اسامہ بن’’لندن‘‘ کون ہے؟

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
گریٹ برٹین کی’’ گریٹ نس‘‘ کے ان دنوں یوروپ میں بہت چرچے ہیں۔ یوروپین اخبارات اپنے اداریوں اور تجزیوںمیں برطانیہ کے ملکوں میں داخلے کے لئے درخواست دینے والے کم عمر بیرونی طلبا سے جو سلوک برطانیہ میں روا رکھا جا رہا ہے اس کے خلاف خوب تنقید کر رہے ہیں۔ طلبا سے جن کی عمریں صرف پانچ سال ہیں، نئے ویزا قوانین کے تحت پوچھا جا رہا ہے کہ کیا وہ دہشت گرد ہیں؟جس پر نہ صرف عوام میں برہمی کی لہر پیدا ہو گئی ہے بلکہ سمندر پار کے ہزاروں طلبا کے برطانیہ کی طرف رخ نہ کرنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔ لندن می

Read more

امریکہ تیل لینے آیا تھا، جمہوریت دینے نہیں

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
عراق سے امریکی افواج کا انخلا ء خوش آئند ہے، مگر یہ انخلاء اسی صورت میں قابل تعریف ہوگا اگر عراق کے اندرونی معاملات اور سیاست میں خارجی مداخلت یکسر ختم کی جائے، عراق کو اس کے سیکورٹی معاملات مکمل طور پر سونپ دئے جائیں۔ یہ سچ ہے کہ عراق سے امریکی فوجی تو نکل گئے ہیں اور جو باقی ہیں وہ بھی نکل رہے ہیں مگر امریکہ نے وہاں ایسے لوگ چھوڑ دئے ہیں جو عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے رہیں گے۔ عراق جنگ میں تقریباًپانچ ہزار امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔امریکی اخبار ’’واشنگٹن ‘‘کے مطابق 2003 سے

Read more

فوج کی طاقت اورکرپشن کی کوئی حد نہیں

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
پاکستان کی ملٹری معیشت کا اندرونی احوال‘‘ کی مصنفہ ڈاکٹر عائشہ صدیقہ ان دنوں برطانیہ میں ہیں جبکہ گزشتہ دنوں وہ میرے دیس ہالینڈ میں تھیں۔ جہاں ’’دی ہیگ‘‘ میں مقامی دانشوروں اور سیاستدانوں نے انہیں ایک کانفرنس میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا تھا۔ ان کے ساتھ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل حامد خان بھی مدعو تھے۔ ان دونوں دانشوروں نے پاکستان کے موجودہ حالات پر بھرپور روشن

Read more

امریکی میڈیا کی دھار تیز ہو رہی ہے

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم،ہالینڈ
ایک حالیہ سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ میں ہر پانچ میں سے ایک شہری صدر اوبامہ کو مسلمان کہتا ہے۔ امریکی تحقیقاتی ادارے پیو ریسرچ سنٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق سروے میں بتایا گیا ہے کہ2009میں گیارہ(11)فیصد امریکی براک اوبامہ کو مسلمان سمجھتے تھے، جب کہ حالیہ سروے میں

Read more

دیکھنا چاند کا ننگی آنکھ سے

اسد مفتی،ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
گزشتہ جمعرات کا ذکر ہے۔ میں نے اذان کی آواز آنے سے پہلے اپنی گھڑی دیکھ کر روزہ افطار کر لیا۔ کئی لوگ سنجیدگی سے اس شہ میں پڑ گئے کہ میرا روزہ نہیں ہوا۔ آج کل روزہ داروں کا حال یہ ہے کہ وہ اس کا سخت اہتمام کریں گے کہ طلوع سحر سے کچھ منٹ پہلے کھانا پینا بند کر دیں اور غروب آفتاب کے کچھ منٹ بعد افطار کریں۔اس کا نام انھوں نے ’’احتیاط‘‘ رکھا ہے۔یہ

