وہ بیٹھے بیٹھے مگر کشتیاں بناتا ہے

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
ایک بین الاقوامی امریکی ویب سائٹ کے سروے کے مطابق افغانستان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین ملین سے زیادہ ہے۔ ادھر پنٹاگن کا کہنا ہے کہ ان کے اعداد و شمار کے مطابق عراق میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ملین 70ہزار ہے جبکہ عراق میں لقمۂ اجل بننے والے امریکی فوجیوں کی تعداد تقریباً پانچ ہزار اور افغانستان میں چار ہزار ہے۔ اب تک عراق و افغانستان کی بے مقصد جنگ پر امریکہ کے 10کھرب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں جبکہ امریکی کانگریس کے بجٹ آفس کی رپورٹ کے مطاب

Read more

!میں بھی سوچتا ہوں آپ بھی سوچئے

اسدمفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
امریکی سیاستداں باب گرہام نے ہوم لینڈ سیکورٹی کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے نیو کلیئر ہتھیار طالبان کے ہاتھوں میں جانے کا موقع دے گا اور طالبان نیو کلیئر بموں کو بھارت کے خلاف استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ جائے تو پاکستان اپنے نیو کلیئر بم طالبان کے حوالے کر کے ان بموں سے بھارت پر حملہ کروائے گا۔ گرہام جو نیو کلیئر عدم پھیلاؤ کمیٹی کے عہدیدار بھی ہیں، نے ہوم لینڈ سیکورٹی کمیٹی کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیر ایشو پر بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹکراؤ پیدا ہوجائے یا تناتنی کا ماحول پیدا ہوجائے تو یہ ایک ایسا موقع ہوگا، جس کے بارے میں کسی ایک

Read more

شکوہ جواب شکوہ اور اب پردہ جواب پردہ

اسد مفتی،ایمسٹرڈیم،ہالینڈ
خبر یوں ہے کہ گریٹر مانچسٹر کے علاقے بری میں برقع پہنے ایک شخص نے جیولری کی دکان لوٹ لی، جبکہ برقع کے نیچے اس نے شاٹ گن بھی چھپائی ہوئی تھی۔ گریٹر مانچسٹر میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد آباد ہے اور خواتین میں روایتی برقع پہننے کا رواج عام ہورہا ہے۔شاید یہی وجہ ہ

Read more

سیاسی بحران سے دوچار کرغزستان

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
معزول کرغز صدر کا صاحبزادہ 33سالہ میکسم باقیوف برطانیہ میں عارضی پناہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ اس نے بتایا ہے کہ وہ کرغزستان کو کرپشن کے الزامات کے تحت مطلوب ہے اور جان بچانے کے لئے برطانیہ میں پناہ لئے ہوئے ہے۔ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ برطانیہ کرغزستان کے معزول صدر کے بیٹے کو وطن واپس بھیجنے کی درخوا

Read more

ہالینڈ میں اسلام مسئلہ ہے

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم،ہالینڈ
ہالینڈ میں نیشنل اسمبلی کے عام انتخابات میں کوئی ایک پارٹی اکثریتی ووٹ حاصل نہ کر سکی۔ سیاسی پنڈتوں کی پیش گوئی ہے کہ مخلوط حکومت کا قیام نا گزیر ہے لیکن ایک بات جسے حیرت انگیز اور مستقبل کے لئے طوفان کا پیش خیمہ مانا جاتا ہے یہ ہے کہ تارکین وطن مخالف بالخصوص مسلمان مخالف پارٹی پی وی وی (PVV)نے 15.5فیصد کے تناسب سے 1453944ووٹ حاصل کر کے اپنی پوزیشن مضبوط سے مضبوط تر بنالی ہے۔ پی وی وی کا رہنما اور ڈوم پار

Read more

دنیا پر چھایا فٹبال کا خمار

اسد مفتی، ایمسٹریڈیم،ہالینڈ

انیس سو تیس سے شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کا یہ 19واں ایڈیشن ہے۔ ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ ایک لاکھ افراد اسٹیڈیم میں موجود تھے جب کہ دنیا بھر میں دو ارب سے زائد افراد براہ راست ٹی وی پر میچ دیکھنے والوں میں شامل ہیں۔
جیساکہ آپ جانتے ہیں ان دنوں دنیا (با لخصوص یوروپ) کو فٹ بال کا

Read more

اسرائیل اور ترکی ٹکرائو کے دہانے پر

اسد مفتی۔ ایمسٹرڈیم، ہالینڈ

ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے کہا ہے کہ جب تک ’’اوپن ایئرجیل‘‘ کی حیثیت سے غزہ انسانی ضمیر پر رستا ہوا زخم بنا رہے گا، اس وقت تک مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
انقرہ کے ایک ٹی وی چینل پر ایک خصوصی پروگرام میں

Read more

ہالینڈ میں مسلمانوں کی حالت زار

اسد مفتی۔ ایمسٹرڈیم ، ہالینڈ

جون 2008میں خبر آئی تھی کہ ہالینڈ کی حکومت نے ایک نئے قانون کی تیاری کا حکم دیا ہے جس کے تحت تارکین وطن کو ہالینڈ میں رہنے کے لئے انتہائی سخت امتحان پاس کرنا ہوگا۔ اس نئے قانون سے ہالینڈ میں مقیم کم از کم پانچ لاکھ مسلمانوں کو سخت مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ پھربھی حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ نیا قانون (سعادت حسن منٹو والا نہیں)تارکین کے امور سے متعلق وزیر ریٹا فرڈونک نے تیار کرکے پارلیمنٹ میں پیش کردیا ہے۔ اس

Read more