چارہ گھوٹالہ: جیل جانے کی صورت میں لالو کا جانشین کون بیوی یا بیٹا؟

اشرف استھانوی
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کو چارہ گھوٹالے کے جس معاملے میں سزا سنائے جانے کا امکان ہے وہ غیر منقسم بہار کے چائی باسا ضلع کے سرکاری خزانہ سے 37.70 کروڑ روپے غلط طریقے سے نکالے جانے سے متعلق ہے۔ اس معاملے کے انکشاف اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کے خلاف چارج شیٹ داخل کیے جانے کے بعد 1997 میں لالو کو بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدہ سے استعفیٰ دینا پڑا تھا اور اپنی اہلیہ رابڑی دیوی کو حکومت کی کمان سونپنے کا فیصلہ کرنا پڑا تھا۔ اس معاملے کی تحقیقات پٹنہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر 2000 میں سی بی آئی کو سونپی گئی تھی۔ اس معا ملے میں لالو پرساد کے علاوہ بہار کے ایک اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا سمیت 56 افراد

Read more

بہار میں این ڈی اے ٹوٹا : نتیش اعتماد ووٹ جیتے

اشرف استھانوی
نریندر مودی کا بی جے پی انتخابی مہم کمیٹی کا چیئر مین بننا این ڈی اے کو راس نہیں آیا۔ انہیں بی جے پی اور اس کے ساتھ ساتھ این ڈی ا ے کو مضبوط کر کے 2014 کا لوک سبھا انتخاب جیت کر مرکزی اقتدار پر قبضہ دلانے کے لیے بی جے پی کی کمان سونپی گئی تھی، مگر ان کے کمان سنبھالتے ہی این ڈی اے میں ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ شروع ہوگیا اور بی جے پی کی سب سے پرانی اور قابل اعتماد حلیف جنتا دل یو نے مودی کی قیادت پر ہی سوالیہ نشان لگاتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ اپنی 17 سالہ رفاقت ختم کردی نیز بہار میں بھی اپنے بل بوتے پر ہی حکومت چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔

Read more

بہار ضمنی انتخاب: نتیش کے لئے درس عبرت

اشرف استھانوی

مہاراج گنج میں وہی ہوا، جس کا اندیشہ تھا ۔ پر بھو ناتھ سنگھ کی نتیش اور ان کی پارٹی جنتا دل یو سے علیحدگی اور ان کی جگہ مسلمانوں میں اپنے مسلم اور اردو مخالف رویہ کے سبب انتہائی نا پسندیدہ مانے جانے والے بہار کے وزیر تعلیم اور نتیش کے سب سے چہیتے پی کے شاہی کی امید واری سوشاسن بابو کو راس نہیں آئی۔ رہی سہی کسر جنتا دل یو کی حلیف بھارتیہ جنتا پارٹی کے مودی نواز گروپ کی کارستانیوں نے پوری کر دی اور نتیش کو مہاراج گنج کے ضمنی انتخاب میں شکست فاش کاسامنا کر نا پڑا۔ نتیش کی سب سے بڑی غلطی یہ

Read more

لالو کی پریورتن ریلی

اشرف استھانوی
مئی کی آگ اگلتی ہوئی دوپہر میں حکومت اور انتظامیہ کی مدد کے بغیر لاکھوں کی تعداد میں پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں پریورتن ریلی کے ذریعہ راشٹریہ جنتا دل کارکنان کو جمع کر لینا کسی اور لیڈر کے بس کی بات نہیں ہے۔ یہ کام لالو پرساد ہی کر سکتے ہیں۔ لالو ریلیوں کے انعقاد کے ماہر مانے جاتے ہیں۔ اب تک انہوں نے کئی تاریخ ساز ریلیاں کی ہیں، جن میں غریب ریلی کا ریکارڈ آج تک نہیں ٹوٹ سکا۔ گزشتہ 15 مئی کو پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں پریورتن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لالو پرساد نے نوجوانوں سے سیاست میں آنے کی اپیل کرتے ہوئے اعلا

Read more

نتیش کی صفائی : اقتدار کے لئے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں

