عرب سے عجم تک رشتے کا احترام مٹتا جا رہا ہے

(عفاف اظہر (کناڈا
ایک عرب باپ کی اپنی پانچ سالہ معصوم لخت جگر سے جنسی زیادتی کے بعد جسمانی تشدد سے ہلاک کر دینے کی خبر نے جہاں لمحہ بھر کو میرے دل و دماغ ماؤف کر دیا وہیں اسی خبر کے آئینے نے مجھے ایک بار پھر عالیہ کا چہرہ دکھا دیا ۔حال کے اس ایک ہی جھٹکے نے مجھے کچھ برس قبل ماضی میں لا پٹخا اور عالیہ کا چہرہ میری نظروں کے سامنے گھومنے لگا۔ وہ نوجوان پاکستانی لڑکی جب مجھ سے پہلی بار ملی تھی ،اسکی وہ کھوئی کھوئی سی آنکھیں جو ہر لمحہ کسی درد کو لئے پریشان سی رہتی تھیں تو چہرے پر

Read more

بل نمبر تیرہ۔۔۔۔ایک اور طمانچہ

عفاف اظہر
ٹورانٹو بورڈ آ ف ایجوکیشن کے بل نمبر تیرہ نے ایک بار پھر ٹورانٹو کی بہت سی کمیونٹیز کی زندگیوں میں ہلچل مچا دی . چند برس قبل ٹورانٹو کے بورڈ اف ایجوکیشن کے دوسرے گریڈ میں جنسی تعلیم دینے کے فیصلے نے یہاں مقیم بہت سی کمیونٹیز کو سیخ پا کیا اور بہت شور اٹھا ، بہت ہاتھ پاؤں مارے گئے مگر جو ہونا تھا وہ ہو کر ہی رہا . تب میں بھی حیران تھی کہ آخر جنسی تعلیم دوسرے گریڈ میں دینے سے کونسی قیامت آ جانی ہے۔ آخر کون سی ایسی برائی ہے ج

Read more

قصوروار کون ؟

کل سات سالہ کیٹلیں سمپسن کی اسکول کی ہوم ورک نوٹ بک بھری عدالت میں موجود ہر ذی شعور دل و دماغ پر بجلیاں گرا رہی تھی۔ کمرۂ عدالت میں موجود ہر ذہن ماؤف اور آنکھیں اشکبار تھیں کہ یہ فقط ہوم ورک نوٹ بک نہیں بلکہ انسانوں کے اس جنگل جسے ہم معاشرے کا نام دیتے ہیں منہ پر بھر پور طمانچہ تھی کہ جس پر جگہ جگہ خون کے دھبے تو تھے ہی مگر ساتھ ساتھ ہر د

Read more

ہالینڈ کے مسلمانوں میں حلال و حرام کی تمیز

عفاف اظہر
حلال و حرام کا فلسفہ بھی عجیب ہے جس پر پوری امت بھیڑوں بکریوں کے ریوڑ کی مانند آنکھوں پر حلال و حرام کی یہ عینک چڑھائے اپنی مخصوص ڈگر پر رواں دواں ہے بطور خاص یورپی ممالک میں مقیم مسلمانوں کی تو پوری زندگی اسی فلسفے میں الجھی نظر آتی ہے۔ یہ بیچارے گورے آخر کہاں تک تعاون کریں کہ جتنا بھی کریں کم لگتا ہے۔ حلال فوڈ کی دوکانیں کم پڑ گئیں توتمام فوڈ مارکیٹس میں الگ سے حلال فوڈ کے سیکشن ہی بنا ڈالے

Read more

غیرت کے یہ بے غیرت تصور

عفاف اظہر
گزشتہ ایک دہائی سے کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں آئے روز غیرت کے نام پر مسلمان نوجوان لڑکیوں کا اپنے باپ بھائیوں اور خونی رشتہ داروں کے ہاتھوں بہیمانہ قتل و غارت گری کا یہ سلسلہ آج مرد و زن کے مساوی حقوق کے حامل کینیڈین معاشرے کے لئے ایک اذیت ناک حقیقت بن چکا ہے . ،پاکیزگی و شرم و حیا کے علمبردار ان مسلم معاشروں سے آنے والی یہ انسانی حقوق سے محروم ڈھکی چھپی با پردہ خواتین اور صنف نازک کی جانوں کی یہ ارزانی جہاں بیمار ذہنیت مسلمان معاشروں کی منہ بولتی تصویر ہے

