!دردناک، افسوسناک، المناک اور شرمناک

اسد مفتی
ہالینڈکے ایک روزنامہ نے پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر پر ایک مذہبی جنونی کے جان لیوا حملے کے بارے میں لکھا ہے’’گورنر سلمان تاثیر کے دن دہاڑے قتل سے ایک بات پوری طرح عیاں ہو گئی ہے کہ حکومت پاکستان ملکی استحکام کو برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی اور مذہبی جنونیت کی جڑیں گہرائی تک اتر چکی ہیں‘‘۔
پاکستان کے معروف دانشور اور مذہبی اسکالر جاوید غامدی نے ایک ایجنسی کو انٹرویودیتے ہوئے سلمان تاثیر کے قتل کو جہالت سے تعبیر کیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے ک

Read more

سیلاب کی کہانی، سوختہ سامانی

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم ، ہالینڈ
اقوام متحدہ کی جانب سے میکسیکو میں منعقدہ موسمیاتی مسائل پر بین الاقوامی کانفرنس میں ماہرین نے موسمیات سے تحفظ کیلئے ایک مالیاتی فنڈ کے قیام کی بھرپور کوشش کی۔ اس موقع پر سیلاب سے تہس نہس پاکستان نے اپنی پوری پوری کوشش کی ہے کہ اسے ’’موسمیات کے حوالے سے دنیا کی انتہائی غیر محفوظ‘‘ قوم کا درجہ مل جائے، جس طرح بنگلہ دیش کی سر زمین، ڈوبتی ہوئی جزیرہ مملکتیں اور قحط زدہ افریقی قوموں کو انتہائی غیر محفوظ تسلیم کیاگیاہے (براہ کرم یہاں پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے کا تصور ذہن میں نہ لائیے)۔ حکومت پاکستان کے مشاہدہ کے مطابق پاکستان کے 124 اضلاع میں سے 79 اضلاع سیلاب کی زد میں آئے ہیں۔ ملک بھر میں17 ہزار مربع کلومیٹر پر کھڑی فصلیں تباہ و برباد ہوگئی

Read more

کیا زکوٰۃ کی آڑ میں دہش جا رہی ہے

اسد مفتی
امریکہ کی مسلم تنظیموں نے امریکی صدر براک اوباما سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ میں مقیم مسلمانوں کے لئے زکوٰۃ کی شکل میں دوسروں کی امداد اور خدمت خلق کے حق کو بحال کریں اور اس تعلق سے سابق امریکی صدر جارج بش نے جو مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا اس کا ازالہ کریں۔ مسلمان اس اندیشے میں مبتلا ہیں کہ اگر وہ زکوٰۃ کی بنیاد پر افراد یا جماعت میں سے کسی کی مدد کریں گے تو انہیں دہشت گردی کیلئے سرمایہ فراہم کرنے کے جرم میں پکڑ لیا جائے گا یا پریشان کیا جائے گا۔ امریکہ کی دو اسلامی تنظیموں ’’امپیک‘‘ اور ’’اسنا‘‘ نے ایک خط لکھ کر اوباما کی توجہ اس طرف مبذول کرائی ہے کہ امریکی اسلامی تنظیموں کی کونسل نے جو نفع حاصل کرنے کی بنیاد پر کام نہیں کرتی تھیں کو اس اتہام کی بنیا

Read more

ایڈز: دنیا کو ہلا کر رکھ دیا

اسد مفتی ، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
ایک تازہ ترین خبر کے مطابق 20برس کی تحقیق کے بعد بھی سائنس دان ایڈز کی ویکسین بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ ’امریکی ایسوسی ایشن برائے سائنسی ترقی‘ جس کا سالانہ بجٹ تین بلین ڈالرز سے زیادہ ہے، کے صدر بالٹی مور نے تنظیم کے سالانہ اجلاس میں کہا ہے کہ سائنس داں اس سلسلے میں خاصی مایوسی کے شکار ہیں، تاہم اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ سائنس یا سائنس دانوں نے ہار مان لی ہے یا ہم نے اپنی کوششوں کو ترک کردیا، تاہم ہمیں ایڈز پر قابو پانے کے لیے کچھ نئے طریقے اپنانے پڑیںگے، ورنہ یہ موذی مرض ساری دنیا کو اپنی زد میں لے لے گا۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ ایچ آئی وی ایڈز نے خود کو انسانی جسم کے مدافعتی نظام سے بچائے رکھنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے کہ مداف

Read more

اگر آپ اتنے ذہین ہیں تو پھر آپ کی مالی حالت اتنی خستہ کیوں ہے؟

اسد مفتی ،ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
یہ سوال بڑا عام اورسادہ سا نظرآتاہے کیونکہ معاشرے میں عام طور پر یہ سمجھاجاتا ہے کہ ذہانت اور زندگی میں کامیابی کا چولی دامن کا ساتھ ہے تاہم ہالینڈ میں ایک تحقیق سے ظاہر ہواہے کہ ذہانت زندگی میں کامیابی میں مدد نہیں کرتی بلکہ الٹا اس کے آڑے آتی ہے۔ اس موضوع پر کئے جانے والے ایک تحقیقی مقالے ومطالعے کے ڈچ پروفیسر برنک یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ آخر اس ذہانت کا فائدہ کیاہے کہ اچھی تنخواہ اوراعلیٰ نوکری کے باوجود کوئی ذہین شخص قرض کے بوجھ تلے دباہواہو؟ اس سوال کا جواب دینے کے لئے انہوںنے

Read more

دوسری، تیسری یا چوتھی شادی کا رواج یا حکم!

