ایسے ہوگا عدالتوں کا بوجھ ہلکا

زاہد خان
ہمارے ملک میں بیشتر مقدمے آپسی چھوٹے موٹے جھگڑوں کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ جن میں بیشتر مقدمے ایسے ہیں، جنہیں عدالتی گلیاروں میں سالوں سال بھٹکنے کی جگہ گھنٹوںکی بات چیت میں آسانی سے نمٹایا جا سکتا ہے۔ خاص طور سے گھریلو اور ازدواجی تنازعات کے دیوانی معاملے تو ثالثی کے ذریعہ بہتر طریقہ سے کم وقت میں ہی سلجھا سکتے ہیں۔ حال ہی میں ہمارے ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلہ میں لوگوں کو ایسی ہی ایک نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ طویل قانونی لڑائی فریقین کونہ صرف برباد کرتی ہے بلکہ اس میںوقت اورپیسے دونوں کا بھاری نقصان بھی ہوتا ہے، لہٰذا تنازعہ کے نمٹانے کی الٹرنیٹو مشنری ثالثی کو

Read more

غیر ممالک میں بلیک منی بنام سیاسی ہتھکنڈا

تنویر جعفری
ہندوستان دنیا کی نظروں میں یقینی طور پر 15اگست 1947کو آزاد اور خود مختار ہو گیالیکن آزادی کے بعد قوم کے خیرخواہ لیڈران، افسران اور محب وطنوں کے سامنے اس وقت اس عظیم ملک کو خود کفیل بنانے جیسا بڑا چیلنج تھا وہیں اسی کے متوازیہمارے ہی ملک میں وہ طاقتیں بھی ساتھ ساتھ سرگرم عمل ہو اٹھیں جنہیں ملکی ترقی یا ملک کے غریب عوام کی سلامتی سے الگ اس بات کی فکر تھی کہ وہ کس طرح کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دولت جمع کر سکیں اور ایسی ملک مخالف طاقتوں کے ذریعہ ملک لٹنا شروع ہو گیا۔ آج جو لوگ 19

Read more

دنیا کے تمام قوانین سے شرعی قوانین بہتر ہیں، یہ ایک چیلنج ہے

محمد صابر
مختلف ادوار میں شریعت پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔ اکثر غیرمسلم یہ کہتے ہیں کہ یہ شرعی قانون بہت پرانا ہوچکا ہے۔ یہ سائنس اور ٹکنالوجی کا زمانہ ہے۔ اس تیز رفتار دنیا میں شریعت کے چند قوانین میں رد و بدل کر دینی چاہیے تاکہ مسلم سماج کی ترقی ہوسکے اور وہ بھی وقت کے ساتھ چلنے کے قابل ہوسکیں۔ جب کہ مسلمانوں کا یقین ہے کہ شرعی قوانین عین انسانی فطرت ہے، اس میں ذرا بھی تبدیلی یا رد و بدل کی گنجائش نہیں ہے۔ بے شک یہ عقیدہ درست ہے، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ اکثر مسلمان قرآن پاک اور حدیث و سنت کی صحیح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے غیرمسلموں کے سوالات یا تنقید کا مدلل جواب نہیں دے پاتے ہیں، اس وجہ سے کچھ مسلمان بھی غلط فہمی کا شکار ہوجاتے ہیں اور دل کے کسی کونے میں وس

Read more

ان گھوٹالوں کو کون دیکھےگا؟

پردیپ کمار راوت
اسٹامپ گھوٹالہ
جب سے اسٹامپ پیپر کا دور شروع ہوا ہے، تبھی سے اسٹامپ چوری یا جعلی اسٹامپ گھوٹالے ہوتے رہے ہیں۔ اسٹامپ چوری یا گھوٹالے کسی سرکاری افسر یا ملازم کی ساز باز کے بغیر نہیں ہوسکتے۔ اسٹامپ پیپر گھوٹالے کے حوالے سے ایک بڑا گھوٹالہ عبدالکریم تیلگی کے نام سے منسوب ہے۔ کروڑوں کے اس اسٹامپ گھوٹالے میں تیلگی نے بڑے بڑے لوگوں کے شامل ہونے کی بات کہی تھی، لیکن اس تعلق سے عوام کے سامنے کچھ بھی نہیں آیا، جب کہ اس کی پاداش میں تیلگی کو دس سال کی سزا ہوچکی ہے۔

Read more

!پر امن انقلاب کی جے ہو

ڈاکٹر اصغر علی انجینئر
مصر اور تیونس کے حالیہ واقعات خوشگوار حیرت کے طور پر سامنے آئے۔شاید ہی کسی کو یہ امید رہی ہوگی کہ ان ممالک میں اچانک عوامی غصہ پھوٹ پڑے گا، لیکن زمینی حقیقت سے خود کو وابستہ رکھنے والوں کے لیے ان دونوں ممالک میںہوئیعوامی مظاہرے غیر متوقع نہیں تھے۔دنیا کے بہت سے دانشور اور مبصرین ،اسلام کو جمہوریت کا مخالف اور تا ناشوں کی حمایت کرنے والا مذہب بتا رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مسلم دنیا کے تاناشاہوں کی حمایت مغربی ممالک نے اپنے مفاد کے تحفظ کے لیے کی اور اب بھی کر رہے ہیں۔جب قاہرہ کی سڑکوں پر حسنی مبارک کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے لاکھوں لوگ سر پر کفن باندھ کر نکل پڑے تو مغربی ممالک اور ا ن کے پٹھو حیرت زدہ رہ گئے۔اب اسرائی

Read more

سب کچھ اندر ہے

فیروز عابد
آنکھ کھلی تو دیکھا بیوی جائے نماز ٹھیک کر رہی تھی۔
’’کیا وقت ہوا ہے…؟‘‘
’’بس اب اذاں ہوگی…!‘‘
کل شام جب اسکول کی نو تعمیر شدہ عمارت دیکھ کر گھرواپس آیا تو بیٹے نے کہا تھا ’’ڈائریکٹر صاحب بھی تیسری منزل پر پہنچ کر کچھ تھک سے گئے تھے مگر آپ کی تو سانس ہی پھول گئی تھی۔ چلیے کل سے مارننگ واک کیجیے میں آپ ک

Read more

قرآن کا نظریہ ٔ جہاد

جہاد ایک جامع لفظ ہے، جس کے معنی کسی مقصد کے حصول کے لیے بھرپور طور پر کوشش کرنے کے ہیں۔ دشمنوں کے ساتھ لڑائی کے معنی اس میں لازمی طور پر شامل نہیں ہیں۔ اس معنی کے لیے قرآن نے ایک دوسری اصطلاح ’’قتال‘‘ استعمال کی ہے، جو عمل جہاد کی ایک استثنائی صورت ہے۔ اسلام کی دعوتی تحریک پورے طور پر ایک پُرامن تحریک ہے، اس کا مقصد خدا کے بندوں کو خدا کی طرف بلانا، خدا کے ساتھ اُن کا رشتہ مضبوط کرنا اور معاشرے

Read more