اشرف استھانوی
نریندر مودی کے سوال پر بہار میں حکمراں این ڈی اے کی پارٹیوں جے ڈی یو اور بی جے پی میں دو ہفتے کی اٹھا پٹخ کے بعد اچانک خاموشی چھا گئی ہے اور دونوں پارٹیوں کے رہنما اختلافی باتوں کو درکنار کرتے ہوئے مطلب براری میں مصروف ہو گئے ہیں۔ بہار کے سیاسی ماحول میں چھائی اس خاموشی کو کچھ لوگ بڑے طوفان کا پیش خیمہ بتا رہے ہیں، تو کچھ لوگ اسے سیاسی مصلحت سے تعبیر کر رہے ہیں۔ دراصل، حالات کو دھماکہ خیز بنانے میں بی جے پی کے بہار سے تعلق رکھنے والے اُن رہنمائوں کا بڑا ہاتھ تھا، جو ہر حال میں گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو ملک کا وزی

Read more

بہار کو خصوصی پیکیج: نتیش کو لبھانے کی کوشش

اشرف استھانوی
گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کے سوال پر بہار میں حکمراں قومی جمہوری اتحاد کی دونوں پارٹیوں، بی جے پی اور جنتا دل یونائٹیڈ کے درمیان حائل ہوئی خلیج دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے اور دونوں پارٹیوں میں سے کوئی بھی اپنے موقف سے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ مودی کی حمایت او رمخالفت میں دونوں پارٹیاں ایسے مقام پر پہنچ گئی ہیں، جہاں سے لوٹ کر آنا او رپہلے کی طرح شانہ بہ شانہ ہو کر چلنا دونوں کے لیے مشکل ہو رہا ہے۔ دوسری طرف

Read more

گودھرا میں حمایت تو دہلی میں مخالفت کیوں؟

اشرف استھانوی
آئندہ لوک سبھا انتخاب میں گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو وزیراعظم کا امید وار بنا کر پیش کرنے کی بی جے پی کے مودی نواز گروپ کی ضد اور اس کی ہر قیمت پر مخالفت کرنے کی اس کی حلیف جنتا دل یو کی جوابی ضد نے بہار میں حکمراں جنتا دل یو، بی جے پی اتحاد کو ٹوٹ کے دہانے پر پہنچا دیا اور ایسا محسوس ہونے لگا ہے کہ بہار کی نتیش حکومت کی سانس کی ڈور کسی بھی وقت ٹوٹ سکتی ہے۔ جنتا دل یو نے صاف کر دیا ہے کہ وہ اقتدار کے لیے اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہیں کرے گا اور نریندر مودی کو

Read more

تنازعات کے گھیرے میں بہار کے گورنر دیو انند کنور

اشرف استھانوی
بہار میں گورنر دیوانند کنور کے آمرانہ رویہ کے سبب حکومت اور راج بھون کے درمیان ٹکرائو بڑھتا ہی جا رہا ہے او راب یہ اندیشہ ہونے لگا ہے کہ کہیں یہ ٹکرائو ریاست میں کسی بڑے آئینی بحران کا سبب نہ بن جائے، کیوں کہ پٹنہ ہائی کورٹ کے ذریعہ حال ہی میں ریاست کی 8 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں اور پرووائس چانسلروں کے تقرر کو باطل قرار دیے جانے کے بعد گورنر نے عدالت عالیہ کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک بار پھر ریاستی حکومت سے مشورہ کیے بغیر اپنی مرضی او رپسند کے

Read more

بی جے پی اقتدار کے لئے نتیش کی دوستی بھی قربان کرنے کو تیار

اشرف استھانوی
دو ہزار چودہ کے لوک سبھا انتخاب میں گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو وزیر اعظم کے عہدہ کی امید واری سونپنے کے سوال پر بی جے پی اور این ڈی اے میں اٹھا طوفان تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہے۔ بی جے پی کے نئے صدر راجناتھ سنگھ نے اپنے پیش رو نتن گڈ کری کی طرح پہلے تو نریندر مودی کو اس عہدہ کے لیے سب سے اہل او رپسندیدہ امید وار بتایا، مگر بعد میںجب اس کی ایک حلیف جنتا دل یو نے اسے آنکھیں دکھائیں، تو نہ صرف وہ خود بالکل خاموش ہو گئے، بلکہ پارٹی رہنمائوں او رکارکن

Read more

اپریل میں ہوگی پریورتن ریلی

اشرف استھانوی
بہار میں نتیش حکومت کی لگاتار گھٹتی ہوئی مقبولیت اور نریندر مودی کو آئندہ لوک سبھا انتخاب میں وزیر اعظم کا امید وار بنا کر پیش کرنے کی بی جے پی کی کوشش سے ریاست میں حکمراں جنتا دل یو – بی جے پی اتحاد میں آئی کڑواہٹ سے اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل کے حوصلے کافی بلند ہو گئے ہیں اور اس نے آئندہ 7 اپریل کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں

Read more