نتیش حکومت میں بھی مسلمانوں کے لئے صرف لالی پاپ

اشرف استھانوی
بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے آج سے سات سال قبل جب اقتدار سنبھالاتھا تو حکمراں اتحاد کے رہنمائوں نے بالعموم اور خود وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بالخصوص یہ دعویٰ کیاتھا کہ مسلمانوں کے جو کام آزادی کے بعد 65برسوں کے دوران نہیں ہوئے وہ اس حکومت کے دوران پورے ہوںگے، کیوںکہ یہ حکومت سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے، سب کو ان کا واجب حق دینا چاہتی ہے اور ’نیائے کے ساتھ وکاس‘ یعنی انصاف کے ساتھ ترقی میں یقین رکھتی ہے۔ اس وقت مسلمانوں

Read more

صارفین اب بیدار ہو جائیں

فردوس خان
بڑھتے بازار کے دور میں کنزیومر کلچر تو دیکھنے کو مل رہا ہے لیکن صارفین میں بیداری کی کمی ہے۔ آج ہر آدمی کنزیومر ہے، چاہے وہ کوئی سامان خرید رہا ہو یا پھرکوئی سروس کرارہا ہو۔دراصل منافع خوری نے صارفین کے لئے کئی طرح کی پریشانیاں پیدا کر دی ہیں۔ اشیاء میں ملاوٹ اورمعیار میں گراوٹ کی وجہ سے جہاں انہیں پریشانی ہوتی ہے،وہیں سروسیزمیں رکاوٹ یا پوری سروس نہ ملنے سے بھی انہیں مشکلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حالانکہ سرکار کہتی ہے ، جب آپ پوری قیمت دیتے

Read more

جیت کر بھی ہار گیا این ڈی اے

اشرف استھانوی
بہار قانون سازیہ کے دونوں ایوانوں کے دو اہم آئینی عہدے حال ہی میں اختتام پذیر مختصر بارانی اجلاس کے دوران خوش اسلوبی کے ساتھ پُر کر لیے گئے۔ ایوان بالا، یعنی قانون ساز کونسل کے چیئر مین کے عہدے پر اودھیش نارائن سنگھ تو ایوان زیریں، یعنی قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر امریندر پرتاپ سنگھ کا انتخاب اتفاق رائے سے عمل میں آیا۔ یہ دونوں عہدے ریاست میں حکمراں این ڈی اے کے پارٹنر ہونے کے ناطے بھارتیہ جنتا پارٹی کے حصے میں گئے۔ اتحاد کے بڑے پارٹنر جنتا دل (یو)نے دونوں عہدوں کے لیے متفقہ انتخاب میں تعاون دے کر صحت مند جمہوری روایات کو استحکام بخشا، لی

Read more

تنازعات کے گھیرے میں بہار کا راج بھون

اپنی رپورٹ میں بہار کے آڈیٹر جنرل نے گونر کے فضائی سفر اور راج بھون میں کئی عہدوں پر تقرری کے معاملے میں سختی کے ساتھ انگلی اٹھائی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2009-10 کے دوران گورنر 79 دنوں تک ریاست سے باہر

Read more

نتیش حکومت جرائم کو کنٹرول نہیں کر پارہی ہے

اشرف استھانوی
بہار میں ایمر جنسی جیسے حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں۔ افسر شاہی بے لگام ہے۔ نومبر2005 کے بعد حالات میں جو خوشنما تبدیلی آئی تھی وہ کہیں گم ہوتی نظر آرہی ہے۔ قتل، اغوا، لوٹ ، عصمت دری اور رہ زنی کے واقعات عام ہوتے جا رہے ہیں۔ حکومت کامیابی کے نشے میں چور اور خواب غفلت میں مبتلا ہے۔ میڈیا پر غیر معلنہ سنسر شپ عائد ہے۔ اس لیے باتیں کھل کر سامنے نہیں آ پا رہی ہیں۔ اقتدار کے نگار خانے میں بیٹھے لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے، لیکن حقیقتاًکچھ بھی ٹھیک نہیں ہے۔ نتیش حکومت کو