اسد مفتی
فرانسیسی حکومت نے فرانس کے ایک مسلم شہری کو ’’وارننگ‘‘ دی ہے کہ وہ تعداد ازدواج پر عمل پیرا ہے اور فرانس کے قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے اس لئے اس کا پاسپورٹ ضبط کر لیا جائے گا۔ اس مسلم شخص نے کہا ہے کہ وہ صرف ایک بیوی رکھتا ہے اور باقی سب داشتائیں ہیں۔ الجیریائی نژاد مسلمان ہباج (جو ایک قصاب ہے )نے 1999میں ایک فرانسیسی خاتون سے شادی کی اور فرانس کا شہری بن گیا۔ ہباج کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اس کی ایک بیوی نے شکایت کی کہ اس کو حجاب پہن کر کار چلانے کی پاداش میں جرمانہ کیا گیا ہے، ہباج پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ چار بیویاں رکھتا ہے۔ ہباج نے جواب میں کہا ہے کہ اس کی قانونی طور پر صرف ایک بیوی ہے اور باقی سب داشتائیں ہیں اگر داشتائی

Read more

!یوروپ ترکی کوپرے ہٹا کر بہت بڑی غلطی کر رہا ہے

اسد مفتی
ترکی کے آرمی چیف اور جرنیلوں نے صدر عبد اللہ گل کی اہلیہ کے حجاب پہننے پر صدارتی محل میں ہونے والی ایک سرکاری تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔ واقعات کے مطابق ترکی کے صدر عبد اللہ گل کی جانب سے 1929میں جدید سیکولر ترکی کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا لیکن اس میں اعلیٰ فوجی قیادت نے شرکت نہیں کی جس پر مختلف قسم کے شک و شبہ کا اظہار کیا گیا ہے۔ فوج نے عین اس وقت الگ سے ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا تاکہ جنریل صدر کے دعوت نامے کو قبول نہ کرنے کا جواز پیش کر سکیں۔ سیکولر اپوزیشن کی مرکزی سیاسی جماع

Read more

!جرمنی میں مسجد و مدرسہ کی تالابندی کا پہلا واقعہ

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
مشرقی اور مغربی جرمنی کے دوبارہ اتحاد کے بیس سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے مطالبہ کیا ہے کہ جرمنی میں مقیم مسلمانوں کو ’’جرمنی کی بنیادی اقدار‘‘ کے مطابق زندگی گزارنی چاہئے۔ جرمنی اس مسئلہ پر انحراف برداشت نہیں کرے گا‘‘۔ انھوں نے مزید کہا کہ جرمنی کے مسلمانوں کو جرمنی کی اقدار، دستور، قانون اور آئین سے ہم آہنگ ہونا چاہئے۔
ایک دوسری تقریب سے خطاب میں جرمن صدر کرسچین وولف نے بھی مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلی اور اہم بات یہ ہے کہ ہمیں جرمنی کو سمجھنے کے لئ

Read more

رب العالمین ،رب المسلمین سے زیادہ طاقتور ہے

اسد مفتی
سعودی عرب کے 70علماء بشمول امام کعبۃ اللہ نے ٹیلی فون پر ’’ہیلو‘‘ کہنے کو حرام قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے فتویٰ دیا ہے کہ انگریزی زبان میں ’’ہیل‘‘ جہنم کو کہتے ہیں اور ہیلو کے معنیٰ جہنمی بنتا ہے، اس لئے کسی بھی شخص کو جہنمی کہنا حرام ہے۔ اس سلسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سروے اور تجربے سے معلوم ہوا ہے کہ انگریز (انگریز سے علماء حضرات کی مراد یورپین ہے) جب خود بھی فون کرتے ہیں یا وصول کرتے ہیں تو ’’ہا

Read more

!انتہا پسندی غلط فلسفے کی پیداوار

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا کہنا ہے کہ دنیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ ریڈیکل (انتہا پسندی) اسلام ہے۔ تین ہفتے قبل ٹونی بلیئر کی خود نوشت شائع ہوئی ہے،جس میں انھوں نے اس تاثر کو مسترد کر دیا ہے کہ مغربی ممالک کی غیر متوازن پالیسیاں انتہا پسندی کو فروغ دے رہی ہیں۔ اپنی خود نوشت کی اشاعت کے موقع پر بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق برطانوی وزیر اعظم جنھوںنے صدام حسین کے پاس نیو کلیئر ہتھیاروں کی بڑی کھیپ ہے کہہ کر عراق پر چڑھائی کی تھی، بی بی سی کو بتایا ہے کہ انتہا پسند اپنے اسلام کو کمیونزم سے جوڑتے ہیں۔ وہ اپنے نظریات کو بنیاد بنا کر اپنا ہر فعل درست سمجھتے ہیں۔ ان کے بقول ان کے لئے تبدیلی کا لمحہ امریکہ میں 11 ستمبر 2002 ایک کا حملہ تھا۔ ٹونی بلیئر نے لکھا ہے کہ میرے

Read more