!یہ صرف ناروے کا مسئلہ نہیں ہے

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم ، ہالینڈ
ناروے میں کشت و خون ریزی اور اندھا دھند فائرنگ کرکے سو کے لگ بھگ افراد کو ہلاک کرنے والے اور اس سے چند گھنٹے قبل اوسلو میں وزیر اعظم کے دفتر کو بم سے اڑانے والے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند عیسائی نوجوان آندرے بیرنگ برائیوک نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ یہ کارروائی ضروری تھی ۔ آندرے نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ یہ قتل غارت گری کا کھیل اس نے تن تنہا ہی کھیلا ہے اوراس کی منصوبہ بندی اور عمل آوری میں کوئی ا

Read more

کیا خواتین کو امامت کا حق ہے؟

اسد مفتی ، ایمسٹرڈیم، ہالینڈ
امریکہ کے بعد اب ہالینڈ میں بھی خواتین کے لیے ایک مخصوص مسجد کا افتتاح کرکے اسلام میں خواتین کی امامت کو جائز ٹھہرانے کی کوشش کی گئی ہے۔اس کوشش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دارالخلافہ ایمسٹرڈیم میں ایک ایسی مسجد کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں صرف خواتین ہی عبادت کرسکتی ہیں۔ اس مسجد کا افتتاح ایک مصری خاتون ادیبہ نول السعادوی کے ہاتھوں ہوا، جس کے خلاف مصر کی ایک عدالت میں اسلام سے برگشتہ اور مرتد ہوجانے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔وہاں کی تنظیموں نے اس خاتون کے خلاف احتجاج کیا،بڑھتے ہنگاموں سے خوف زدہ ہوکر وہ ہالینڈ چلی آئیں۔اس خاتون نے مسجد کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر اپنے وع

Read more

یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے کوئی مذہبی معاملہ نہیں

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم ، ہالینڈ
بین الاقوامی یہودی کانگریس (WJC)نے’’ یوروپ میں اسلام کا فروغ‘‘ کے نام سے ایک سروے رپورٹ جاری کی ہے۔ اس رپورٹ میں یہودی کانگریس نے لکھا ہے کہ 2015 تک یوروپ میں مسلمانوں کے احوال و کوائف میں غیر معمولی آبادیاتی انقلاب (Revoluton Demograny) ) رونما ہوگا۔ اس سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آجکل یوروپ اور امریکہ میں مذہب اسلام کو زبردست فروغ حاصل ہورہا ہے۔حالیہ عرصہ میں یوروپ کے مسلمان قابل لحاظ حد تک سیاسی طاقت ک

Read more

افسوس ناک، المناک، شرمناک اور عبرتناک

اسد مفتی
ہالینڈ کے ایک جریدہ نے مذہبی علماء کے پاکستان میں منعقدہ تین روزہ اجتماع عام اور ہندوستان کے شہر بھوپال میں ہونے والے تبلیغی اجتماع پر ایک مضمون شائع کیا ہے، جس میں فاضل مضمون نگار نے برطانوی نو مسلم خاتون صحافی مریم ( یووان ریڈلی) کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کی کالعدم مذہبی جماعت لشکر طیبہ کے امیر جماعت حافظ سعید کے بارے میں لکھا ہے کہ حافظ سعید نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے ’’ دی فرائی ڈے ٹائمز‘‘ کو انٹرویو دیا تھا، جس میں انہوں نے کہاتھا کہ ہندوئوں، عیسائیوں اور یہودیوں کو قتل کرنا ایک

Read more

لوح ِ زمانہ پر صرف نام لکھنے کا آرزومند، امریکہ

اسد مفتی، ایمسٹرڈیم ،ہالینڈ
یہ بات تو یقینا آپ جانتے ہوں گے کہ امریکہ دنیا میں ترقی پذیر ممالک کو اسلحہ کی فروخت میں سب سے آگے ہے۔ شاید یہ بات آپ کے علم میں نہ ہو کہ امریکہ بہادر کے دنیا بھر میں 737 فوجی اڈے ہیں جن کی قیمت لگ بھگ 137 ارب ڈالر ہے (قیمت سے مراد یہ ہے کہ اگر ان فوجی اڈوں کی دوبارہ تعمیر کی جائے تو لاگت کم از کم 137 ارب ڈالر آئے گی) جو کہ بہت سے ملکوں کی جی ڈی پی (مجموعی گھریلو پیداوار) سے بھی زیادہ ہے۔ 2005 میں امریکی فوجیوں کی تعداد بیرونی ملک میں تعینات تھی، دو لاکھ نو سو 75 تھی جو اب تین لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ان کی دیکھ بھال اور مدد کے لیے 81 ہزار چار سو 25 مزید امریکی ش