Read more

جے پی اور جنتال دل میں طلاق کے آثار

اشرف استھانوی
بہار میں گذشتہ 7 برسوں سے حکمراں این ڈی اے میں شامل جنتا دل یو اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رشتوں میں لگاتار تلخی او رکڑواہٹ بڑھتی جا رہی ہے۔ تعلقات اس حد تک کشیدہ ہو گئے ہیں کہ خود حکمراں خیمہ کے لوگ بھی اب دبی زبان سے اس بات کا اعتراف کرنے لگے ہیں کہ یہ رشتہ اب زیادہ دنوں تک قائم نہیں رہ سکتا ہے۔ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل کے سپریمو لالو

Read more

نتیش حکومت پر مسلمانوں کو انصاف دلانے کا دبائو

اشرف استھانوی
برمیشور مکھیا کا قتل اور اس کی سی بی آئی جانچ کی سفارش ایسے وقت میں ہوئی جب فاربس گنج پولیس فائرنگ کی پہلی برسی منائی جا رہی تھی۔ نتیش حکومت نے اعلیٰ ذات کی نمائندگی کرنے والی ایک انتہا پسند تنظیم کے سرغنہ کے قتل کے معاملے کی سی بی آئی جانچ کی سفارش اپنی حلیف بھارتیہ جنتا پارٹی اور مقتول برمیشور مکھیا کے اہل خاندان کے دباؤ میں آکر کردی۔حالاں کہ برمیشور مکھیا پر درجنوں قتل عام اور سینکڑوں افراد کے بہیمانہ قتل کے الزامات تھے۔ اور اس سلسلے میں 22 مقدمات بہار کی مختلف عدالتوں میں چل رہے تھے۔ یہ اور بات ہے کہ نتیش حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد گذشتہ ساڑھے چھ برسوں کے دوران مکھیا کے خلاف مقدمات

Read more

فاربس گنج کی مسلم کشی نے گجرات کی یاد تازہ کر دی

اشرف استھانوی

چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے ۔ یہ کہاوت سنگھ پریوار پر صادق آتی ہے ۔ چونکہ اس کی بنیادمسلم دشمنی پر قائم ہے، اس لیے سنگھ پریوار کے لوگ جہاں بھی رہیں گے مسلم دشمنی کا ثبوت دیتے ہی رہیں گے۔ اقتدار میں رہیں یا اقتدار سے باہر مسلم کشی کا ان کا مشن چلتا ہی رہتا ہے۔ اجتماعی مسلم کشی ممکن نہ ہو تو قسطوں میں ہی سہی سلسلہ جاری رہتا ہے۔ بہار کے مسلم اکثریتی ارریہ ضلع کے فاربس گنج کے بھجن پور گائوں میں گذشتہ 3 جون کو جو کچ

Read more

بہار کو چاہئے اسپیشل ٹریٹمنٹ

ہر درد کی ایک ہی دوا تجویز کرنے کی مخالفت اور بہار کے لیے خصوصی درجہ کے پرشور مطالبہ کی حمایت کے بیچ بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ہوئی پلاننگ کمیشن کی دو روزہ علاقائی میٹنگ کے دوران یہ بات بالکل صاف ہو گئی ہے کہ بہار ک

Read more

کیا اب بھوٹان کی بجلی کرے گی بہار کو روشن

اشرف استھانوی
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار این ڈی اے کی حکومت والی دوسری ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی طرح ہی باتیں بہت بڑی بڑی کرتے ہیں، مگر کام کے معاملے میں عموماً پیچھے رہ جاتے ہیں۔ نتیش کمار گذشتہ 5 برسوں سے بہار کو بجلی کے معاملے میں خود کفیل بنانے کی بات کر رہے ہیں مگر خود کفیل بنانا تو دور رہا وہ ابھی تک ایک میگا واٹ اضافی بجلی کی پیداوار کا بھی انتظام نہیں کر پائے ہیں۔ ایسے میں ان کا یہ دعویٰ کہ بہار میں صنعتوں کا جال بچھایا جائے گا اور ہر گھر میں بجلی پہنچائی جائے گی ، اپنی معنویت کھوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ریاست بہار کو فی الوقت یومیہ 2200میگا واٹ بجلی کی ضرورت ہے۔ مگر بڑی مشکل سے وہ مختلف ذرائع س

Read more