Read more

!سیکو لر ازم کے حق میں دلائل کی کمی نہیں

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
ترکی کی عدالت نے اپنے ایک فیصلہ میں یونیورسٹی کی طالبات پر دوران تعلیم اسکارف پہننے پر پابندی لگا دی ہے۔ عدالت کے ترجمان نے اخباری نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسکول کالج اور یونیورسٹی میں طالبات میں مذہبی علامت کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، جن میں مسلم طالبات بھی شامل ہیں ،جو اسکارف

Read more

!سر ساحل بیٹھ کر نظارہ طوفان دیکھنے والے

اسد مفتی ،ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
سکھرکے ایک ریلیف کیمپ میں سیلاب سے تباہ حال شخص کے لقمہ اجل بن جانے پر متاثرین برہم ہو گئے۔جس پر مشتعل متاثرین میں حکومت اور انتظامیہ کے خلاف جذبات بے قابو ہو گئے اور متاثرین اور پولس میں تصادم کی شکل اختیار کر گئے۔ کئی افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف سوات سے خبر آئی ہے کہ خیبر پختو نخوامیں تاریخ کے بدترین سیلاب کے دوران کالام میں گھرے افراد کے انخلا آپریشن میں فوجی ایکسیکو ٹیموں میں اقربا پروری اور بدانتظامی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ پاک فوج کی طرف سے

Read more

چودہ اگست : یہ داغ داغ اجالا

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
برطانیہکے ممتاز اخبار ٹائمز نے ہندو پاک کی آزادی کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر ایک نمایاں اداریہ سپرد قلم کیا تھا۔ اس اداریہ کو ٹائمز نے ’’مشترکہ تقدیر ‘‘ کا معنی خیز نام دیا ۔ آج سے 63سال پہلے 14اگست 1947کو ملنے والی آزادی کا اخبار نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ہندوستان کی تقسیم ایک بھیانک غلطی تھی۔ اس تاریخی غلطی کے نتیجہ میں رونما ہونے والے واقعات پر ’’ٹائمز ‘‘نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اخبار نے مملکت خدا داد کے حوالہ سے منفی واقعات کا ذکرکرتے ہوئے لکھا کہ ’’ہندوستان کی تاریخ میں صرف ایک مرتب

Read more

ایران کے گرد تنگ ہوتا امریکی گھیرا

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
یوروپی یونین نے ایران کے خلاف سخت تر پابندیوں سے اتفاق کر لیا ہے۔ ہالینڈ کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ ان پابندیوں میں تیل اور گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو روکنا اور ریفائننگ و نیز قدرتی گیس کی پیداواری صلاحیت کو کم کرنا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ یہ اقدامات ان پابندیوں سے متجاوز ہیں جن پر اقوام متحدہ نے گزشتہ جون کو اتفاق کیا تھا۔
ادھر جرمنی کے ایک ہفت روزہ نے اپنی حالیہ اشاعت میں اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ امریکہ نے ایران جوہری تنازعہ پر ناکامی کی صورت میں حملہ ک

Read more

برما بھی بم کی طرف بڑھ رہا ہے

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
برماکے دو جلا وطن افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کو ریا خفیہ ایٹمی پلانٹ کی تعمیر میں حکومت برماکی مدد کر رہا ہے اور برما پانچ سال کے اندر اندر کوئی ایٹمی تجربہ کر سکتا ہے۔ان دو جلا وطن افراد نے تھائی لینڈ کے ایک جریدہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی برما کے پہاڑی علاقوں کے غاروں میں کھدائی کر کے ایک خفیہ جوہری کمپلیکس تعمیر کیا جا رہا ہے، جو ان کی اطلاعات کے مطابق آخری مراحل میں ہے۔ ان میں سے ایک جلا وطن شخص جو سابق فوجی افسر ہے، نے کہا ہے کہ اس نے ہتھیاروں کی تیاری کے لئے برما کے ایک ہزار افراد کی ’’نیو کلیئر بٹالین‘‘ کے منصوبے کے تحت ماسکو میں تربیت حاصل کی تھی،دوسرے جلا وطن شخص نے کہا کہ اس نے جو

Read more