Read more

نفرت کی خلیج

عفاف اظہر
دیسی لوگ خواہ دنیا کے کسی بھی خطے میں رہیں مگر اپنی مخصوص حرکتوں سے پہچانے جاتے ہیں۔ ٹورانٹو میں علاقے کنگسٹن میں اسی غیرت نے ایک بار پھر سے سر اٹھایا اور گزشتہ دنوں غیرت کے نام پر تین افغانی نوجوان لڑکیوں اورانکی سوتیلی ماں کا قتل ان کے اپنے حقیقی ماں باپ اور بیس سالہ بھائی کے ہاتھوں ہوا ، لکھ پتی افغانی اپنی دو بیویوں تین بیٹیوں اور ایک بیٹے کے ساتھ گزشتہ دو دہائیوں سے کینیڈا میں مقیم تھا۔ کینڈا کے قانون کے مطابق دو شادیوں کی اجازت نہیں اس لئے پہلی بیوی کو ہمیشہ بہن ظاہر کیا جاتا

Read more

نائن الیون اور اس کے اثرات

عفاف اظہر
دس سال پر محیط طاقت اور تشدد سے بھر پور نائن الیون کی اس طویل ترین آسکر ایوارڈ کی تمام تر قابلیتوں کو بھی کہیں پیچھے چھوڑتا ہوا ڈرامہ سیریل جسے دنیا دیکھ ہی نہیں رہی بلکہ گزشتہ ایک دہائی سے بھگت بھی رہی ہے۔ نائن الیون کہ جس نے دس سال کے اندر اندر دنیا کا نظارہ ہی بدل ڈالا کہ ایک خطے میں کشت و خون کی ہولیاں اور خوف و دہشت کی آندھیاں انسانیت کے چیتھڑے اڑانے لگیں تو دوسرے میں نفرت و تعصب کی فضاؤں نے ڈیرے ڈال لیے او رپھر اجتماعی طور پر مشرق و مغرب کو معاشی دیوالیہ پن کے

Read more

پاکستانی میں حقوق انسانی کی پامالی

عفاف اظہر
اقوام متحدہ نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے اغوا، ماورائے عدالت قتل اور لاپتہ افراد کی لاشیں ملنے کے سلسلے اور صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان میں اس طرح کے واقعات کا سلسلہ سال دو ہزار سے جاری ہے۔ اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کے دفتر کے ترجمان رپرٹ کولیو یل نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں پاکستان میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مشتمل کئی رپورٹیں

Read more

کون سی آزادی کیسا جشن

عفاف اظہر
آزادی … تو آج بھی اسی خواب کی مانند ہے جو کبھی مفکر ملت علامہ اقبال نے دیکھا تھا اور قائد ا عظم کا اس خواب کو تعبیر کا روپ دینے میں کیا کردار تھا یہ مجھے آج تک سمجھ نہ آ سکا کہ مجھے یاد ہے کہ ایام بچپن میں چودہ اگست کے دن ٹی وی پر جشن آزادی کے شان و شوکت پروگرامز میں آزادی کی اہمیت پر سارا دن بھاری بھرکم تقاریر اور جوشیلے و بھڑکیلے ملی نغمے سن سن کر آزادی ایک نعمت اور چودہ اگست کا دن ایک جشن کی مانند محسوس ہوا کرتا تھا اور جیسے جیسے شعور کی بلندیوں پر قدم رکھ

Read more

قصوروار فقط مختارن مائی ہی کیوں؟

عفاف اظہر، کناڈا
وکی لیکس کے ذریعہ مختارن مائی کے بارے میں کیے جانے والے انکشافات کے بعد سے بھانت بھانت کی بولیاں سننے کو مل رہی ہیں۔ مختارن مائی پر دکھائی جانے والے ٹی وی شوز میں آئے دن کوئی نہ کوئی انکشافات سامنے آ رہے ہیں ۔ کوئی مختارن مائی کو ظالم ثابت کر رہا ہے تو کوئی اس کے اثاثوں کی کھوج میں لگا ہے، کوئی اس کی مظلومیت کو ایک ڈرامہ بتا رہا ہے تو کوئی اس

Read more
Page 1 of 512345