بہار:اردو کے ساتھ نا انصافی حکومت سے قانون سازیہ تک

اشرف استھانوی

بہار میں اردو کو گذشتہ 30 برسوں سے دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے، لیکن اس کی یہ حیثیت صرف کاغذی ہے۔ کیوں کہ اس کا عملی نفاذ آج تک ممکن نہیں ہو سکا۔ اور اب تو اسے سرکاری سطح پر بھی زندہ در گور کر دینے کی سازش شروع ہو گئی ہے جس کے خلاف محبان اردو اب سڑکوں پر اترنے لگے ہیں اور لگاتار دھرنوں، مظاہروں اور جلوسوں کا انعقاد کرکے اس سازش کے خلاف صدائے احتجاج

Read more

بیمار پرسی کی اہمیت اور فضیلت

شفقت قریشی
سورۃ الشعراء کی آیت نمبر80میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ترجمہ: ’’اور جب میں بیمار ہوجاتا ہوں تو وہی مجھ کو شفا دیتا ہے۔‘‘ ہاں اللہ نے دوسری بے شمار نعمتیں انسان کو عطا کی ہیں، ان میں تندرستی سرفہرست ہے اور جب ایک انسان بیمار ہوجاتا ہے تو بظاہر علاج معالجہ سے صحت یاب ہوتا ہے، لیکن دراصل شفا دینے والی اللہ کی ذات ہوتی ہے۔ یہ جو کہا جاتا ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے یہ بالکل سچ ہے کیونکہ ایک بیمار شخص ان لذتوں سے مستفید نہیں ہوسکتا ، جن سے ایک صحت مند شخص ہوتا ہے

Read more

کروٹ بدلتے بنگلہ دیش کے سیاسی حالات

سہیل ارشد
دسمبر 2008کے عام انتخابات میں شیخ حسینہ کی قیادت میں عوامی لیگ نے بھاری اکثریت سے اقتدار پر قبضہ جما لیا۔ عوامی لیگ نے اپنے انتخابی منشور میں دوسری باتوں کے علاوہ اس بات کا بھی وعدہ کیا تھا کہ اقتدار میں آنے پر وہ 1971کی بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ کے دوران پاکستانی فوج کا ساتھ دینے اور ان کے ساتھ مل کر بنگلہ دیش کے عوام پر انسانیت سوز مظالم ڈھانے والوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گی۔
بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کا معاملہ اتنا ہی پرانا ہے جتنی بنگلہ دیش کی تاریخ۔ واضح ہو کہ 1971میں مشرقی پاکستان نے زبان کے مسئلہ پر مغربی پاکستان سے آزاد

Read more

مشترکہ تہذیب: روایت اور حقیقت

پروفیسر علی احمد فاطمی
ہندوستان کی مشترکہ تہذیب کی عوامی مقبولیت کے شاعر نذیر بنارسی پر لکھتے ہوئے مشترکہ تہذیب کے بے مثال شاعر فراق گورکھپوری نے کہا تھا ’’ہندوستان محض ایک جغرافیائی لفظ یا لغت نہیں ہے، بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے، جسے جاننے اور سمجھنے کی ضرورت ہے۔‘‘ حقیقتیں زندہ ہوتی ہیں اپنی معاشیات سے اور اپنی تہذیب سے۔ میں نے معاشیات کا لفظ پہلے اس لیے استعمال کیا ہے کہ میں مارکس کے ان جملوں پر یقین رکھتا ہوں کہ معاشی خوشحالی تہذیب کے ارتقا میں معاون ہوتی ہے اور بدحالی

Read more

کشمیر:کیوں ختم نہیں ہوتا تشدد کا لامتناہی سلسلہ؟

اصغر علی انجینئر
کشمیر میں جاری تنازع کا کوئی اختتام نظر نہیں آرہا ہے۔ ہماری سیکورٹی فورسز، خاص طور سے سی آر پی ایف مسائل کو حل کرنے کے بجائے الجھنوں میں مزید اضافہ ہی کررہی ہیں۔ بد قسمتی سے مسئلہ کشمیر کو آج بھی صرف قانون اور نظم ونسق کا مسئلہ سمجھاجارہا ہے۔ عام لوگوں کے جذبات ،ان کے خوابوں اور ان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ ہماری سیکورٹی فورسز مسلسل انسانی حقوق کی پامالی کررہی ہیں۔ انہیں صرف لوگوں کو مارنا آتا ہے۔ اگر ایسا ہی چلتا رہا تو مسئلہ ک

Read more

امریکی ڈرون حملے اور حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی

محمود ایاز(پاکستان)
آج اگر امریکا اپنی جنگ پاکستان منتقل کرنے میں کامیاب ہوا ہے تو اس جرم میں گزشتہ حکمران اور موجودہ حکمران، دونوں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان کس قدر مشکل حالات سے دوچار ہو چکا ہے اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ پشاور،مظفرآباد، لاہور سے لیکر کراچی تک خود کش حملہ آوروں نے تباہی مچا رکھی ہے، امریکی درندوں پر مشتمل بلیک واٹر کے دہشت گرد بھی طالبان کی آڑ میں پاکستانیوں کو اپنی درندگیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے دفاتر ہوں، آئی ایس آئی کے دفاتر ہوں، عوامی اجتماعات

Read more