ہم اور ہماری روایتیں

عفاف اظہر
ہرسال ماں کے دن ہی کی طرح 19 جون کو یوم والد دنیا بھر میں منایا جانا بہت سی دوسری روایتوں کی طرح ایک روایت بن چکی ہے۔ 19 جون کو یوم والد کے حوالے سے پارک میں سب بچے بہت پرجوش تھے، خوبصورت پھولوں اور فادرز ڈے کارڈز پر دل موہ لینے والی تحریروں پر ایک دوسرے سے تبصروں میں مصروف تھے کہ میری نظر پارک کے ایک کنارے پر خاموش بیٹھے ایک بزرگ پر پڑی اور نہ جانے کون سی کشش مجھے بے اختیار ان کے پاس کھنچ کر لے گئی۔ بات چیت کا سلسلہ بڑھاتے ہوئے میرے ہیپی فادرز ڈے کہنے پر جواباً انہوں سے ایک سرد آہ بھری اور کہا کہ ایک باپ کا رشتہ کیا ہے، یہ ان ایک دن کے منانے والوں کو کیا پتا؟ ماں باپ

Read more

اسلام دہشت گردی کا نہیں امن کا پیغام دیتا ہے

عفاف اظہر
انسان کی تاریخ خاک و خون سے لتھڑی پڑی ہے۔ اس دن سے لے کر آج تک جب قابیل نے ہابیل کو قتل کیا تھا اس قدر خون ناحق بہایا گیا ہے کہ اگر اس خون کو جمع کیا جائے تو آج اس روئے زمین پر بسنے والے تمام انسانوں کے کپڑے اس خون سے رنگے جا سکتے ہیں بلکہ شاید اس پر بھی وہ خون بچ کر ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے لباس لال کرنے کے لیے کافی ہو،مگر مقام حیرت ہے کہ اس پر بھی آج تک حضرت انسان کے خون کی پیاس نہیں بجھی۔ اگر تاریخی پس منظر میں انسانی کر

Read more

حمیت نام ہے جس کا گئی تیمور کے گھر سے

عفاف اظہر
مسلم لیگ نے اپنی جماعت کے ایک اہم اجلاس کے بعد ایبٹ آباد کے واقعے کی آزادانہ تحقیقات کرانے اور ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں ایک عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نواز لیگ کی مجلس عاملہ کے اس اہم مطالبہ کا اعلان پارٹی کے رہبر نواز شریف نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ نواز لیگ کی مجلس عاملہ نے اس تجویز کو بھی رد کر دیا کہ اس واقعے کی تحقیقات ایک ایسے کمیشن سے کرائی جائے جس کے سربراہ فوج کا کوئی لیفٹنٹ جنرل ہو۔ مسلم لیگ کی مجلس عاملہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن اکیس دن کے اندر اپنے کام مکمل کرکے رپورٹ قوم کے سامنے پیش کرے۔ ای

Read more

عالمی المیہ

عفاف اظہر
کنیڈا میں موسم انتخابات کی گہما گہمیاں اپنی پوری آب و تاب پر ہیں اس موجودہ حکومت کے یہ قبل از میعاد ہونے والے دوسرے انتخابات ہیں۔ ایک طرف انتخابات کی سرگرمیاں نقطۂ عروج پر ہیں تو دوسری طرف دنیا کے ہر دوسرے ملک کی طرح یہاں بھی مہنگائی بڑھتی ہی چلی جا رہی ہے۔ گیس اور پیٹرول سے لے کر اشیاء خورد و نوش کے نرخ تک اور تو اور مورگیج کے نرخ گھروں کے کرائے انشورنس کی قیمتیں اور ٹی ٹی سی کا کیا کہنا کہ وہ تو ویسے ہی سال میں دو دفعہ اس بہتی گنگا میں اپنا ہاتھ دھو لیتی ہے اور دوسری طرف ملازمین کی تنخواہیں ہیں کہ ایک طویل عرصہ سے جہاں تھیں وہیں ہیں اور وہاں سے ذرا سا ہلنے کی دور دور تک

Read more

انصاف کی آواز کہیں سے نہیں آتی

عفاف اظہر
میں تھک چکی ہوں ان عدالتوں سے۔ دس سال ہوگئے ہیں ذلیل ہوتے ہوتے۔ اب سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے تو اب کون سی عدالت رہتی ہے۔ اب صرف اللہ کی عدالت ہے۔ میں اس پر امید کرتی ہوں۔ مجھے اللہ انصاف دے گا۔” انصاف کے لئے مختاراں نے کئی عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائے۔ کبھی انسداد دہشت گردی عدالت نے چودہ میں سے چھ ملزمان کو موت کی سزا سنائی اور آٹھ کو بری کر دیا۔ کبھی لاہور ہائی کورٹ کی ملتان بینچ نے ان چھ میں سے پانچ کو بری کر دیا، تو کبھی وفاقی شرعی عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو معطل کیا۔ کبھی ملزمان کو گرفتار کر لیا جاتا، تو کبھی رہا۔ ‘مجھے خطرہ ہے۔ میرے خاندان کو خطرہ ہے۔اگر کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار سپریم کورٹ اور حکومت ہوگی۔‘لیکن مختاراں خطرہ سے کھیلنے کی عادی ہے۔ ان کے کیس کے حقائق اپنی جگہ، انہوں نے اپنے علاقے

