ہاتھی کا دانت نہ بن جائے بہار ما مائناریٹی ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ

اشرف استھانوی
بہار کی این ڈی اے۔۲ حکومت کی مدت کار جیسے جیسے آگے بڑھتی جا رہی ہے ریاست کے مسلم عوام کی بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔مسلمانوں نے جوش میں آکر نتیش کمار کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد کو گذشتہ سال کے اسمبلی انتخاب میں ووٹ تو جم کر دے دیا مگر اب ان کو یہ خوف ستانے لگا ہے کہ اگر این ڈی اے۔۱ کی طرح این ڈی اے۔۲ حکومت میں بھی مسلمانوں کی بد حالی کو دور کرنے کے لئے ٹھوس قدم نہیں اٹھائے گئے تو ان کا کیا ہوگا۔ ان کی حالت پہلے ہی دلتوں سے بدتر ہو چکی ہے اور اگر پورے ٹرم کے دوران بھی نتیش حکومت نے ان کے لئے کچھ نہیں کیا تو کیا ان کا تعلیمی اور اقتصادی گراف اور بھ

Read more

بہار مدرسہ بورڈ میں بدعنوانی حکومت کی شہ پر؟

اشرف استھانوی
بہار میںبد عنوانی کے خلاف جنگ کے سرکاری دعوے اور گھن گرج کے درمیان سرکاری کنٹرول والے بہار مدرسہ ایجو کیشن بورڈ میں جس بڑے پیمانے پر بد عنوانی اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے بورڈ کی تاریخ میں اس کی نظیر نہیں ملتی ہے۔ مگر میڈیا کے لگاتار احتجاج کے باوجود نتیش حکومت نے جس طرح اس حوالے کی طرف سے چشم پوشی کا رویہ اختیار کیا ہے ۔ اس سے اس شبہ کو تقویت ملتی ہے کہ یہ سب کچھ حکومت کی مرضی اور منشا سے مدارس کے تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کی غر

Read more

بہار میں بے مثال ترقی مگر کس کی؟

اشرف استھانوی
لوک پال بل کی 40 سال پرانی لڑائی کو محض 4 دنوں میں جیت کر راتوں رات قومی ہیرو کا درجہ حاصل کر لینے والے معمر سماجی رہنما انا ہزارے کی طرف سے ترقی کے معاملے میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تعریف و توصیف کے بعد بہار میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور ہر خاص و عام یہ جاننے کے لئے مضطرب نظر آرہا ہے کہ بہار میں آخر ایسا کیا ہو گیا ہے کہ جس کی مثال انا ہزارے بھی دینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔یہ سوال نتیش کمار کے دوسری بار ریکارڈ توڑ اکثریت کے ساتھ اقتدار سنبھالنے کے بعد ہی سر اٹھانے لگا تھا ، لیکن اس وقت تو اسے میڈیا کے ذریعہ بنایا گیا مایا جال مانا جا رہا تھا مگر اب جب کہ انا ہزارے کی ط

Read more

مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے سے نتیش کو الفت کیوں؟

اشرف استھانوی
امریکہ میں ایک کتاب شائع ہوئی ہے جس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے حلاف توہین آمیز باتیں کہی گئی ہیں۔ ہندستان کی گجرات ریاست میں نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت اس پر پابندی عائد کر دیتی ہے۔ بہار میں بی جے پی کی مدد سے لگاتار دوسری بار اقتدار میں آنے والی نتیش حکومت پابندی کا نہ صرف خیر مقدم کرتی ہے بلکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار میڈیا کے سامنے سیر حاصل تبصرہ بھی کرتے ہیں۔ ان کے مطابق اس طرح کی باتیں لکھنے او رکہنے والے سر پھرے لوگ ہوتے ہیں جو مادی فائدے یا سستی شہرت کے لئے اس طرح کے ہتھکنڈے اپناتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق مہاتما گاندھی جیسے لوگ سیکڑوں نہیں ہزاروں سال میں پیدا ہوتے ہیں، لیکن اسی بہار کے محکمہ اعلیٰ تعلیم کے فرقہ پرست اور مفاد پرست

Read more

سلیم پرویز قانون ساز کونسل کے دوسرے مسلم ڈپٹی چیئر مین

اشرف استھانوی
بہار قانون ساز کونسل کو اس کے صد سالہ جشن کے موقع پر ایک مسلم ڈپٹی چیر مین مل گئے ہیں۔ فخر سارن اور ریاستی قانون ساز کونسل میں بلدیاتی حلقہ کے نمائندہ اقلیتوں کے ہر دلعزیز اور مقبول عام رہنما جناب سلیم پرویز قانون سازیہ کے بجٹ اجلاس کے آخری دن اتفاق رائے سے ایوان بالا کے ڈپٹی چیر مین منتخب کر لئے گئے۔ سلیم پرویز حکمراں جنتا دل یو کے امید وار تھے۔ ان کی امید واری کی حمایت کونسل کے 12 ارکان نے کی تھی جب کہ ان کی مخالفت میں کوئ

