اللہ کی میزبانی کا دن ہے عید

وسیم احمد
شوال المکرم کی پہلی تاریخ یعنی یوم عید کے ساتھ گرچہ کوئی تاریخی واقعہ جڑا ہوا نہیں ہے،اس کے باوجود اس دن کی جو اہمیت ہے اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔عام طور پر ہر مذہب و ملت میں تہواروں کو کسی واقعے کے ساتھ جوڑا جاتا ہے اور اسی واقعے کی نسبت سے اس دن کو بطور یادگار منایا جاتا ہے،لیکن عید کا دن ان سب سے الگ خالص مذہبی اور روحانی تہوار ہے، جو اس لئے منائی جاتی ہے کہ بندے نے ایک مبارک مہینہ، ماہ رمضان کو بحسن و خوبی گزار لیا ہے اور شکرانے کے طور پر عید منا رہا ہے۔ اس طرح دیکھا

Read more

فرضی مڈبھیڑ: آخر یہ سلسلہ کب تک؟

شیواداس
فرضی مڈبھیڑوں میں درجنوں بے قصور لوگوں کو موت کی نیند سلا نے اور فرضی مقدمات میں جیل بھیجنے والی سون بھدر پولس ان دنوں ایک صحافی کے قتل کو ایک حادثہ ثابت کرنے میں مصروف ہے۔اس کارروائی سے برہم ہو کر صحافیوں نے انتظامیہ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔معلوم ہو کہ گزشتہ 30جولائی کی شب کچھ نامعلوم لوگوں نے قصبہ ببھنی کے رہنے والے نوجوان صحافی کملیش کمار عرف ہیرو کا قتل کر کے اس کی لاش پیپری تھانہ کے تحت لبھری گاڑھا گائوں کے پاس وارانسی ، شکتی نگر شاہراہ پر پھینک دی

Read more

عید کا چاندہو گیا

عظیم اختر
صاحبو!اب تو عید کا چاند دیکھنے کا شوق ہی نہیں رہا۔ ہلال عید کی جھلک دیکھنے کے لیے نہ لڑکے بالے کھوکھلی دیواروں پر چڑھتے ہیں اور نہ اونچے مکانوں کی چھتوں پر۔ بس افطار کے بعد ٹی وی کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں اور 29ویں کے چاند کا مژدہ سننے کے لیے بیتابی سے چینل بدلتے رہتے ہیں۔ چاند دیکھنے کا اہتمام رویت ہلال کمیٹیوں کے مولویوں کے سپرد کردیا گیا ہے، لیکن آج سے پچاس پچپن برس پہلے بائیس خواجاؤں کی اس بستی میں 29ویں روزے کو عید کا چاند دیکھنے کے شوق اور اہتمام کا عالم ہی کچھ اور ہوتا تھا۔

Read more

تبصرۂ کتب

وسیم احمد سعید کی تالیف کردہ کتاب کا لا پانی(گمنام مجاہدین آزادی1857) نہ صرف تاریخی اہمیت کی حامل ہے بلکہ تاریخ میں ایک بیش قیمتی اضافہ ہے۔کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد محسوس ہوا کہ وسیم صاحب نے کتاب پر بڑی ہی عرق ریزی اور دیدہ ریزی سے کام کیا ہے۔ تحقیق کتاب کا خاص وصف ہے۔موصوف نے کتاب کو مدلل اور جامع بنانے کے لیے جزیرۂ انڈمان نکوبار کا سفر کیا اور وہاں کی تاریخی جیل سے ثبوت اکٹھا

Read more

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں

محمود ایاز
پاکستان میں مسائل اور مشکلات کی ایک ایسی کھچڑی پکی ہوئی ہے جس کو سمجھنا اور سلجھانا تو دور کی بات اس کے بارے میں سوچنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ سیلاب کی تباہ کاریاں، ٹارگٹ کلنگ ،خود کش بم دھماکوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ اوران سب کی زد میں آئے ہوئے بے بس عوام کا کوئی

Read more

بہار اسمبلی: مسلمانوں کی گھٹتی نمائندگی کا ذمہ دار کون؟

اشرف استھانوی
قانون سازاداروں میں مسلمانوں کی تعداد مسلسل کم ہوتی جارہی ہے اس کے لئے ملک کی غیر منصفانہ اورمتعصبانہ سیاست کے علاوہ خود مسلمان بھی کافی حدتک ذمہ دار ہیں، لیکن اس مسئلہ کے حل کے لئے نہ سیاسی سطح پر کوئی کوشش ہورہی ہے اورنہ ہی مسلمان اپنی سطح پر کوئی ایسی حکمت عملی مرتب کررہے ہیں جس سے حالات میں مثبت تبدیلی پیدا ہو۔
سیاسی سطح پر توایمانداری اورعزم کافقدان ہے۔ پارلیمنٹ کی 131اور اسمبلیوں کی 1146سٹیں پہلے ہی ایس سی ؍ایس ٹی کے لئے ریزرو کردی گئی ہیں ان میں بھی ایس سی کا حصہ

Read more