Read more

مکافات عمل

عفاف اظہر
پاکستان میں انسانی حقوق کی مقتدر ترین تنظیم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ دنوں اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ میں تنظیم نے ملک میں دہشت گردی، ڈرون حملوں اور تشدد کے دیگر واقعات میں انسانی جانوں کے زیاں کے بارے میں اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔اس رپورٹ میں دہشت گردی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا گیا۔ دہشت گردی کے موضو ع کو آج تک ہر کسی نے اپنے اپنے مفاد میں ایک محدود نظر ہی سے دیکھا ہے۔ کہیں اسے مذہب سے جوڑ کر نزلہ مذھب پر گرا دیا جاتا ہے تو کہیں الزام سیاست پر ڈال دیا جاتا ہے۔ کبھی ڈرون حملوں سے دہشت کو کچلنے کی کوششیں کی جاتی ہیں تو کبھی مدرسوں کو نیست و نابود کر دینے کی نصیحت۔الغرض دہشت گردی کے ضمن میں بھی ہمیشہ کی طرح ہمارا مخصوص وطیرہ کہ سارا قصوروار دوسرے کو ٹھرا کر اپنا پلو جھاڑ لینا ہی رہا ہے۔ ای

Read more

منصوبہ یا من پسند منصوبہ؟

عفاف اظہر، کناڈا
امریکی انتظامیہ نے کانگریس کو ایک رپورٹ بھیجی جس میں کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان کے پاس دہشت گردی کو ختم کرنے کا کوئی ’واضح منصوبہ‘ نہیں ہے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے بھیجی جانے والی اس اسٹریٹجک رپورٹ کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس رپورٹ میں ’ڈو مور‘ کی فرمائش کے ساتھ ساتھ اس حقیقت کو بھی تسلیم کیاگیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت جا

Read more

ٹپک رہا ہے لہو آپ کے اجالوں سے

عفاف اظہر
ایک تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں جنگوں اور تشدد کے سبب اپنے ہی ملک میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد دو کروڑ 75 لاکھ ہوگئی ہے۔یہ گزشتہ دس برس کے دوران اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔جینیوا کے انٹرنیشنل ڈسپلیسمنٹ مانیٹرنگ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق بیس ممالک میں تقریباً تیس لاکھ افراد حال ہی میں بیگھر ہوئے ہیں جن میں سے بارہ لاکھ افریقہ میں ہیں۔ بدھ کو جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق جنگ اور تشدد کے نتیجے میں بیگھر لوگوں کی تعداد میں پچھلے دس سالوں سے شدید اضافہ ہورہا ہے اور یہ تعداد اس سال بھی بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2010 میں دنیا کے بے گھر لوگوں کی آدھی سے

Read more

اصل سونامی کہاں ہے؟

عفاف اظہر
جاپان میں زلزلے اور سونامی کی ناگہانی آفت نے چشم زدن میں ہزاروں افراد کو آب بْرد کر دیا، ہزاروں جانیں تلف ہوئیں، لاکھوں لا پتہ اور بے گھر ہوئے، دنیا بھر نے رنجیدگی سے دیکھا ۔ قدرتی آفات پر انسان کا اختیار ہی کہاں جو سوائے افسوس کے کچھ کر سکے ہاں مگر ایک حقیقت تو اٹل ہے کہ جا پانی قوم کے پاس وہ قوت ارادی ، بلند حوصلہ اور لگن ہے کہ جسکا دوسری جنگ عظیم کی سونامی بھی کچھ نہ بگاڑ سکی تھی ۔ ہزاروں جانیں تو تب بھی گئی تھیں ،بربادی تب بھی کچھ

Read more

طالبان کوئی اور نہیں ہم خود ہیں

عفاف اظہر
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کو بھی قتل کردیا گیا۔ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے ناموس رسالت میں کئے گئے وفاقی وزیر کے اس قتل کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ کیتھولک مسلک سے تعلق رکھنے والے شہباز بھٹی نے پہلے ’کرسچن لبریشن فرنٹ‘ بنایا اور بعد میں ’آل پاکستان مائنارٹیز الائنس‘ تشکیل دیا۔ سترہ کروڑ سے زیادہ آبادی والے مسلمان اکثریتی ملک پاکستان میں ہندوؤں کے بعد کرسچن دوسری بڑی اقلیت ہے، جن کی تعداد تقریبا اٹھائیس لاکھ کے قریب ہے۔شہباز ب

Read more