Read more

تن کے گورے من کے کالے

اسد مفتی، ایمسٹردیم ، ہالینڈ
کہنے کو امریکہ دنیا کا مہذب ترین ملک ہے۔ یہاں سے نام نہاد علم و ہنر کی روشنی ساری دنیا میں پھیل رہی ہے، لیکن خود امریکہ میں رنگ و نسل کے نام پر جس درندگی کا مظاہرہ ہورہا ہے، وہ انسانیت کے نام پر ایک بدنما داغ ہے۔ اس بربریت کی بدترین مثال مارٹن لوتھر کنگ کا سفاکانہ قتل ہے۔ مارٹن لوتھر دنیا کی چند عظیم المرتبت ہستیوں میں سے تھا، اس کو نہ صرف اس کے پیروکار بلکہ دنیا کے سیاہ فام لوگوں کے علاوہ اس کے دشمن بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ اس کی موت نے دنیا کو ایک عظیم الشان انسان سے محروم کردیا ہے کہ ہر شخص اپنی ذہنیت کے مطابق جیتا ہے ا

Read more

اسلحہ بیچنے والا امریکہ، امن کی بات کیسے کر سکتا ہے؟

اسد مفتی
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سالِ گذشتہ میں ساری دنیا میں فوجی مصارف پر جو مجموعی لاگت صرف کی گئی ہے اس میں سے صرف ایک ملک (ملکوں کا ملک) امریکہ کا حصہ 48 فیصد ہے۔ اگر مزید واضح الفاظ میں ضابطہ تحریر میں لایا جائے تو آپ یوں کہہ سکتے ہیں کہ صرف ایک سال کے عرصہ میں ساری دنیا نے فوج پر 1.34 ٹریلین امریکی ڈالرز یعنی ایک لاکھ 34 ہزار کروڑ ڈالرز صرف کیے جس میں امریکہ بہادر نے 25.55 لاکھ کروڑ خرچ کیے۔ میرے حساب سے یہ دنیا کے اہم ترین ممالک کے فوجی مصارف سے مختلف و متضاد ہے۔ سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسر

Read more

!اپنی شادی اپنی پسند

خبر آئی ہے کہ انگلستان میں بسنے والی ایشیائی کمیونٹی میں جبری، بے جوڑ اور سہولت کی شادیوں کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ اس بات کا اظہار یا انکشاف حال ہی میں منعقدہ بے جوڑ شادیوں کے حوالے سے ایک ملک گیر کانفرنس میں کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم ٹونی بلیئر کے حوالے سے خبر آچکی تھی کہ انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ حکومت بوگس اور جبری شادیوں کے خلاف اقدامات اٹھائے گی۔ علاوہ ازیں گزشتہ ہفتے ہوم سکریٹری ڈیوڈ بلنکٹ نے اخباری نمائندوں

Read more

!مجرم مطلوب ہے، زندہ یا مردہ

اسدمفتی
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لا دن کی ہلاکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔کسی رکن ملک کی جانب سے یک طرفہ فوجی آپریشن پر پہلی مرتبہ بیان جاری کرتے ہوئے سلامتی کونسل نے تمام ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی پھیلانے والے افراد اور تنظیموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی اپنی کوششوں کو تیز تر کردیں۔سلامتی کونسل کے اس اجلاس میں دنیا بھر میں القاعدہ کے دہشت گردانہ حملوں کو یاد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی بھی نظریہ کے تحت معصوم انسانوں کے قتل کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
ادھر صدر امریکہ بارک اوبامہ نے اسامہ کی ہلاکت کی خبر سن کر اپنا پہلا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ’’ اسامہ بن لادن ایک ’مسلم لیڈر‘ نہیں

Read more

!امریکہ کی ماحولیاتی بدمعاشیاں

اسد مفتی
ایک خبر کے مطابق امریکہ کے سابق صدر بل کلنٹن نے نیویارک کے ایک ہوٹل میں وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دنیا کے مستقبل کے لیے سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی نہیں، بلکہ گلوبل وارمنگ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے دہشت گردی کے مزید حملے ہوں اور اگلے 20 برسوں میں ان حملوں کے دوران چھوٹے پیمانے پر کیمیائی، حیاتیاتی اور نیوکلیئر مواد استعمال کیا جائے، لیکن دنیا میں کبھی کوئی قوم صرف دہشت گردی سے تباہ نہیں ہوئی۔‘‘آپ کو یاد ہوگا کہ کچھ عرصہ قبل بل کلنٹن کے امریکہ سے ہی خبر آئی تھی کہ امریکہ اور گلوبلائزیشن دنیا کے لیے دہشت گردی اور جنگ سے بڑا خطرہ ہے، دنیا کو درپیش مسائل میں کرپشن دوسر

Read more