Read more

بہار: صد سالہ جشن کے دوران بھی مسلمان نظر انداز

اشرف استھانوی
بہار اپنے قیام کے 100 ویں سال میں قدم رکھ چکا ہے۔ اس کا صد سالہ جشن گذشتہ 22 مارچ کو شروع ہوا اور آئندہ سال22 مارچ تک جاری رہے گا۔ اسی موقع پر بہار قانون ساز کونسل کی صد سالہ تقریبات کا بھی آغاز ہوا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدر جمہوریہ پرتبھا دیوی سنگھ پاٹل شریک ہوئیں۔ صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں بہار کو گوتم بدھ، تیرتھنکر مہاویر، مخدوم جہاں اور گرو گووند سنگھ کی انسان دوستی اور مذہبی رواداری کا ذکر کرتے ہوئے ان کے دکھا

Read more

کیا گل کھلائے گا حکومت اور راج بھون کا ٹکرائو؟

اشرف استھانوی
حکومت اور راج بھون کے درمیان چھڑی اختیارات کی جنگ نے بہار کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو ایک بار پھر بد حالی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ کیوں کہ اس جنگ میں سیاست حاوی ہو گئی ہے اور اعلیٰ تعلیم کے بنیادی مسائل دب کر رہ گئے ہیں۔ ایسے میں اعلیٰ تعلیم سے دلچسپی رکھنے والوں کی زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ آخر کیا گل کھلائے گا حکومت

Read more

بہار میں پورے سال چلے گا جشن بہار

اشرف استھانوی
بہار میں حالاں کہ ابھی جشن منانے والی کوئی بات نہیں ہے۔ بہار اب بھی خزاں رسیدہ ہے اور بہار میں بَہار لانے کے لئے ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے، لیکن جب حکومت کو بے پناہ عوامی حمایت حاصل ہو اور وہ ریکارڈ توڑ اکثریت کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آئی ہو تو جشن منانے کا تو صرف بہانہ چاہئے۔ چنانچہ نتیش حکومت کو بھی ایک بہانہ مل گیا ہے اور وہ بہانہ یہ ہے کہ آئندہ سال 22 مارچ کو بہار کوبنگال سے الگ ہوئے 100 سال پورے ہونے جا رہے ہیں اس لئے اس سال 22 مارچ سے جشن صد سالہ شروع ہو جائے گا جو پورے ایک سال تک چلے گا۔

Read more

بہار سے اٹھی آواز! اردو کو ملے دوسری قومی زبان کا درجہ

اشرف استھانوی
بہار کی آزادی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی اردو زبان آزادی کے بعد ہندستان کی قومی زبان نہ بن سکی کیوں کہ اردو قومی زبان کا درجہ حاصل کرنے کی جنگ ایک ووٹ سے ہار گئی یا قصداً ہرا دی گئی۔ اس شکست کے بعد اردو کی دوسری سرکاری زبان کی حیثیت مسلم تھی لیکن آزادی کے 63 سال بعد بھی اسے یہ حق حاصل نہ ہو سکا۔ آج اردو کو صرف ریاست جموں و کشمیر میں سرکاری زبان کی حیثیت حاصل ہے اور بڑی جدو جہد کے بعد اسے دہلی، یوپی ،جھارکھنڈ،حیدر آباداور بہار جیسی کچھ ریاستوں میں دوسری سرکاری زبان کا درجہ دلایا جا سکا ہے۔ بقیہ ریاستوںاور مرکز کے زیر انتظام علاقوں یہاں تک کہ قو می سطح پر بھی اسے دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل نہیں ہے اور جن ریاستوں میں اسے پہلی یا دوس

Read more

بہار: 2459مدراس کی منظوری یا مسلمانوں کی ٹھگیی؟

اشرف استھانوی
بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے ایک بار پھر مسلمانوں کو ٹھگنے کا کام کیا ہے۔ اس بار یہ کام ریاست کے 2449 مدارس کی منظوری اور ان کے اساتذہ کی تنخواہ کے لئے 108 کروڑ روپے کی منظوری کے توسط سے ہوا ہے۔ جس پر مبارک سلامت کے ڈونگرے برسانے والوں کی بھی کمی نہیں ہے، لیکن ہوش و گوش رکھنے والے مسلمان خود کو اس معاملے میں ٹھگا ہوا ہی محسوس کر رہے ہیں۔
بہار میں لا تعداد چھوٹے چھوٹے مکاتب اور تعلیمی مراکز کے علاوہ تقریباً 6 ہزار مدارس اسلامیہ ہیں جہاں مختلف سطح تک کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ان میں سے تقریباً چار ہ

Read more