چارہ گھوٹالہ: جیل جانے کی صورت میں لالو کا جانشین کون بیوی یا بیٹا؟
اشرف استھانوی
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کو چارہ گھوٹالے کے جس معاملے میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے وہ غیر منقسم بہار کے چائی باسا ضلع کے سرکاری خزانہ سے 37.70 کروڑ روپے غلط طریقے سے نکالے جانے سے متعلق ہے۔ اس معاملے کے انکشاف اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کے خلاف چارج شیٹ داخل کیے جانے کے بعد 1997 میں لالو کو بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑا تھا اور اپنی اہلیہ رابڑی دیوی کو حکومت کی کمان سونپنے کا فیصلہ کرنا پڑا تھا۔ اس معاملے کی تحقیقات پٹنہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر 2000 میں سی بی آئی کو سونپی گئی تھی۔ اس معا ملے میں لالو پرساد کے علاوہ بہار کے ایک اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا سمیت 56 افراد