!طلاق کو مشکل و پیچیدہ نہ بنایئے

اسد مفتی
برطانیہ کی ایک خبر کے مطابق طلاق حاصل کرنے والے اوسط جوڑوں پر جن کے دو بچے ہیں، سرکاری خزانے کو 80ہزار پونڈ رقم خرچ کرنا پڑے گی جبکہ ’’سنگل پیرنٹس‘‘ کے صرف بچوں پر اور بھی رقم خرچ کرنی پڑے گی۔مزید یہ کہ ان کی پرورش اور تعلیم و تربیت پر سرکاری خزانے کو 75ہزار پونڈ سے لے کر ایک لاکھ23ہزار پونڈ تک رقم خرچ کرنا پڑے گی۔ یہ اعداد وشمار حالیہ شائع ہونے والی سینٹر فار پالیسی اسٹڈیز میں دئے گئے ہیں۔اس کا بنیادی مقصد شادیاں ٹوٹنے کے ٹیکس اور ویلفیئر سسٹم پر اثرات

Read more

سزائے موت کی لنکا کون ڈھائے گا؟

اسد مفتی
دنیا بھر میں سزائے موت کے قوانین کو ختم کرنے کے لیے 70 سے زائد ممالک نے ایک قرار داد کے مسودے پر دستخط کیے ہیں۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل اور کئی ممالک سزائے موت کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان تنظیموں کا کہنا ہے کہ مجرم کو سزائے موت دینے سے دنیا میں جرائم ختم نہیں کیے جاسکتے۔
امریکی میگزین فارن پالیسی نے سزائے موت اور پھانسی دینے کے حوالے سے ایک مضمون سپرد قلم کیا ہے، جس میں دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک کی ایک فہرست ترتیب دی ہے، جس میں کشور حسین شاد باد اپنے شہریوں کو پھانسی دینے والوں میں تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ پہلے نمبر پر پاکستان ہی کا دوست ملک چین ہے، جس میں گزشتہ بر

Read more

!عبادت گاہیں، عبادت کے لئے ہوتی ہیں

اسد مفتی
خبر آئی ہے کہ ڈچ حکومت نے ہالینڈ میں مقیم لگ بھگ دس لاکھ مسلمانوں کی سرگرمیوں کی چھان بین اور ان پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کی چھان بین کا خاص ہدف مساجد اور مذہبی اداروں کے لئے عطیات و رقوم کی فراہمی ، مساجد کے اماموں کا ماضی اور ان کے مذہبی و فکری خیالات جاننا ہوگا۔ ہالینڈ( جس کا سرکاری نام نیدر لینڈ ہے) یوروپ کا ایک انتہائی ترقی یافتہ، سیکولر اور بے حد خوشحال ملک ہے، جس میں مسلمانوں کی آبادی دس لاکھ کے قریب ہے اور اس میں ہر سال تقریباً 20ہزار

Read more

!ان پڑھ سرحدیں

اسد مفتی
برصغیر کے معروف کالم نگار اور پاک و ہند دوستی کا روشن ستارہ کلدیپ نیر اپنے گزشتہ کالم میں لکھتے ہیں۔’’میں واہگہ بارڈر سے دل شکستہ لوٹا ہوں۔ اس وجہ سے نہیں کہ غروب آفتاب کی وجہ سے سپاہیوں کا جارحانہ (مارشل) رویہ کم نہیں ہوا بلکہ اس وجہ سے کہ وہاں بڑی مہیب چیزیں نصب کر دی گئی ہیں۔پاکستانی حکام نے وہاں کم از کم 10 ایسے بورڈ لگا دیے ہیں جن میںایسی شبہیں کندہ کی گئی ہیں جن میںدکھایا گیا ہے کہ ہندوئوں اور سکھوں نے تقسیم ہند کے دوران مسلمانوں کوک

