملک کے مسلمانوں کو صبر وضبط کی ایسی گٹھی پلائی کہ ملک کے کسی حصے کے مسلمانوں نے ہائی کورٹ کے اس صریحاً ناانصافی، عدلیہ و انصاف کے تقاضوں سے انحراف کرنے والے فیصلے کے خلاف اپنے کسی عوامی سخت رد عمل کا اظہار نہیں کیا، بلکہ یہ معاملہ انہوں نے اپنے اکابرین پر چھوڑ دیا کہ وہ جس طرح چاہیں اس قضیہ کو حل کریں۔ بابری مسجد کے تعلق سے مسلمانوں کو کیا اپنے اور کیا پرائے، کیا سیکولر کے علمبرداروں نے، کیا ہندو وادی طاقتوں نے پے در پے اپنے زبردست ’’چرکے‘‘ دیے اور خود عدلیہ ا

Read more

عید الاضحی کی حقیقت

ڈاکٹر محمد حسن
عید الاضحی کا تعلق تاریخ اسلام کے ایک نہایت ہی درخشاں باب سے ہے۔ اگرچہ یہ عام لوگوں کی نظر میں صرف سنت ابراہیمی کی یادگار کے طور پر دی جانے والی جانوروں کی قربانی کی حیثیت سے زندہ ہے، لیکن دراصل یہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اسوۂ حسنہ کی تائید و تجدید ہے۔ حقیقت اسلامی اور شریعت الٰہی کی تعبیر و تصویر ہے۔ خداوند قدوس کو اسلام کی جس حقیقت سے دنیا والوں کو روشناس کرانا مقصود تھا، اس کے لحاظ سے اگر کوئی زندگی اسوۂ حسنہ ہوسکتی تھی تو وہ اولاً حضرت ابراہیم کی زندگی تھی کیوں کہ حضرت ابراہیم ہی اسلام کے پہلے داعی تھے، ان کا وجود یکسر پیکر اسلام تھا، ان کا ہر عمل حقیقی اسلام کا اعلیٰ نمونہ تھا، جو پیروان اسلام کے لیے اسوۂ حسنہ ہوسکتا ے، یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کی زندگی کے

Read more

ایک بار پھر مسئلہ کشمیر

میگھناتھ دیسائی
کشمیر میں تشدد کے پیش نظر کل جماعتی وفد کو وہاں گئے ڈیڑھ ماہ سے زیادہ وقت گزر چکا ہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ہم ایک بار پھر اسی حالت میں پہنچ گئے ہیں۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ تشکیل کردہ مذاکراتی وفد کے سامنے ایک بڑا چیلنج ہے، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس وفد میں نہ تو کسی سیاسی پارٹی کا نمائندہ ہے اور نہ ہی انہیں سرکاری طور پر کوئی درجہ حاصل ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ وہ گزشتہ 63سالوں سے چلے آرہے اس مسئلہ کے تئیں وسیع اور لچک دار رویہ اپنا سکیںگے۔
قابل غور بات یہ ہے کہ اگر آپ کسی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں تو کسی بھی ایشو کے حوالے سے آپ کا نظریہ پہلے سے ہی طے ہوتا ہے۔ کشمیر ہندوستان کا ہے اور اس ک

Read more

حج: انسانی اجتماعیت کا لازوال منشور

مولانا محمد اعجاز عرفی قاسمی
خالق کائنات نے جتنی عبادتیں مسلمانوں پر فرض کی ہیں، ان میں حج اس لیے ممتازومنفرد حیثیت کا حامل ہے کہ یہ صاحب استطاعت اور عاقل و بالغ مسلمان پر، پوری عمرکے دورانیے میں صرف ایک بار فرض ہو تا ہے۔ حج کو بجا طور پرتمام عبادات کا مجموعہ بھی قرار دیاجا سکتا ہے۔ کیوں کہ حج بدنی اور مالی عبادت کا خوب صورت مظہر ہے۔ اس میں پنج وقتہ نمازوں کی طرح دعا اور توبہ واستغفارکا بھی خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔روزے داروں کی طرح بسا اوقات بھوک پیاس کی شدت سے گزرنا پڑتا ہے اور نفسانی خواہشات کی تکمیل سے اجتناب کر نا پڑتا ہے۔ نیز اس لیے بھی کہ یہ اجتماعیت و مساوات کے ساتھ اور شاہ وگدا اور امیر و غریب کی تفریق کے بغیر ایک ہی مقام پر، ایک ہی ساتھ اور ایک ہی طرح کے لباس میں ادا کیا جاتا ہے۔ اس فریضہ کی ادائیگی کے ذریعے جہاں ا

Read more

ملک کے سات کروڑ بیس لاکھ بچوں کا پتہ نہیں ملا

شریش کھرے
دوہزار دس کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق پہلے 8کروڑ 50لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے تھے۔ دوسرے اعداد و شمار میں5سے 14سال کے ایک کروڑ 30لاکھ بچے مزدور ہیں۔ اگر 8کروڑ 50لاکھ میں سے 1کروڑ 30لاکھ گھٹا دیں تو سات کروڑ 20لاکھ بچتی ہیں۔ یہ ان بچوں کی تعداد ہے جو نہ طلبا ہیں، نہ ہی مزدور ہیں۔ تو پھر یہ کیا ہیں، کہاں ہیں اور کیسے ہیں؟ اس کا حساب بھی کسی کتاب یا ریکارڈ میں

Read more

سپریم کورٹ، مندر مسند اور مایاوتی

وجے یادو
اجودھیا مسئلے پر ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے فوراً بعد اتر پردیش کی وزیر اعلیٰ مایا وتی نے فیصلے کے ردعمل کی ذمہ داری مرکز کے سر پر ڈال دی۔ ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی کہ اگر ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال بگڑتی ہے تو مرکز ذمہ دار ہوگا۔ مایا وتی نے یہ بات اجودھیا کے تعلق سے تو کہہ دی تھی، لیکن کیا وہ عوامی مقامات پر بنے 45ہزار سے زائد غیر قانونی مذہبی مقامات کے معاملے میں بھی ایسا کہہ سکیں گی۔ سپریم کورٹ نے ان غیر قانونی مذہبی مقامات کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ یہ مذہبی ڈھانچے عوا

Read more
Page 290 of 325« First...102030...288289290291292...300310320...Last »