Read more

امریکہ نے ایک ارب کو پکڑنے کے لئے کئی ارب لگا دئے

اسد مفتی
ریمنڈ ڈیوس کے ملک امریکہ کا بجٹ خسارہ لگ بھگ 17کھرب ڈالر ہو گیا ہے۔ صدر براک اوبامہ کی جانب سے پیش کئے جانے والے بجٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق اور افغانستان کی جنگوں کے باعث امریکہ کا بجٹ خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے اور یہ کہ رواں سال کا بجٹ خسارہ ایک ریکارڈ ہوگا۔
سب سے پہلے ہم عراق، افغانستان کی جنگوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ امریکہ نے 11ستمبر 2001کے مخالف امریکی حملے کے بعد افغانستان، عراق اور دوس

Read more

اسلام کے قلعے میں پاکستانی عورت قید ہے

اسد مفتی
ہر سال 8مارچ کا دن ’’عورتوں کا عالمی دن‘‘ کے نام سے منایا جاتا ہے۔
عورت جسے خدا نے ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے مقدس رشتوں سے نوازا ہے، معاشرے میں استحصال کا شکار ہے۔ مرد کی بالادستی کے معاشرے میں مرد کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ جسے چاہے تقدیس و پاکیزگی کے ساتویں آسمان پر بٹھا دے اور جسے چاہے غلاظتوں کے گٹر میں ڈال دے۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے تبصرہ میں وائس

Read more

مسلمانوں کو دہشت گرد ی نہیں تعلیم بچا سکتی ہے

اسد مفتی،ایمسٹرڈم ، ہالینڈ
لندن سے شائع ہونے والے اخبار آبزرور نے اپنی حالیہ اشاعت میں انکشاف کیا ہے کہ القاعدہ خود کش حملوں کے لیے خواتین کو بھی بھرتی کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یوروپی یونین کے شعبہ انٹیلی جنس نے اس مقصد کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ فرانسیسی انٹیلی جنس افسر نے بتایا ہے کہ فی الحال خواتین کو بھرتی کرنے کا کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا، خود کش حملہ آور خاتون کا پتہ چلانا آسان کام نہیں ہے۔ تحقیقات کرنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ القاعدہ کا کوئی ایک طریقہ کار کسی ایک مقام پر کامیاب ہوجائے تو وہ اس طریقہ کار یا طریقہ واردات کو کسی دوسری جگہ بھی استعمال کرتی ہے۔ ادھر امریکی انٹیلی جنس کے ایک ذمہ دار اہلکار نے بتایا کہ مزاحمت کار عراقی خواتین سے شادی کرنے کے بعد یا دوستی کرکے انہیں مختلف طریقوں سے خود کش حملوں کے لیے تیار کرتے ہیں۔ یوروپی یونین کے انسداد دہشت گردی کے کوآرڈینیٹر نے یوروپی ممالک کو ہدایات دی ہیں کہ وہ یوروپ میں خ

Read more

پاکستان میں کسی شہ کا بھرم باقی نہیں رہا!

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم ہالینڈ
جیساکہ ہم جانتے ہیں پاکستان پر ’’برا وقت‘‘ آیا ہوا ہے اور میرے حساب سے یہ ’’برا وقت‘‘ اچانک نہیں آپڑا ، اس کے لیے برسوں سے زمین تیار کی جارہی تھی شعوری طور پر یا لاشعوری طور پر۔گزشتہ آدھی صدی سے پاکستان میں اتھل پتھل ہے، یہاں کے تمام ادارے، سوسائٹیاں، سرکاری و غیرسرکاری انسٹی ٹیوشن، ایسوسی ایشن، اکیڈمیاں، یونیورسٹیاں، پارٹیاں، سیاسی و مذہبی جماعتیں اور تمام اعلیٰ و ارفع قدریں سب گڈمڈ ہیں، الٹ پلٹ اور اتھل پتھل ہوچکی ہیں۔ آج سیاست میں ہمارا کام یہ تلاش کرنا نہیں ہے کہ سچ کیا ہے بلکہ یہ تلاش کرنا ہے کہ وہ سچ کیا ہے جو ہمیں درکار ہے؟ اس وقت کشور حسین شادباد آفت زدہ اور مصیبت زدہ ہے، لیکن اس مصیبت سے نکلنا تو درکنار یہاں تو اس کے بارے میں غور و فکر ہی ناپید

Read more